امیر مسلم ہندو علاقوں میں مساجد بنوا رہے ہیں

راجستھان کے ADGP(خفیہ) نے جے پور انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ مسلم صنعت کاروں کا ایک گروپ شہر میں ہندو اکثریت والی غریب بستیوں میں مسجدوں کی تعمیر کے لئے فنڈ مہیا کرا رہا ہے۔ غریب ہندوؤں کو اونچی قیمت کا لالچ دیکر زمین بیچنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ 15؍جولائی کو جے پور کے پولیس کمشنر اور DMکو ADGPخفیہ یو آر ساہو نے یہ خط لکھا تھا۔ اس
طرح خریدی گئی زمین کا بعد میں مذہبی مقام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ساہو نے اپنی رپورٹ میں جماعت اسلامی ہند کے ڈاکٹر اقبال ، حبیب گارنیٹ، سراج طاقت، حاجی رفعت، نعیم قریشی، پپو قریشی، غفار بھائی ٹینٹ والا اور کچھ دوسرے لوگوں پر الزام لگایا ہے کہ یہ لوگ ضرورت مند ہندوؤں سے پلاٹ خریدتے ہیں اور وہاں مذہبی مقام کی تعمیر کرا رہے ہیں۔ PUCLکی حقائق جاننے والی کمیٹی نے اس رپورٹ کو غیر حقیقی اور جھوٹا بتایا ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ خفیہ رپورٹ کو کن مقاصد کے تحت لیک کیا گیا؟ (حالات وطن، نئی دہلی 28/08/14)

You may also like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *