Uncategorized

مظفرنگر ہر شاخ پہ مودی بیٹھا ہے؟

ملائم سنگھ کو بی جے پی والے ملاّ ملائم سنگھ کے نام سے پکارتے رہے ہیں اور اس خطاب پر ملائم کا سر فخر سے اونچا ہو جاتا تھا لیکن مظفرنگر فساد کے بعد چودھری اجیت سنگھ نے ملائم سنگھ کو اتر پردیش کا مودی کہہ کر جو گالی دی ہے تو ملائم کا سر شرم سے جھک گیا ۔ ملائم سنگھ نے آگرہ میں اجیت سنگھ کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا مظفرنگر کا گجرات کے گودھرا سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔گجرات میں فساد زدگان کوانصاف نہیں ملا مگر اترپردیش میں ان کے ساتھ انصاف ہوگا اور […]

Read More

فقہ الاقلیات دل میں لندن کی ہوس لب پہ ہے ذکرحجاز

علامہ اقبالؒ نے ایک بار کہاتھا ہوئے کس درجہ فقیہانِ حرم بے توفیق خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں اسی طرح ایک دوسرے موقعہ پر کہا؎ ان غلاموں کا مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب کہ سکھاتی نہیں یہ ان کو غلامی کے طریق علامہ اقبالؒ جس دور میں موجود تھے وہ مسلمانوں کے ادبار کا دور تھا۔ نو آبادیاتی نظام جس کی باگ ڈور برطانیہ، فرانس، اٹلی وغیرہ عیسائی یورپی ممالک کے ہاتھ میں تھی، انہوں نے دنیا کے ایک بڑے حصے کو اپنی کالونی بنا لیا تھا۔ مسلم دنیا کے بڑے حصہ کی انہوں نے آپس […]

Read More

اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے!

2014میں دہلی کے تخت کی جنگ مظفرنگر سے شروع ہو گئی ہے۔ اس جنگ کو فتح کرنے کے لیے عرصہ سے پلاننگ اور کوشش کی جارہی تھی۔ ذات برادری اور مذہب وزبان ہر اعتبار سے سماج میں تقسیم کو خونی کشمکش میں بدلنے کی پوری تیاری ہے۔ اور NDTV کے مشہور اینکر رویش کمار کے مطابق ’مظفرنگر میں سب کچھ ویسا ہی ہورہا ہے جیسا کہا جا رہا تھا‘۔ غلط فہمیاں، پروپگنڈہ اور دہشت پیدا کرنے والی افواہیں پھیلانے کا کام عرصہ سے چل رہا تھا۔ کم سے کم گذشتہ ایک سال سے لگاتار اکسانے والی کارروائیاں شرپسند عناصر خصوصاً […]

Read More

سنگھ پریوار: راہ زن کو قافلے کا رہنما کس نے کیا؟

عوام کی ایک بڑی اکثریت اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ نریندر مودی صرف مسلمانوں کیلئے خطرناک ہے یا کم از کم سنگھ پریوار کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس خوش فہمی کے شکار لوگوں کو چاہئے کہ وہ گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پنڈیا کا عبرتناک انجام دیکھ لیں۔ ہرین براہمن تھا اس کا گہرہ تعلق نہ صرف ہندو سماج بلکہ سنگھ پریوار سے تھا۔ وہ کیشو بھائی کی بی جے پی سرکار میں وزیر داخلہ رہ چکا تھا مگر نریندرمودی کی مخالفت اسے لے ڈوبی۔ ہرین پنڈیا چونکہ مودی کے لئے خطرہ بن گیا […]

Read More

تم میراثِ ابراہیم ؑکے امین ہو

اللہ پاک نے مسلمانانِ عالم کو دو عظیم خوشی کے دن دئیے ہیں، ’ عید الفطر ‘جو ماہ ِ رمضان کے روزوں کی تکمیل پر بطور انعام کے ملتا ہے اور دوسرا خوشی کا دن عید الاضحی جو حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسمٰعیل ذبیح اللہ کی جانب سے اللہ کے حضور پیش کی گئی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرنے کے لئے ملتا ہے۔ اس دن مسلمانانِ عالم اللہ کے حضور قربانیاں پیش کرتے ہیں، خوشی کے ان دونوں مواقع پر ( عید الفطر اور عید الاضحیٰ )روزہ رکھنا حرام ہے۔ ان رسول اللہﷺ قد نھا کم عن […]

