Uncategorized

فکو العانی (دوسری قسط) آج کے یوسف صفت اسیران بلا

استاذ محترم ڈاکٹر تابش مہدی صاحب نے بہت پیارے انداز میں بڑی اہم بات کہی۔ سارے یوسف صفت دار پر چڑھ گئے ہر گنہ گار دامن بچا لے گیا حضرت یوسف ؑبے قصور تھے۔ اس کے بعد بھی فَلَبثَ فِی السِّجن بِضْعَ سنین (۴۲:یوسف ) اور یوسف ؑنے کئی سال قید خانے میں کاٹے۔ بِضْعَ کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا جونا گڑھی ؒصاحب نے لکھا ہے حضرت یوسفؑ قید خانے میں سات سال رہے۔ بعض کے نزدیک بارہ سال اور بعض کے نزدیک چودہ سال قید خانے میں رہے۔ واللّٰہ اعلم ( حاشیہ تفسیر، مولانا جوناگڑھی ؒ) حضرت یوسف ؑ […]

Read More

برونائی میں شرعی نظام کانفاذ مسلم دنیامیں بیداری کی لہر نے حکمرانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیاہے

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک برونائی دار السلام کی جانب سے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کے اعلان نے پوری دنیا کے اسلام مخالف عناصر کو مضطرب کر دیا ہے۔ یہ قوانین تین مرحلوں پر مشتمل ہیں۔ پہلے مرحلہ میں جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی جائیں گی، جب کہ دوسرے مرحلہ میں اعضا کاٹنے کی سزائیں شامل ہیں۔ تیسرے مرحلہ میں زنا اور ہم جنس پرستی پر سنگ ساری کی سزائیں دی جا سکیں گی۔ برونائی ایک مسلم ملک ہے اور اس کے ۶۷ سالہ حکمران حسن البولقیا کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ […]

Read More

عزیمتوں کے چراغ

اندھیرے کر نہیں سکتے مری نظر کو اسیر میں مشکلوں میں جلاتا ہوں ہمتوں کے چراغ بفیض عشق ہمارے قلوب روشن ہیں ہوا نے لاکھ بجھائے ہیں محفلوں کے چراغ وہ کہہ رہے ہیں اجالا کریں گے راہوں میں بجھا دئیے ہیں جنہوں نے بہت گھروں کے چراغ ستم گروں سے یہ کہہ دو کہ سر جھکا کے چلیں ہتھیلیوں میں دھرے ہیں یہاں سروں کے چراغ فسردہ شب ہے تو کیا، آرزو تو زندہ ہے سحر قریب ہے، روشن ہیں آنسوؤں کے چراغ حصولِ حق کے لئے احتجاج کرتے ہیں بجھے بجھے سے جو رہتے ہیں مفلسوں کے چراغ […]

Read More

فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدوجہد جاری رہےگی

دوحہ (ایجنسیاں):اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطنی قوم نے بےاتفاقی اور انتشار کا باب بندکر دیاہے۔قوم کے پاس مفاہمت اور اتحاد کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہاہے۔قومی مفاہمت اور مسلح جدوجہد آزادی کے لیے دوموثر ہتھیار ہیں۔ حماس مسلح جدوجہد سے فلسطین کی آزادی تک دستبردار نہیں ہوگی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے66سال مکمل ہونے اور فلسطینی یوم نکبہ کی یاد میں دوحہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو قومی […]

Read More

اسلام کا تصورجہاد اورمومنین کی صفات

(حضرت مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی مالیرکوٹلہ کے منبرسے نمازجمعہ سے پہلے ’درس قرآن‘ دیتے ہیں، ان کی تفسیر روح القرآن سات جلدوں میں شائع ہوچکی ہے…تفسیر روح القرآن کی روشنی میں ان کا درسِ قرآن دلچسپی سے سناجاتا ہے۔ سورۂ انفال کی ابتدائی آیات کی تفسیر کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔) ٭ اسلام میں جہاد کی تصور اسلام میں جہاد اور جنگ کا تصور سب سے الگ ہے۔ جنگ نہ تو مادی فائدوںکے لئے ہے اور نہ ملک گیری کے لئے بلکہ جنگ کا مقصد اس زور اور قوت کو توڑنا ہے جس کے بغیر آزادی باقی نہیں […]

