الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
یو این آئی کے حوالہ سے 20/02/2015کے اخباروں میں مسٹر اوبامہ کے لاس اینجلز ٹائم میں شائع شدہ مضمون اور اس کے بعد واشنگٹن میں انسداد ہشت گردی سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں دئیے گئے بیان کے نمایاں حصے شائع کئے گئے ہیں۔ الفاظ کی جادوگری جس کے وہ ماہر ہیں اس کے ذریعہ سارا الزام ’دہشت گردوں‘ کے سر مڑھ دیا۔ سارا مغرب اور اس کے تمام مشرقی حکمراں سب بری الذمہ قرار پائے۔ فرمایا کہ ’داعش اور القاعدہ جیسے گروہ غصہ اور مایوسی کو ابھار کر ہمدردیاں سمیٹتے ہیں جو بے انصافی اور بدعنوانی کے نتیجہ میں […]