Admin WahdatJadeed

سید آصف ابراہیم آئی بی کے سربراہ! آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک برہمنی کوششں؟

کیا یہ ممکن ہے کہ بیگن کے پودوں میں انگور کے خوشے اگ آئیں گے یا کڑوا کسیلا کریلا شہد جیسی مٹھاس دینے لگے،یا کوئی زہریلا کو برا بجائے ڈسنے کے آپ کی بلائیں لینے لگے ۔اگر ایسا کوئی واقعہ وقوع پذیر ہوتا ہے تو یقیناًایسے واقعات کا شمارمحیر العقول واقعات میں ہوگا۔ایسا ہی ایک واقعہ بلکہ کرشمہ گزشتہ دنوں رونما ہوا جس نے کرشموں پر اعتقاد رکھنے والوں کو بھی انگشت بدنداں کر دیا ۔وہ واقعہ تھا ہندوستان کی انٹلی جنس ایجنسی IBمیں ایک مسلم افسر سید آصف ابراہیم کا بحیثیت سربراہ تقرر ۔سید آصف ابراہیم کے بطور IBچیف […]

Read More

ٹھیس انا کو جب لگتی ہے تم پاگل ہو جاتے ہو

[ذیل میں اس الیکٹرانک خط کی نقل شائع کی جارہی ہے جو ہمارے ایک غیرت مند ساتھی نے روزنامہ راشٹریہ سہارا میں شائع ایک خبر پر ردعمل کے طور پر اسی روزنامہ کو روانہ کی تھی۔ مگر کروڑوں کے صرفہ سے دینی غیرت کو کھود کھودکر اکھاڑ پھینکنے کے مشن پر قا ئم یہ لوگ اپنی ہی سرخی پر اس خط کو برداشت نہ کرسکے۔ معاملہ چونکہ توہین رسالت سے متعلق ہے اس لئے وحدت نے اپنی تنگ دامنی کے باوجود اس خط کو اپنے دامن دل میں جگہ دی ہے۔ ادارہ] مکرمی! آپ کے مؤقر روزنامہ مؤرخہ ۵؍فروری ۲۰۱۳ئ؁ […]

Read More

قیادت نامہ

[ یہ مقالہ اردو کے مشہور صحافی جناب عالم نقوی صاحب نے ایک جلسہ میں پڑھا تھا۔ اس کی افادیت کی طرف برادربزرگ جناب ابراہیم خلیل عابدی ؔ نے توجہ دلائی۔ بلکہ کمال توجہ سے ٹائپ شدہ مواد ای میل کیا۔ واقعہ یہ ہے کہ قحط الرجال کے اس دور میں اس طرح کے مضامین ایک مہمیز سے کم نہیں۔ ہم قارئین کی افادیت اور اس پر اظہارِ خیال کے دوگونہ مقاصد سے وحدت جدید میں اسے شائع کررہے ہیں] السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ رب العالمین والصلوٰۃ و […]

Read More

اُم الشھداء مریم فرحت کی رحلت

مریم فرحت، ایک خاتون فلسطینی پار لیمانی رکن جو اپنے معروف لقب ’’امُّ الشّہداء ‘‘ کے نام سے پہچانی جاتی تھیں ۔ پچھلے ہفتے غزہ سٹی کے ایک اسپتال میں لمبی علالت کے بعد ۶۴ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مریم فرحت پہلی بار اس وقت توجّہ کا مرکز بنیں جب ۲۰۰۲ ئ؁ میں ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ اپنے ۱۹ سالہ جواں بیٹے ’’محمد‘‘کی شہادت سے ایک رات پہلے اس کا ہاتھ پکڑ کر خدا سے اس کی شہادت کی التجا کرتی ہیں ۔ اور کہتی ہیں کہ کاش میرے محمدکی طرح […]

Read More

بنگلہ دیش : دیواستبداد،جمہوری قبا میں

بنگلہ دیش ایک آزاد اور خود مختار مسلم ملک ہے ،جو ۱۹۷۱ئ؁ تک مشرقی پاکستان کے نام سے جانا جاتا تھا ۔۱۹۷۱ء کی مشرقی پاکستان کی جنگ ایک ملک کی داخلی کشمکش تھی اس لیے اسے جنگ آزادی کا نام دینا درست نہیں ہے بلکہ اسے علیحدگی پسندی کی ایک کامیاب کوشش کہنا چاہیے۔اس وقت کے مغربی پاکستان کے حکمرانوں پرگو یہ الزام عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہی ملک کے دوسرے حصے کو انصاف نہ دے سکے اور اس کا استحصال کرتے رہے ۔مگر یہ کہنا درست نہیں کہ غلطیاں یک طرفہ تھیں ،ایک حصہ میں اگر مسٹر […]

Read More

اللہ کی مار ہو، نریندر مودی پر!

