اسلام نے انسان کو جو نعمتیں عطا کی ہیں ان میں ایک اہم نعمت آزادی ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں اس نعمت کی حفاظت کی گئی تھی۔ خلفائے راشدین کے زمانہ میں ایک عام آدمی کو بھی حاکم اور خلیفہ پر تنقید کا حق حاصل تھا۔
آخری تحفہ
ایک مہاجر حمزہؓ اور انصاری سہیلؓ کی لاشیں برابر پڑی تھیں۔اسلام کے رشتے نے خاندان اور وطن کے سارے امتیاز مٹا دیئے تھے۔
احتساب فکرو عمل لازم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم عرصۂ محشر میں ہیں (۲)
جس طرح انسانی طبعی زندگی کی کچھ خاص علامات ہیں مثلاً جب دل کی دھڑکن رُک جاتی ہے، جب آنکھوں کی روشنی رخصت ہو جاتی ہے، جب نبضیں ڈوب جاتی ہیں ،جب خون کی گردش تھم جاتی ہے تو سمجھا جاتا ہے کہ انسان کا جسم اب زندگی کی دولت سے محروم ہو گیا ہے۔ اسی طرح حیات اجتماعی یا قوموں کے زندہ رہنے کی بھی کچھ نشانیاں ہیں۔ جنہیں اہل علم و بصیرت اور ارباب عقل و دانش نے اپنے اپنے انداز میں بیان کیا ہے۔ جب کوئی قوم یا ملت ان نشانیوں سے محروم ہو جاتی ہے یا […]
مکہ اور مدینہ نزدیک تھا
ملک شام اور شہر دمشق مسلمانوں کے پانچ مقدس ترین شہروں اور ملکوں میں شمار ہوتے ہیں، شام انبیاء ،صحابہ، اولیاء اور مؤرخین کا ملک ہے، دمشق اور حلب دونوں شہر مذہبی سیاحت کے عظیم مراکز ہیں۔ شام کو اور اعزازات بھی حاصل ہیں، یہ ملک دنیا کی قدیم ترین آرگنائزڈ سولائزیشنز میں شمار ہوتا ہے۔ دنیا کا 80فیصد حصہ جب پتھر اور غار کے دور سے گزر رہا تھا شام میں اس وقت باقاعدہ حکومت بھی تھی اور میونسپل کمیٹیوں کا نظام بھی۔ دمشق اور حلب دنیا کے قدیم ترین شہروں میں بھی شمار ہوتے ہیں، شام کا ایک […]
(مکتوب)
مدیر محترم! وزیر اعظم نے اپنی 30/8/15کی ریڈیائی تقریر میں صوفی اسلام کی ترویج و اشاعت کی بات کہی ہے ۔ اور انتہا پسند اسلام کا مقابلہ کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ خوبصورت باتیں ہیں۔ مگر کیا انتہا پسندی صرف مسلمانوں کی ہی بری ہے؟ کیا انتہا پسندی کو فروغ غیر مسلموں میں نہیں مل رہا ہے؟ صوفی اسلام کی ترویج کی بات کرنے کے ساتھ ساتھ آپکی ہی پارٹی نے اگست میں گجرات سرکار کی طرف سے سپریم کورٹ میں حلف نامہ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نشان مہتہ نے داخل کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ہم گجرات […]
جارح تہذیبی یلغاراور اُمّتِ مسلمہ
گائے بیل کے ذبیحہ پر پابندی:۔ 19؍ سال قبل مہاراشٹر میں بنائے گئے قانون کو صدارتی دستخط کے بعد لاگو کر دیا گیاہے۔ جس میں گائے کے ساتھ اس کے خاندان کی کٹائی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ اگر کوئی انہیں ذبح کرے گا‘ گوشت کا کاروبار کرے گا‘پکائے گا‘ کسی کے قبضے سے حاـصل کیا جائے گا اُسے سزاؤں کو بھُگتنا پڑے گا۔ اس قانون کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیاہے۔ حکومت نے جو argument عدالت کے سامنے رکھا ہے اس کا جائزہ ضروری ہے۔ پہلی بات یہ کہی گئی ہے کہ جانوروں کا قتل بڑی بے […]
بلا تبصرہ
مشرق وسطیٰ میں جاری خونی جنگ سونے کی کان ثابت ہو رہی ہے نئی دہلی (ایجنسی)دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس اور امریکہ کی جنگ سے ایک طرف مشرق وسطیٰ کے ممالک تباہ ہو رہے ہیں تو دوسری طرف امریکی کمپنیوں کے لئے یہ خونی جنگ سونے کی کان ثابت ہو رہی ہے۔ ہندوستان آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے عراق اور شام میں جاری امریکی بمباری کے درمیان ان کمپنیوں نے اربوں روپے کے ہتھیاروں کی سپلائی کی ہے۔ نیویارک میں واقع ایس او ایس انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے […]
امن کے نصف کی فکر کی فکر کون کریگا؟
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ مجوزہ عوامی بیداری مہم برائے اقلیتی حقوق کی تیاریوں کے دوران ایک اہم تشویشناک خبر 23/8/15کے تمام اخباروں میں جلی طور پر شائع ہوئی۔ جس میں ایک غیر معروف مبینہ مسلم خاتون تنظیم بی۔ایم۔ایم۔اے کے سروے کا تجزیہ شائع ہوا ہے۔ اخباروں کی سرخیاں ہی کچھ بتارہی ہیں کہ کھیل کیا ہے۔ مگر سروے میں بتائے گئے اہم حقائق کو سامنے رکھ کر ملت اسلامیہ ہند کو اپنا احتساب کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی 10ریاستوں کی 4710مسلم خواتین کی آراء میں پایا گیا کہ 90%مسلم خواتین 3طلاق پر روک لگانے […]
دِل کی زندگی
آج دلوں کی سرزمین اس قدر بنجر ہوگئی ہے کہ اس میں کوئی روئیدگی، کوئی سبزہ، مہرووفا کی کوئی کونپل نہیں پھوٹتی۔ ہر فرد اپنے دِل کے ہاتھوں پریشان ہے، دوسرے انسان کے دل کی آہوں، سسکیوں کو سننے کی صلاحیت سے بھی محروم ہے۔ اپنے گھر سے لے کر باہر کی وسیع دنیا تک دلی صدمے وافر میسر ہیں، غم جگہ جگہ ملتا ہے، نفرت و کدورت کے چرکے قدم قدم پر لگ رہے ہیں۔ ہمارے لئے دنیا و آخرت کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہمارے سینوں میں دِل، اور دل میں جذبات محبت موجود رہیں۔ […]
ہندوتو ۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔ ہندوستان
قومیت اور قومی یکجہتی ہندوستان میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے اجتماعی وجود کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے کو طریقہ کار کے لحاظ سے توبہت سے دائروں میں تقسیم کیا جاسکتاہے مگر بنیادی مقصد اور فکر کے اعتبار سے یہ سب ایک ہی ہیں۔ ہندودیش ،ہندوقوم، ہندوتہذیب کا منصوبہ ہندوستانی قومیت اور قومی یکجہتی کے پردوں میں بھی زیر عمل لایاجارہاہے ۔یعنی زہر کی گولیاں شکرمیں ملاکر بھی کھلائی جاتی ہیں اس معنیٰ میں کانگریس اور بی جے پی جیسی پارٹیاں واقعی ایک سکے کے دو رخ ہیں سنگھ خاندان اگراقلیتوں کو خوف زدہ کرتاہے تو کانگریس […]