یوروپ اور اسلام
رسول اللہؐ کے مخالفین نے آپ کو زندگی میں اتنا ہی بدنام کیا جتنا کہ آپؐ کے وصال کے بعد۔ مکہ میں دشمنوں نے کہا کہ آپؐ ’’آسیب زدہ‘‘ ہیں یا آپ ؐ’’کاہن‘‘ ہیں یا کبھی کہا کہ آپؐ ’’شاعر‘‘ ہیں۔ ان لوگوں نے قرآن حکیم کو نعوذ باللہ ’’جعل سازی‘‘ یا ’’ساحری‘‘ سے تعبیر کیا۔ جس میں قدیم قصے لکھے ہوئے ہیں۔ اور یہ قصے ’’چرائے‘‘ گئے ہیں۔ قرآن حکیم میں بار بار ان الزامات کا ذکر کیا گیا ہے اور آپ ؐسے کہا گیا کہ آپؐ مایوس نہ ہوں اور یہ یقین دہانی بھی کی گئی کہ آپ […]