Uncategorized

قرآن اور حدیث کی روشنی میں عورت کا مقام

قرآن مجید میں عورت کے تین اہم کرداروں یعنی ماں ، بیوی اور بیٹی کے بارے میں بارہا الگ سے تاکید بیان ہوئی ہے۔ ماں ماں کے بلند مرتبے اور اس کی خدمت واِطاعت کی ترغیب اور اس کے ساتھ درشت کلامی یا سلوک بد کی وعید میں کئی آیتیں ہیں۔ سورہ نساء میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے معاً بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم بھی موجود ہے۔ اور اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو […]

Read More

انوکھا بندھن

یرموک کے میدان پر سناٹا چھایا ہواتھا۔۔۔چاروں طرف لاشیں ہی لاشیں تھیں۔ زمین پر اتنا خون بہا تھا کہ پھسلن ہو گئی تھی اور اس خون میں جگہ جگہ کراہتے ہوئے زخمیوں کی آوازیںبڑی عجیب سی لگ رہی تھیں۔ ابھی ابھی ایرانی فوجوں اور اسلامی فوجوں میں لڑائی ختم ہوئی تھی۔ اسلام اور کفر کی یہ زبردست لڑائی تھی جس میں بالآخر اسلامی مجاہد فتح یاب ہوئے تھے ، لیکن اس فتح یابی کے لیے کتنے سروں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا تھا۔ یرموک کے میدان میں کراہتے ہوئے ان زخمیوں میںمسلمان بھی تھے اور کافر بھی۔ کافروںکے منہ پر […]

Read More

شہید بابری مسجد اور میڈیا

کیا آپ نے کبھی بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالا ہے؟ پھر آپ کیسے اس کیفیت کو محسوس کرسکتے ہیں جس سے پچھلے دنوں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ ملک رحمن گزرے۔ بے چارے اپنے سابق ولاحق آقاؤں کے لباس میں اور انہیں کی زبان میں (اور شاید انہیںکے اشاروں پر) دست بستہ پڑوسی کے ہاں تشریف لائے تھے اور اپنے اقوال، افعال، انداز، اطوار بہر طور یہ باور کرانے میں لگے ہوئے تھے کہ ان کا ملک کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرسکتا خواہ وہ اپنے ملک میںہو یا دیگر کسی ملک میں۔ خواہ […]

Read More

جمہوریت اور خلافت :صلاحیت و صالحیت

ملوکیت کا سب سے بڑا عیب یہ ہے کہ اس میں شاہی خاندان کے افراد کو اقتدار وراثت میں منتقل ہو جاتا ہے ۔اقتدار کے حصول میں ان کے اندر پائی جانے والی صلاحیتوں کا کوئی کردار نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی نااہلی اس راہ میں حائل ہوتی ہے۔جمہوریت کا دعویٰ ہے کہ اس کے یہاں یہ کمزوری نہیں پائی جاتی ۔نظری سطح پر اگر یہ بات درست بھی ہو تب بھی عملاً اس میں کس قدر سچائی ہے یہ تحقیق طلب موضوع ہے ۔مثلاً پاکستانی جمہوریت کے اندر بعد از انتخاب اکثریتی جماعت کا ایک بدنام زمانہ […]

Read More

صہیونی جیلوں میں فلسطینی خواتین

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے فلسطین میں اسرائیلی فوجوں کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور مظالم پر ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۱۹۴۸ء کے بعد سے اب تک فلسطین، اسرائیل تنازعہ بڑھتا ہی چلا گیا ہے۔ کشمکش کے ان چھ عشروں میں آٹھ لاکھ فلسطینیوں کو حوالۂ زنداں کیا گیا۔ ان میں ۱۰ ہزار خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں حراستی مراکز میں منتقل کیے جانے کے بعد طرح طرح کے مظالم اور زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی جیلوں میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے ایسے چند واقعات منظر عام پر آئے […]

