Uncategorized

موسیقی اور مذہب اسلام

غیر محرم سے موسیقی سننا ،غیر محرم کے سامنے گانا اور مروجہ بینڈ کی حرمت قرآن و احادیث کی روشنی میں علماء سے صراحتاًمنقول ہے۔جس میں کسی کا بھی کوئی اختلاف نہیں ۔قرآن و احادیث کے ذخیرے سے اس کی حرمت واضح طور پر معلوم ہوتی ہے ۔چنانچہ قرآن مجید میں مقام مذمت میں بیان فرمایا:مفہوم’’اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو ان چیزوں کو اختیار کرتے ہیں جو اللہ سے غافل کرنے والی ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے بے سمجھے بوجھے گمراہ کردیں(پ۲۱س،لقمٰن آیت ۶)اس آیت میں مذکور’’لھو الحدیث ‘‘کی تفسیر عبد اللہ بن مسعود ؓنے یوں کی […]

Read More

حفیظ میرٹھی محبت خامشی بھی ،چیخ بھی ،نغمہ بھی ،نعرہ بھی

حفیظ میرٹھی صاحب ایک تحریکی شاعر تھے اس لئے ان کے کچھ اشعار توخاص طور پر ان لوگوں کیلئے ہیں جو کسی نہ کسی اجتماعیت سے وابستہ ہو کر اپنا فرضِ منصبی ادا کرتے ہیں مثلاً ؎ کارواں چاہے مختصر ہوجائے کوئی رہزن نہ ہمسفر ہو جائے یہ ایک ایسا راز ہےجس کی معرفت سےوہی شخص ہمکنار ہوتا ہے جو شعوری طور پر تحریکی کارواں میں سرگرمِ سفر ہو۔ اپنے قافلے کےتابناک ماضی کا ذکر اور پیش آمدہ مسائل کا بیان بھی ملاحظہ فرمائیں ؎ اف یہ جادہ کہ جسے دیکھ کے جی ڈرتا ہے کیا مسافر تھے جو اس […]

Read More

نعت شریف

انہیں سراجِ مُنیر کہیے، یا کہیے مینار روشنی کا یہ ذکرِ نور الھدی ہے اس میں، ہےلفظ بیکار تیرگی کا یہ خود پہ اِترائے اے حلیمہ، چلا نہ جائے گا اس سے دھیما سوار ہیں سرورِ دو عالمؐ، مزاج مت پوچھ اونٹنی کا تپے جو ایماں وفا کی لَو میں، دکھائی دے راہ اس کی ضَو میں چلاہوں عشقِ نبیؐ کی رَو میں، یہ تو رستہ ہے راستی کا بلند شجرہ نہ خانوادہ، عمل سے رتبہ ہے کم زیادہ امیرلشکر غلام زادہ، یہ فیصلہ ہے میرے نبیؐ کا جنہیں تھی فہم و ذکاپہ نازش، بہ زعمِ خود تھے جو اہلِ […]

Read More

خوف نفاق

ابراہیم تیمیؒ نے کہا: ’’جب بھی میں نے اپنے عمل سے مقابلہ کیا تو مجھے خوف لاحق ہوا کہ کہیں میں (اپنے عمل سے اپنے دعوۂ ایمان کی) تکذیب تو نہیں کررہا ہوں (یا یہ کہ میرا عمل کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ اسے دیکھ کر لوگ میرے دعویٔ ایمان کی تکذیب کردیں)‘‘ اور ابن ابی ملیکہؒ نے کہا ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تیس اصحاب سے میری ملاقات ہوئی، ان سب کو (ہردم) اپنے بارے میں نفاق کا خوف رہتا تھا‘‘۔ اور بیان کیا جاتا ہے کہ حسنِ بصریؒ فرمایا کرتے تھے ’’نفاق کا […]

Read More

غلبۂ دین ایک مطالعہ

(غلبۂ دین تحریکِ اسلامی کا جزء لاینفک ہے۔اس تعلق سے فکر جس قدر واضح اور الجھاؤ سے خالی ہوگی اسی قدر تحریک میں وزن پیدا ہوگا اور یکسوئی میسر ہوگی۔ اسی غرض سے ہم غلبۂ دین کے عنوان سے یہ سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ قارئین سےاستدعا ہے کہ وہ آداب و شرائط کو ملحوظ رکھتےہوئے اس بحث میں ضرور حصہ لیں۔) سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ دین کیا ہے؟ اللہ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا: اِنِِ الْحُکْمُ إِلاَّ لِلّٰہِ أَمَرَ أَلاَّ تَعْبُدُوْا إِلاَّ إِیَّاہُ ط ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَلٰـکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَo (یوسف:۴۰) ترجمہ: الحکم صرف […]

