Admin WahdatJadeed

وحدت امت کے دشمنوں کے عزائم وپلان

اللہ رب العالمین نے بنی نوع انسانی کو ایک نفس واحد سے تخلیق فرما کر ان کو انسانیت کی بنیاد پر ایک کل بنادیا۔ اس کل کی مزید تقسیم ان کے رویہ پر منحصر ہے کہ کون سا گروہ اللہ واحد کی بندگی اختیار کرتا ہے اور کون سا گروہ اس کا انکاری ہوتاہے؛ اس کے لیے ساجھی اور شریک ٹھہراتا ہے۔ ان دونوں گروہوں کے انسان ہونے کے ناطہ کچھ ضرورتیں ایک ہیں مگر اپنی راہیں الگ الگ متعلق کرنے کی بناپر زندگی کا مقصد اور تقاضے بدل جاتے ہیں۔ اس بنا پر دونوں گروہ الگ الگ اجتماعیت ہو […]

Read More

اقصیٰ کی بازیابی ’’امت‘‘ کی بحالی

اسلام میں پانچ ایسی ٹھوس بنیادیں ہیں جن کی بدولت امت مسلمہ ایک متحدہ امت قرار پاتی ہے اور ان کے درمیان الفت اور محبت پیدا ہو جاتی ہے: عقیدۂ اسلام، شریعت مطہرہ، ثقافت، تصورِ امت اور دارالاسلام۔ ”امت کا تصور“ ایک ایسا دائرہ ہے جس میں اسلام لانے والی ہر قوم، ہر وطن، نسل اور رنگ کا انسان اپنے اندر ایک وحدت کا شعور رکھتا ہے۔ نبی علیہ السلام کے اس فرمان کے مصداق کہ: تمہاری مثال ایک جسم کی طرح ہے جب جسم کے کسی ایک عضو میں ٹیس اٹھتی ہے تو پورا جسم اس درد کو محسوس […]

Read More

امت کا تصور اور برصغیر کے مسلمان

قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کے لیے امت کا تصور انتہائی اہم تھا۔ ان کا تصور امت یہ تھا کہ مکہ اور مدینہ روئے زمین کا مرکزی نکتہ ہیں اور پوری زمین اس نکتے کی توسیع ہے۔ مسلمانوں کے اس تصور نے قبیلوں اور قوموں کو کیا ایک فرد کو بھی امت بنا کر کھڑا کر دیا۔ چنانچہ مسلمان جہاں گئے انہوں نے امت کے تصور کی فصل کاشت کی اور ایک ایسا انسانی تجربہ تخلیق کیا جس کی اس سے پہلے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی تھی۔ کہنے کو اسلام ساری دنیا میں پھیلا مگر برصغیر کے مسلمانوں نے […]

Read More

اُمت مسلمہ آفاق میں گمُ کیوں؟

دُنیا میں اس وقت مسلم ممالک کی تعداد لگ بھگ50کے قریب ہے اور مسلمان دنیا کی مجموعی آبادی کا20فیصد حصہ ہیں۔ بے پناہ مالی وسائل سے عالم اسلام مالا مال ہے۔ بہت سے مسلم ممالک کے عوام خوشحال بھی ہیں اور دور حاضر کے مشینی آلات سے بھی لیس ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی سے بھی یہ مسلم ممالک خوب استفادہ کررہے ہیں اور آرام وآسائش کے مطلوبہ سامان بھی ان ممالک کے پاس دوسروں کے مقابلہ میں کم نہیں۔ بہت سے ممالک کے لوگ معاش کی تلاش میں مسلم ممالک میں موجود بے پناہ خداداد وسائل سے مستفید ہورہے ہیں۔ […]

Read More

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے امتِ واحدہ کے فکری رہنما

علامہ اقبالؒ کی شخصیت بیسویں صدی کی ایک ایسی عبقری اور کثیرالجہات شخصیت واقع ہوئی ہے جس کے اپنے امتیازات کی بناء پر انہیں شاعر مشرق تسلیم کر لیا گیا ہے،جس نے جانگسل تعقل اور جانگراز فکر اور نظریاتی کشمکش کے اس عہد میں نہ صرف ایک حیات بخش اور فکر انگیز فضا میں سانس لینے کے لئے حالات پیدا کئے اور کہنہ اذکار رفتہ اور لغو مضامین و موضوعات کے گرد گردش کرنے سے اسے نجات دلائی بلکہ پورے مشرق میں خودی وخود اعتمادی عزت نفس جہاں بینی اور جہاں بانی کا ولولہ پیدا کیا۔ اقبالؒ نے نہ صرف […]

