تذکیر بالحدیث

نصرتِ الٰہی کا انتظار

اور (اے مسلمانو! جہاں تک تم سے ہو سکے) ان کے مقابلے کے لئے تیار رہو جو کچھ ساز و سامان مہیا کر سکو قوت سے اور پلے ہوئے گھوڑوں سے جمع کرو کہ اس سے اللہ کے دشمنوں پر اور اپنے دشمنوں پر تمہاری دھاک بیٹھے اور ان کے سوا دوسروں پر بھی جن کو تم نہیں جانتے اللہ ان کو جانتا ہے اور خدا کی راہ میں جو کچھ بھی خرچ کروگے وہ تم کو پورا پورا ملے گا اور تمہارا حق نہ رہ جائے گا۔(الانفال: ۶۰)

Read More

ارشادِ نبویﷺ

حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : عنقریب دیگر اقوام تمہارے اوپر ٹوٹ پڑیں گی جس طرح کھانے والے دسترخوان کی طرف ٹوٹ پڑتے ہیں۔ کسی صحابیؓ نے آپؐ سے پوچھا کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے ۔ آپؐ نے فرمایا: بلکہ اس وقت تم تعداد میں زیادہ ہونگے لیکن تم خس و خاشاک کی طرح بے وقعت ہوںگے۔ اللہ تعالیٰ تمہاری ہیبت اور رعب تمہارے دشمن کے دلوں سے نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں وہن پیدا کردے گا۔ کسی نے دریافت کیا وہن کیا ہے ؟ آپؐ نے فرمایا : دنیا کی محبت اور موت کا ڈر۔

Read More

ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے

رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا:’’جو اطاعت سے نکلا اور جماعت سے الگ ہوا پھر مر گیا تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔اور جو اندھے پرچم کے نیچے لڑا ،عصبیت کے لیے غصہ ہوا،عصبیت کی دعوت دی یا عصبیت کی مدد کی پس مارا گیا اس کی موت جاہلیت کی موت ہے۔

Read More