پچھلے دنوں لندن سے یہ خبر آئی کہ وہاں کی ہندنژاد ایک مسلم تنظیم نے اپنے ایک اہم ممبر لورڈ آدم پٹیل کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ کیونکہ ہندوستان آمد پر موصوف نہ صرف مودی سے ملے بلکہ انہوں نے لگے ہاتھوں مسلمانانِ گجرات کو بھی یہ مشورہ دے ڈالا کہ دس سال قبل جو کچھ ہوا اسے بھول جانا چاہیے اور انہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ پچھلے دس سال میں کوئی فساد نہیں ہوا اور انہیں مستقبل کی طرف گامزن ہونا چاہیے۔ لورڈ آدم پٹیل نے گجرات آکر یہ بیان کیوں دیا اس کی وجہ سمجھنا کچھ […]

Read More

مسلمانوں کی حیثیت داعیانہ ہے نہ کہ۔۔۔۔؟

[بخدمت محترم ایڈیٹر صاحب وحدت جدید نئی دہلی(سہ ماہی ر سالہ) امید کہ بخیر ہوںگے۔ آپ کا موقد رسالہ وحدت جدید(سہ ماہی) ہمارے لیے بلکہ ہمارے یہاں تمام قارئین کے لیے ایمان کی تازگی حلاوب اور اضافے کا ذریعہ بن رہا ہے رسالہ کے اندر تمام مضامین اور خبروں کے تعلق سے جو تجربہ واقعی بے لاگ اور دو ٹوک ہے۔ اللہ اعالٰی آپ اور اس رسالہ سے منسلک سبھی افراد کو اچھی صحت دے اور مزید ایمانی فراست سے نوازے آمین۔ گزشتہ دنوں مورفہ ۱۲ ستمبر ۲۰۱۲ کو یہاں کلکتہ کے روزنامہ اخبار مشرق میں ابن حمید چایدانوی کا […]

Read More

کیا ’’موم بتی مارچ‘‘سے مسئلہ کا حل ممکن ہے ؟

دلی کی دوارکا میں دامنی کی عصمت دری اور قتل کی شرمناک درندگی نے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں خواتین کی حیثیت ،ان کے تحفظ ،سماج میں ان کے رول ،خواتین اور مرد کے تعلقات، آزادی نسواں کی حقیقت جیسے اہم مسائل پر بحث چھیڑ دی ہے ۔آج کی خدا بیزار ،خدا فراموش،خدا کی باغی تہذیب نے انسانیت کے لیے ام المسائل کے طور پر یہ مسئلہ پیدا کیا ہے کہ انسانیت کی اجتماعی زندگی سے خدا تعالیٰ کو بے دخل کر دیا ہے اور اپنے ناقص علم ، عقل خام اور نفسانیت کو خدا بنا لیا ۔خدا کو چند […]

Read More

نندی کے بیان پر ہنگامہ ،رشدی کے نام پر خاموشی

جے پور میں آشیش نندی نے بیان دیا تو ہر طرف سے مذمت اور لعن طعن کا سلسلہ چل پڑا ۔ دوساسے ممبر پارلمینٹ کروڑی لال مینا نے دھرنا شروع کر دیا ۔یو پی سے بی ایس پی چیف مایا وتی نے آشیش نندی کی فوری گرفتاری کی مانگ کی ۔ کانگریس اور بی جے پی بھی مذمت میں پیچھے نہیں رہے ۔ آشیش نندی کی بات راجستھان کے جے پور سے نکل کر پورے ملک میں پھیل گئی ۔ نندی کوئی انجانا نام نہیں ہے ۔ وہ معروف زمانہ سیاسی اور سماجی مفکر ہیں ۔ انہوں نے بد عنوانی […]

Read More

حضرت سلمان فارسی ؓ کا قبول اسلام

حضرت سلمان فارسی ؓ کے اسلام لانے کا واقعہ بہت لمبا اور طویل ہے جو خود حضرت سلمان فارسیؓ نے بیان کیا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کو ایمان کی توفیق عطا فرمائی ۔امام ابو نعیم ؒ نے حلیۃ الاولیاء اور خطیب بغدادی نے تاریخ بغدادمیں جو ان کا واقعہ نقل کیا ہے، وہ کم ازکم بیس صفحات میں ہے ،بہت ہی عجیب اور سبق آموز ہے ۔ خلاصہ اس کا یہ ہے کہ یہ ایران کے ایک شہر رام ہرمز میں پیدا ہوئے ،ایران کے عام مذہب کے مطابق یہ اور ان کے والد بھی آتش […]

Read More