چندحضرات کی جانب سے دانستہ یا نا دانستہ یہ غلط فہمی پھیلائی جاری ہے کہ حضورﷺ نے رحمۃللعالمین کی صفت کی بناء پر اپنی توہین کر نے والے افراد کے بارے میں ہمیشہ عفوودر گذرسے کام لیا تھا اور قوت و اختیار رکھنے کے بادجود انہیں کوئی سزا نہیں دی، حالانکہ حضورﷺ کی سیرت کے مطالعہ کے دوران اس کے بر عکس صورت تحال سامنے آتی ہے۔ یہ ایک بین حقیقت ہے کہ اپنی بعثت کے بعد خصوصاً حضور ﷺ نے اپنی ساری زندگی اور اس کے جملہ افعال و اقوال کو مکمل طور پر احکام الٰہی کے تابع کردیا […]
مسلمانوں کے مرکز محبت پر حملہ
نبی اکرم ﷺ کی شخصیت مسلمانوں کے درمیان ایک مرکز محبت کی حیثیت رکھتی ہے ۔ہم اپنی اصطلاح میں جس شخص کو گیا گزرا مسلمان کہتے ہیں اور اسے بے عمل اور بے نمازی گردانتے ہیں ،نبی اکرم ﷺ کے ساتھ محبت اور عشق میں ڈوبے ہونے کے حوالے سے اس میں بھی ایک خاص کیفیت پائی جاتی ہے ۔ مغربی دنیا کے تھنک ٹینکس،فلسفیوں اور لکھنے والوں نے اس بات کو بالکل ٹھیک سمجھ لیا ہے کہ مسلمانوں کے اندر نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں جو رویے ظہور پذیر ہوتے ہیں ،اس کی وجہ سے […]
یوروپ اور اسلام
رسول اللہؐ کے مخالفین نے آپ کو زندگی میں اتنا ہی بدنام کیا جتنا کہ آپؐ کے وصال کے بعد۔ مکہ میں دشمنوں نے کہا کہ آپؐ ’’آسیب زدہ‘‘ ہیں یا آپ ؐ’’کاہن‘‘ ہیں یا کبھی کہا کہ آپؐ ’’شاعر‘‘ ہیں۔ ان لوگوں نے قرآن حکیم کو نعوذ باللہ ’’جعل سازی‘‘ یا ’’ساحری‘‘ سے تعبیر کیا۔ جس میں قدیم قصے لکھے ہوئے ہیں۔ اور یہ قصے ’’چرائے‘‘ گئے ہیں۔ قرآن حکیم میں بار بار ان الزامات کا ذکر کیا گیا ہے اور آپ ؐسے کہا گیا کہ آپؐ مایوس نہ ہوں اور یہ یقین دہانی بھی کی گئی کہ آپ […]
توہین رسالتﷺ
رسول اللہ ﷺ کی تقدیس کے متعلق مسلمانوں کے جذبات کا صحیح اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ آپ کی شان میں گستاخی کرنے والے کے لیے اسلام میں قتل کی سزا ہے اور آپ کو گالی دینے والے کا خون مباح قرار دیا گیا ہے۔نسائی میں کئی طریقوں سے ابو برزہ الاسلمی کی یہ روایت نقل کی گئی ہے کہ:’’حضرت ابو بکر صدیق ؓ ایک شخص پر ناراض ہو رہے تھے ۔میں نے عرض کیا کہ کیا میں اس کی گردن مار وں؟یہ سنتے ہی آپ کا غصہ دور ہو گیا اور آپ نے جھڑک کر مجھے […]
اس نام سے ابلیس بہت چیں بجبیں ہے
ہر آیۂ قرآنی میں وہ جلوہ نشیں ہے یہ سیرتِ اطہر ہے کہ قرآنِ مبیں ہے جس روز سے وہ نورِ خدا دل میں مکیں ہے ہر لمحہ تعاقب میں میرے مہرِ مبیں ہے سر جس کا کہیں اور ہے دل اور کہیں ہے وہ نعتِ نبی کہنے کا حقدار نہیں ہے سلطانِ دو عالم ہیں مگر فقر کا عالم بستر ہے چٹائی کا ، غذا نانِ جویں ہے کفار بھی اس بات کی دیتے ہیں شہادت وہ صدق کاپیکر ہیں لقب ان کا امیں ہے سورج نہیں حاجت ہے مجھے نورِ نبی کی یہ صرف عقیدت نہیں ، ایمان […]
حب رسول ﷺ
