کھل کر کیوں نہیں کہتے کہ بھگوا دہشت گردی ہے
سوشل سائٹ ،فیس بک کے سرچ انجن پر ذرا ہندی یونیکوڈ میں لکھ دیں ،ہندو دہشت گردی ،تو کم سے کم دس ایسے ارکان کے پروفائل سامنے آجائیں گے جنہوں نے فخر سے لکھا ہے کہ وہ ہندو دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں ۔جیتو مشرا ،مونیکا ،کٹر ہندو دہشت گرد…۔چلو یہ تو مجازی دنیا ہے اس میں فرضی پروفائل بننا عام بات ہے ،لیکن حکومت کی سب سے بھروسے مند ہائی ٹیک دہشت گردی مخالف تنظیم ’این آئی اے‘یعنی قومی سلامتی ایجنسی کا ریکارڈ توحکومت کے لیے قابل اعتماد ہونا چاہیے ۔مکہ مسجد ، اجمیر ،مالیگاؤں اور سمجھوتہ ایکسپریس […]