Read More

اختلاف میں اعتدال

اس وقت نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں مسلمان ایک نازک موڑ پر کھڑے ہیں۔ اشتراکی نظام کی تباہی کے بعد پوری دنیا نے اسلام کے خلاف کمر کس لی ہے اور اس مقصد کے لیے مشرق و مغرب کے روایتی حریف و رقیب بھی ایک دوسرے سے ہاتھ ملا چکے ہیں۔ خود ہماری ملک میں میں جن لوگوں کو دریا کے دو کنارے کہا جاتا تھا انہوں نے بھی اسلام اور مسلمانوں کے مقابلہ میں اپنے فاصلے ختم کر لیے ہیں۔ ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے دو باتیں نہایت ضروری ہیں؛ایک اتحاد و اتفاق ،دوسری حکمت […]

Read More

تصورات امت اور وحدت امت

مفہوم کے اعتبار سے امت جانداروں کے گروہ کو کہتے ہیں۔ قرآن مجید میں اس کی کئی مثالیں ملتی ہیں۔ انسانوں کی جمعیت کو بھی قرآن نے امت کہا ہے۔ یہاں تک کہ انسانوں کی سب سے اعلیٰ جمعیت جماعت انبیاء کو بھی امت کہہ کر اس کے واحد ہونے کا تذکرہ بھی قرآن مجید میں موجود ہے۔‘بس تمہاری امت، واحد امت ہے‘‘(القرآن) (اسلام اور جدید معاشرتی نظریات، ڈاکٹر خالد۔۔) امت مسلمہ وہ گروہ ہے جو اللہ کا اطاعت گزار اور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرماں بردار ہو، اسے امت مسلمہ کہا گیا ہے۔ اس جمعیت کی […]

Read More

کل ہند مہم’’وحدت امت رسولؐ‘‘

’ہماری دینی جماعتیں جو تعلیم ِ دین یا ارشاد و تلقین یا دعوت و تبلیغ اور اصلاح معاشرہ کے لیے قائم ہیں اوراپنی اپنی جگہ مفید خدمات بھی انجام دے رہی ہیں۔ ان میں بہت سے علماء، صلحا اور مخلصین کام کر رہے ہیں۔ اگر یہی متحد ہو کر تقیسم کار کے ذریعہ دین میں پیدا ہونے والے تمام رخنوں کے انسداد کی فکر اور امکانی حد تک باہم تعاون کرنے لگیں اور اقامت دین کے مشترک مقصد کی خاطر ہر جماعت دوسری جماعت کو اپنا دست و بازو سمجھے اور دوسرے کے کام کی ایسی ہی قدر کرے جیسی […]

Read More

فرقہ واریت، نیشنلزم اور اقبال کا تصور امت

اسلام اللہ تعالٰی کا پسندیدہ دین اور انسانیت کو ایک لڑی میں پرونے کا واحد ذریعہ ہے، جبکہ تفرقہ اور فتنہ پروری امت کی تقسیم اور دشمن کے مقابلے میں کمزوری کا اہم سبب ہے۔ اس بارے علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ ’اسلام ایک ہے اس کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔ اس میں کوئی امتیاز نہیں ہے اسلام میں وہابی، شیعہ اور سنی نہیں ہیں۔۔۔ میں خدا، انسانیت، موسٰی علیہ السلام، عیسٰی علیہ السلام اور محمد (ص) کے نام پر فرقہ واریت کی مذمت کرتا ہوں۔‘ علامہ اقبال روح قرآن کے وارث اور آخری نبی (ص) کی ذمہ دار امت […]

Read More

مسلمانوں کے اختلافات کے گیارہ مذموم اسباب

اہل حق کا اتحاد وقت کی ضرورت بھی ہے اور مجبوری بھی، اگر انہوں نے اتحاد نہ کیا تو اہل باطل انہیں ایک ایک کرکے ختم کر ڈالیں گے۔ کبھی ایک جماعت پر ہاتھ ڈالا جائے گا کبھی دوسری پر، کبھی ایک مدرسہ کو طوق سلاسل سے جکڑ دیاجائے گا اور کبھی دوسرے کو۔ اتحاد و اتفاق وقتی مجبوری ہی نہیں بلکہ اسلام کا دائمی حکم بھی ہے۔ دین اسلام نے اگر اتحاد و اتفاق کی تعلیم دی ہے تو اختلاف سے بچنے کی تلقین بھی کی ہے۔ اتحاد طاقت کا راز ہے اور اختلاف کمزوری کا سبب و علامت […]

Read More