ربط ِباہم جو نہیں، محفل انجم بھی نہیں
کسی اجتماعیت کے قیام وبقا کے لیے جس طرح اس کے مقصدِ وجود اور نصب العین سے وابستگی لازم ہے اسی طرح سے متعلق افراد میں یگانگت اور باہمی اتحاد کا ہونا بھی ناگزیر ہے۔ جو کام کسی اجتماعیت کے بغیر انجام نہیں دیا جا سکتا وہ کسی برائے نام اجتماعیت کے ذریعہ بھی پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔ یہ اس لیے کہ محض مجموعۂ افراد کا نام اجتماعیت نہیں ہے۔ بازاروں میں پائی جانے والے ہجوم اور میلوں ٹھیلوں کی بھیڑ کو اجتماعیت کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ لیکن مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے اکٹھا […]