Read More

انتخابی نتائج کیوں وساوس دل کو دھڑکاتے ہیں یوں انجام سے

انتخابی نتائج کو مختلف زاویوں سے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک مسلم نکتہ نظر ہے دوسرے ہندتووادی نظریہ۔ اس کے علاوہ ایک ایسے عام ہندوستانی شہری کی نظر سے جسے دین دھرم میں کوئی دلچسپی نہ ہو اور پھر ذرائع ابلاغ و کارپوریٹ کی دنیا۔ اس بار کارپوریٹ کی دنیا نے مودی کے ذریعہ سے ذرائع ابلاغ پر خوب دولت لٹائی اس لئے بی جے پی کی زبردست کامیابی میں مودی کی محنت و جدوجہد کے ساتھ وہ بھی برابر کا شریک ہے۔ نتائج کے بعد میڈیا نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ ملک کی عوام کا موروثی […]

Read More

ایک عالم دین کی خدمت میں

(یہ خط مولانا عطاء الرحمان وجدیؔ صاحب نے بڑودہ جیل سے اس وقت لکھا تھا جب گودھرا کانڈ سے چند ماہ پہلے ایک تعلیمی مذاکرہ سے قبل انہیں 124 لوگوں کے ہمراہ قید کرلیا گیا تھا۔ یہ خط جہاں مولانا کے عزم و حوصلہ اور بصیرت کا غماز ہےوہیں اس کے پڑھنے سے یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ مولانا نے جس فتنہ کا اس وقت چھوٹی سطح پر ذکر کیا تھا وہ اب ایک عفریت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ گویا حالات ایک دم سے تبدیل نہیں ہوئے بلکہ دیکھنے والی نگاہیں اس بہت پہلے تاڑ چکی تھیں۔ […]

Read More

قادیانیوں کے لیے اسلامی اصطلاحات استعمال نہ کی جائیں

اسلامی تعلیمات وہدایات میں اس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ جن باتوں سے فتنہ اور گمراہی پھیلنے کا اندیشہ ہو ان سے اجتناب کیا جائے، چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نصیحت ہے’کلمو الناس علی قدر عقولہم اتریدون ان یکذب اللہ و رسولہ‘ کہ لوگوں کی ذہنی سطح کے مطابق گفتگو کی جائے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری معروضات ان کے اوپر سے گزر جائیں اور وہ اللہ و رسول کی تکذیب کر بیٹھیں، بلاشبہ قادیانیوں کے لیے اسلامی اصطلاحات کا استعمال گمراہی کا موجب ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح ہوجانی ضروریہے کہ جس […]

Read More

فُکُّوْ الْعَانِی(الحدیث) (قیدیوں کو چھڑاؤ)

یہ زمین اللہ کی ہے۔ پورا نظام کائنات اللہ کی مٹھی میں ہے۔ اللہ نے زمین کو گہوارہ بنایا تاکہ ہر جاندار مخلوق اس پر رہ سکے۔ انسان کو تمام مخلوقات سے اشرف بنایا۔۔۔۔۔۔۔ نعمتوں سے مالامال کیا اور اس کو بتا دیا کہ تم زمین پر اللہ کے نائب ہو۔ اللہ کے احکامات کے مطابق ہی تمہیں زندگی گزارنی ہے، تمہیں زمین پر اللہ کا بندہ بن کر رہنا ہے۔ تمہارا رب، تمہارا الٰہ صرف اللہ رب العالمین ہے۔ اسی نے پیدا کیا ہے ؛زندگی دی ہے؛ تمام طرح کی نعمت دی ہے ؛ اور ایک متعین مدت تک […]

Read More

مولانا عبدالقوی صاحب کی گرفتاری مسلم ووٹ بینک پر دبائو کی سازش امیر وحدت اسلامی ہند مولانا عطاء الرحمن وجدی کا شدید ردعمل

حیدرآباد۔ 27؍ مارچ ( پریس نوٹ) مولانا عطاء الرحمن وجدیؔ امیر وحدت اسلامی ہند نے مولانا عبدالقوی صاحب مہتمم مدرسہ اشرف العلوم کی گجرات پولیس کی جانب سے دہلی میں ڈرامائی انداز میں گرفتاری اور عدالت میں پیشی کے بعد 14 دن کی پولیس تحویل میں دیئے جانے کے تمام واقعہ کو موجودہ سیاسی منظر میں سیاستدانوں کے ایک سوچے سمجھے پلاٹ کا حصہ قرار دیا ہے۔ مولانا وجدی نے وحدت کی آندھرا پردیش شاخ کے ناظم مولانا محمد نصیر الدین سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے مولانا عبدالقوی کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں اور ان کے افراد […]

Read More