رسول اللہ ﷺ سے محبت ہونا انسان کے دنیا وآخرت میں نیک بخت ہونے کی دلیل ہے ۔ آپﷺ کی جانب میلان کے حوالے سے ہرنفس اپنے طرف اوراپنی حیثیت کاتعین کرسکتاہے ۔ رسول اللہ ﷺ سے محبت کادور صحابہ کازمانہ نہ تھا۔ یہ خیر قیامت تک کے لیے باقی ہے۔ عن ابی ھریرۃ ؓ ان رسول اللہ ﷺ قال: ’’من أشد أمتی لی حباً ناس یکونون بعدی یودّ أحد ھم لورآنی بأ ھلہ ومالہ (صحیح مسلم ) ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میری امت میں سے میرے ساتھ سب سے بڑھ کر محبت […]
نعت گوئی
کہنے والے کہتے ہیں کہ آج نعت کا دور ہے ، بھول جاتے ہیں کہ ہر دور ہی نعت کا دور رہا ہے کہ یہ صنف سخن ازل انوار بھی ہے اور ابدآثار بھی۔ حقیقت یہ ہے کہ نعت، مخالفین اسلام کی لسانی گستاخیوں کے جواب کے لیے وجود میں آئی تھی۔ خود حضورﷺ کی مبارک رضا اس میں شامل تھی اور اس کے خال وخط اور اسلوب و اصول بھی زبان ِرسالتؐ ہی نے متعین فرمائے تھے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دل آزارتحریریں بھی لکھی جاتی رہیں، وقت کے راجپال نئے نئے لبادوں میں سامنے بھی […]
غازی علم الدین شہید
انگریز کے دور میں آزادی کی لگن کے دوش بدوش کئی ناہنجار تحریکیں بھی زور پکڑ رہی تھیں ۔مذہبی مناظرے تو ایک عرصے سے ہوتے چلے آرہے تھے ۔اور ان میں پھبتی کا رواج تھا ۔لیکن دشنام طرازی کی باقاعدہ ابتداء ہندوؤں کے ایک مخصوص فرقے آریہ سماج نے کی ۔مقصد محض مسلم آزاری تھا۔حضور علیہ الصلٰوۃ و السلام کے خلاف چند دریدہ دہن مصنفین نے اس شدت اور تواتر سے گندگی اچھا لنا شروع کی کہ مسلمانوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ۔پوری مسلم قوم خیبر سے لیکر راس کماری تک شعلہ بد امن ہوگئی ۔انہیںدریدہ دہن […]
اہانت کا حق
وہ سلسلہ جو ۱۹۸۸ء میں سلمان رشدی کی کتاب ’’شیطانی آیات‘‘ سے شروع ہوا تھا، ۲۰۰۵ میں ڈنمارک کے اخبار جیلینڈس پوسٹن میں شائع ہونے والے مذموم کارٹونس کی وجہ سے جس نے شدت اختیار کر لی تھی وہ اب ویڈیو فلم (Innocence of Muslims)کی وجہ سے انتہا کو پہنچ گیا۔ جسے عالمی سطح پر سخت جارحانہ اور قابل مذمت قرار دیا جا رہا ہے۔ محمدؐ رسول اللہ کی توہین کا مغرب میں ایک طویل تاریخی سلسلہ ہے۔ جیسے کہ Minou Reeves نے اپنی عالمانہ تحقیق Mumhammed in Europe: A thousand years of Western Myth making(شائع شدہ ۲۰۰۱ئ) میں واضح […]
رسولوں میں انتخابؐ
وہ لطف رنگ سحاب بھی ہے نسیم رحمت مآبؐ بھی ہے رسولوں میں انتخابؐ بھی ہے زمیں پہ گردوں کاب بھی ہے رفیقؐ بھی ہے، خلیقؐ بھی، شفیقؐ و رمزِ طریق بھی ہے وہ ایک بحر عمیق بھی ہے بشر فرشتہ جناب بھی ہے وہ پیکرِ نور ہے مجسم وہ رازِ عرفان حق کا محرم وہ عاجزوں بیکسوں کا ہمدم وہ اک جلالتمابؐ بھی ہے رحیم بھی ہے کریم بھی ہے نعیم بھی ہے حکیم بھی ہے جہاں میں فضل عظیم بھی ہے علیمِ راہ ثواب بھی ہے مئے رسالت کا نورپیکر‘خمِ حقیقت کا صاف منظر وہ بادۂ معرفت کا […]