نبی ٔ رحمت -حقیقت اورپروپیگنڈہ
رحمۃ للعالمین خاتم النبیین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے بارے میں علامہ اقبال ؒ کا یہ شعر شاعری نہیں بلکہ حقیقت کی غمازی کرتاہے جس میں آپ نے کہا: ستیزہ کاررہاہے ازل سے تا امروز چراغ مصطفویؐ سے شرار بو لہبی ڈنمارک کے اخبار کے ذریعہ عمل میں لائی گئی اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سازش بولہبی شرارہ کی شرپسندی کاپہلا شرر نہیں تھا۔ یہ حیات مبارکہ میں شروع ہوگئی تھی اورآ ج تک جاری ہے۔ اسی کے تحت کبھی معاذاللہ مجنون اور شاعرکہاگیاتوکبھی کاہن اورجادوگر ، کبھی خاندانوں میںتفریق ڈالنے والا کہاگیاتو کبھی […]