Read More

خاندان کا ادارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں ہے؟

ایک وقت تھا کہ خاندان ایک مذہبی کائنات تھا۔ ایک تہذیبی واردات تھا۔ محبت کا قلعہ تھا۔ نفسیاتی حصار تھا۔ جذباتی اور سماجی زندگی کی ڈھال تھا… ایک وقت یہ ہے کہ خاندان افراد کا مجموعہ ہے۔ چنانچہ جون ایلیا نے شکایت کی ہے ؎ مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا ٹوکنے کا عمل اپنی نہاد میں ایک منفی عمل ہے۔ مگر آدمی کسی کو ٹوکتا بھی اسی وقت ہے جب اُس سے اس کا ’’تعلق‘‘ ہوتا ہے۔ جون ایلیا کی شکایت یہ ہے کہ اب خاندان سے ٹوکنے کا عمل بھی رخصت […]

Read More

خریدیں نہ ہم جس کو اپنے لہو سے۔۔۔

جب ترکی میں خلافت کا خاتمہ کردیا گیا تو پورا عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا۔ دیگر مسلم ممالک کے مقابلہ ہندوستان میں اس کا زیادہ اثر رہا اور محمد علی و شوکت علی کے ساتھ مل کر گاندھی جی نے خلافت موومنٹ کے نام سے ایک پر زور تحریک چلا کر انگریزوں کے خلاف ایک زبردست ماحول تیار کیا۔ ہر طرف جلسے، جلوس، احتجاج، قرار دادیں اور سپاس نامے جاری کیے گئے۔ جس کے نتیجہ میں مسلمان تو مسلمان ہندو اور عیسائی تک خلافت موومنٹ کا حصہ بن گئے۔ اس موقعہ پر ملت اسلامیہ کی تین شخصیتوں نے اس […]

Read More

سبرامنیم سوامی کے ایجنڈے پر ملت تو پہلے ہی عمل پیرا ہے

مصر،بنگلہ دیش،تیونیشیا اور شام کے حالات میں مشترک پہلو یہ ہے کہ امتِ مسلمہ کے مختلف مصنوعی گروہ آپس میں ان اسلام دشمنوں کے ذریعہ لڑائے جا رہے ہیں جو صدیوں سے اسلام دشمنی کی راہ پرگامزن ہیں۔امریکی تھنک ٹینک رینڈ کی 2006ءکی گایئڈلائن کیمطابق’’ دنیا بھر کے مسلم ممالک میں سماج میں مغربی فکر اور تہذیب کے غلام مسلمانوں کی تنظیم کی جائے اور دنیا بھر میں ان کو مغربی ممالک اور ان کی این جی او اور ثقافتی نظام کے ذریعہ مضبوطی دی جائے‘‘۔یہ حیران کن بات نہیں ہے کہ بنگلہ دیش میں این جی اوزکی تعداد ہزاروں […]

Read More

اسرائیل نواز مسلم دانشور!!

مکرمی! دہلی کے ایک مؤقر روزنامے میں ایک خبر پڑھ کر میری غیرت ایمانی کو شدید ٹھیس لگی اور میں دل پکڑ پکڑ کر رہ گیا۔ اخبار میں موٹے موٹے حرف میں سرخی لگی تھی ’’عالمی یوم قدس‘‘ کے موقع پر ملت فروش مسلم رہنماؤں کی اسرائیل کی دعوت افطار میں شرکت۔‘‘ یہ سرخی میرے اعصاب پر ایٹم بم بن کر گری اور میں بری طرح مضمحل ہوگیا۔ اضمحلال کی حالت میں دل کو چیرتے ہوئے یہ احساسات نکلے… افسوس یہ کیسے مسلمان ہیں جو ایسے ملک کی دعوت افطار میں شریک ہوئے جس نے اپنے حامیوں کے ساتھ فلسطین، […]

Read More

ذی شولوم (سلام کا یہودی تلفظ)

ہمارے یہاں ایک دقیانوسی روایت ہے۔ حالانکہ دقیانوس کے زمانے میں ٹی وی نہیں تھا۔ مگر اسی نام کی روایت سے ہمارے یہاں ماہ رمضان المبارک میں ٹی وی بالکل بند رہتا ہے۔ یہاں تک کہ حرم مکی و مدنی کی تراویح تک کے لیے ٹی وی نہیں کھلتا۔ یہ بات ہمارے ڈی ٹی ایچ سرو س فراہم کرنے والےپر خاصی شاق گزری۔ مسلسل SMSسے ریمائنڈ کراتے رہنے کے بعد بالآخر فون آگیا کہ جناب آپ نے اپنا ٹی وی کیوں بند کر رکھا ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو ہم اس کو حل کراسکتے ہیں۔ ہم نے ہونقوں کی […]

Read More