Read More

وی ڈی ساورکر: گاندھی جی کا قاتل

20جنوری 1948کو مدن لال پاہوا ؔنے گاندھی جی کو قتل کرنے کی پہلی ناکام کوشش کی۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ اس جرم کے پیچھے وی ڈی ساورکرؔ کا دماغ کام کر رہا تھا۔ تحقیقات نے الزام کی مزید تصدیق کر دی۔ ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ شہادتوں سے پتہ چل گیا کہ ساورکرؔ اس میں شامل تھے۔تاہم وہ صاف بری ہو گئے۔ نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل کو یقین ہو گیا تھا کہ وہی مجرم ہے۔ 22مارچ 1965کو ایک انکوائری کمیشن قائم کیا گیا جو سپریم کورٹ کے ایک جج جے کے کپور پر مشتمل تھا۔ 1969میں اس […]

Read More

اپنی شہید بیٹی کے نام

(اسماء البلتاجی جنہیں رابعہ العدویہ میں فوجی کارروائی کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، ان کی عمر محض 17 سال تھی۔ وہ اپنے والد اور اخوان المسلمون کے سینئر لیڈر ڈاکٹر محمد البلتاجی کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر مصر میں فوجی بغاوت کی مخالفت کررہی تھیں۔) میری عزیز ازجاں بیٹی اور باوقار ٹیچر اسماء البلتاجی! میں آپ کو الوداع نہیں کہتا۔ میں کہتا ہوں کہ ہم دوبارہ ملیں گے۔ آپ نے ظلم اور بیڑیوں کے خلاف اور آزادی کی محبت لئے ہوئے اپنی زندگی ایسی گذاری کہ آپ کا سر بلند تھا۔ آپ نے اس ملک کی […]

Read More

سیکولرزم اور ملی قائدین

سیکولرزم قدیم لاطینی لفظ سیکولارس سے لیا گیا ہے۔ جس کے معنی ’وقت کے اندر محدود‘ کے ہیں۔اس لفظ کو باقاعدہ اصطلاح کی شکل میں ۱۸۴۶؁ میں جارج جیکب ہیولیوک 1906-1817نے متعارف کرایا۔اصطلاح میں اس سے مراد ’ دنیاوی امور سے مذہبی تصورات کا اخراج اور ان کی بے دخلی‘ ہے۔پھر یہودیوں نے اس کا اس طور سے ڈھنڈورا کیا کہ ساری دنیا میں جمہوریت کا ڈنکا بجنے لگا۔سوال یہ ہے کہ یہودیوں نے صرف سیکولرزم ہی کو کیوں اختیار کیا ؟اس کی وجہ یہ تھی کہ لامذہبیت (سیکولرزم ) ہی کے ذریعہ دنیا کو ان کے مذہب سے دور […]

Read More

فلسطینی بچوں کی سنگ باری یہ غاصب کے خلاف مزاحمت، سن بلوغ کی علامت ، خاندانی روایت اور تہذیبی شعار بن چکی ہے

۱۷ سالہ محمد ابو ہاشم بغیر آستین کا بنیان پہنے سورہا تھا تبھی اچانک ۸؍ جولائی کو اسرائیلی فوجی صبح چار بجے اس کے گھر میں زبردستی گھس پڑے۔ جب وہ اس کو گرفتار کرکے لے جانے لگے تو اس کی ماں ان کے پیچھے ایک لمبی آستین والی شرٹ لے کر اسے دینے کو دوڑی۔ دونوں کو خوب اچھی طرح معلوم تھا کہ تفتیش کے کمرے میں بہت ٹھنڈ ہوگی۔ اسرائیلی فوجیوں اور قابض اسرائیلیوں پر سنگ باری کے نتیجہ میں تین سال میں یہ اس کی چوتھی گرفتاری تھی۔ اس کے تین بڑے اور دو چھوٹے بھائی بھی […]

Read More

مظلوم مرسی کے نام

مکرمی! آپ کا اقتدار میں آنا باعث رحمت تھا۔ ایک طویل ابتلا و آزمائش کے بعد رب العالمین نے اخوان کو یہ نعمت عطاء فرمائی تھی۔ اس لیے کہ وہ ان آزمائشوں کی بھٹی سے سرخرو ہوکر نکلے تھے جو اس کے لیے لازمی ہوتی ہے۔ لیکن یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ اسلام اقتدار برائے اقتدار کا قائل نہیں ہے۔ اسلام میں اقتدار کسی عظیم مقصد کے لیے ہوتا ہے۔ اس لیے ہوتا ہے کہ باطل کے ہر نقش کہن کو مٹادو۔ اس سمت میں آپ کے چند اقدام لائق تحسین تھے۔ آئین کو آپنے اسلامی بنایا، بھلے ہی […]

Read More