یہ انسانیت کش جدید تعلیم و تہذیب
دہلی کے ایک ہی دن کے دو بڑے اخباروں میں انتہائی پڑھے لکھے لوگوں کے ذریعہ دل دہلانے والے جرائم کی خبر جدید تعلیم و تہذیب کے چہرہ بدنما حصہ کو اجاگر کر رہی ہے۔ پہلی خبر کے مطابق غازی آباد کے گوڑ گلوبل ولیج میں رہنے والے سافٹ ویئر انجینئر روہت شرما نے اپنی بیوی روچی شرما کو کرکٹ کے بلّہ سے مار مار کر ہلاک کردیا۔ جھگڑا صرف یہ تھا کہ روچی نوکری کرنا چاہتی تھی۔ اور روہت نوکری سے منع کرتا تھا۔ کل صبح مسئلہ پر بحث ہوئی تھی اپنے ہی 9سالہ بچے کے کرکٹ بلہ سے […]