Read More

سرگزشت عاشقان رسولﷺ مرکز عشق و محبت

حضور ختمی مرتبتﷺ کی ذات گرامی سے عشق و محبت ہر مسلمان کی رگ و پے میں اس طرح سرایت کیے ہوئے ہے جس طرح شاخ گل کے ریشہ ریشہ میں باد نسیم صبح کا نم رچا اور بسا ہوتا ہے جو اسے زندگی اور ترو تازگی بخشتا ہے۔ یہی وہ نقطۂ پر کار عشق ہے جس کے گرد اس کی ساری کائنات گھومتی ہے۔ آپ سے والہانہ عقیدت ہی ایک مسلمان کا اصل سرمایہ حیات ہے۔ بلا شبہ فطری طور پر اسے اپنی جان و مال اپنے ماں باپ اور اولاد سے پیار ہوتا ہے لیکن ایک ہستی ایسی […]

Read More

اسپین میں تحریک توہینِ رسالتﷺ

[یورپ میںجب مسلمانوں کی حکومت ا سپین میں قائم ہوئی تو وہاں کے عام شہریوں کو کلیسا اور پادریوں کے خود ساختہ نام نہاد مذہبی قوانین کی سخت گیری سے نجات ملی اور اس کے بجائے اسلام کے عادلانہ اور فلاحی نظام کی بدولت انہیں خوش حالی ،تعلیم و تمدن اور امن وسلامتی نصیب ہوئی۔لیکن چونکہ اہل کلیسا کے ہاتھوں سے اقتدار جاتا رہا ،اس لیے ان کے دلوں میں اسلام اور مسلمان حکمرانوں کے خلاف آتش انتقام بھڑک اٹھی،جس نے انہیں پاگل کر دیا۔اگر وہ مسلمانوں کی حکومت یا ان کے نظام حکومت پر تنقید کرتے یا اس کے […]

Read More

غا زی عبد القیوم شہید

’’اسیں گلاں ای کردے رہے تے ترکھا نا ں دامنڈا بازی لے گیا‘‘ ہم یہاں بیٹھے باتیں ہی بناتے رہے اور ایک بڑھئی کا بیٹا بازی مار لے گیا۔ یہ ہے مفکروںکے صدر نشین علامہ اقبال ؒکا خراج تحسین ،ضرب حیدری اور رسم شبیری تازہ کرنے والے عاشق جانباز غازی علیم الدین شہید کی خدمت میں ۔ ایسے ہی تاثرا ت کا اظہار انہوں نے غازی عبدالقیوم شہید کے بارے میں کیا تھا ،جب ،مسلمانوں کے ایک وفد نے علامہ اقبال کی خدمت میں حاضر ہوکر درخواست کی کہ غازی عبدالقیوم شہیدکی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے […]

Read More

اسم اعظم

ایک دن معلم شاہ عبداللہ کمر ۂ اساتذہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ کچھ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔باہمی گفتگو جاری تھی جس کا کوئی مرکزی موضوع نہیں تھا، جو کوئی سخن گفتنی آگے بڑھاتا، کچھ دیر کے لیے باہمی گفتگو کا موضوع بن جاتا۔ عین اس وقت عبداللہ نے مصر کے جنرل نجیب کی خود نوشت سوانح عمری کا ذکر چھیڑ دیا، جس کا نام جنرل نجیب نے’’مصر کی تقدیر‘‘ رکھا تھا۔ شاہ عبداللہ نے چونکہ انہی ایام میں یہ کتاب پڑھی تھی لہٰذا بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ اس کاتعارف کرانے لگے۔ انہوں نے جنرل نجیب کے زمانۂ […]

Read More

رسول اللہ ﷺ کے دشمنوں کی نفسیاتی تحلیل

نفسیاتی تحلیل ایک نیا علم ہے۔ اس میں اس کا تو ذکر نہیں ہوتا کہ بیج سے کس طرح درخت نکل کر پھلتا پھولتا ہے، بلکہ اس کے برعکس کسی تناور اور بار آور درخت کو دیکھ کر یہ پتہ چلانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ کہاں سے آیا ہوگا۔ دوسرے الفاظ میں انسان کی کسی روش، کسی خلاف ِ توقع طرز عمل کے اسباب معلوم کرنے کی سعی ہوتی ہے، خاص کر وہ اسباب جن کو شاید متعلقہ شخص خود بھی بھول چکتا ہے یاکم از کم اسے اس کا احساس نہیں ہوتا کہ اس کے اعمال […]

Read More