نبیﷺ کی دعوت و تبلیغ ابھی کامیابی اور ظلم و ستم کے اس درمیانی مرحلے سے گذر رہی تھی اور افق کی دور دراز پہنائیوں میں دھندلے تاروں کی جھلک دکھائی پڑنا شروع ہوچکی تھی کہ! اسراء اور معراج کا واقعہ پیش آیا۔ یہ معراج کب واقع ہوئی؟ اس بارے میں اہل سیر کے اقوال مختلف ہیں جو یہ ہیں: (۱) جس سال آپﷺ کو نبوت دی گئی اسی سال معراج بھی واقع ہوئی (یہ طبری کا قول ہے) (۲) نبوت کے پانچ سال بعد معراج ہوئی (اسے امام نووی اور امام قرطبی نے راجح قرار دیا ہے۔) (۳) نبوت […]
1947میں جموں میں مسلمانوں کا قتل عام آج بھی تحقیق کا منتظر
1947میں جموں خطے میں ہوئے مسلم کش فسادات کے حوالے سے ایک نئی تحقیق منظر عام پر آئی ہے، جس کا سہرا کشمیر کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہوئے ایک معروف بیوروکریٹ خالد بشیر کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریباً تیس سالہ ملازمت کے دوران مختلف مقامات، لائبریریوں، تحقیقی اداروں وغیرہ کی خاک چھاننے کے علاوہ جموں میں بہت سے دور افتداہ علاقوں اور تحصیلوں کا بھی دورہ کیا اور ان ہولناک فسادات میں زندہ بچ جانے والوں سے بالمشافہ بات چیت کرکے معلومات کو یکجا کرنے کے بعد اس دستاویز کو مرتب کیا ہے۔ 1947میں پنجاب، دہلی […]
ویدک دور میں گوشت خوری اور گئوھتّیا (ریاست مہاراشٹر میں بیف پر لگائی پابندی کے پس منظر میں مرتب شدہ تحریر)
حکومت مہاراشٹر نے 19؍ سال قبل پاس کئے گئے قانون کو صدارتی دستخط کے بعد ریاست میں نافذ کردیا ہے۔اس قانون میں نہ صرف گائے بلکہ اس کے پورے خاندان کی کٹائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گو رکھشا ابھیان مذہبی ہے‘ کاروباری ہے یا بابری مسجد کی طرح شردھا کا خیال رکھنا ہے۔ اُسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آج جن لوگوں نے گوشت خوری کو بالکل حرام کررکھا ہے وہ خود اپنے سنہری دور میں گائے اور بچھڑوں کے گوشت کے مزے لیتے رہے ہیں۔ آریا ورش کی بات کریں تو وہ تھے ہی گوپالک۔ غذا کے لئے […]
کامران
حضور ؐایک منٹ کے لیے ٹھٹک کر رک گئے۔ سعدؓ بن الاسود چلے آرہے تھے۔ چہرے سے ہی معلوم ہو رہا تھا کہ بڑے پریشان پریشان ہیں۔بہت اداس سے لگ رہے تھے۔ شاید کوئی درخواست کرنا چاہتے ہیں۔ سیاہ فام سعدؓ بن الاسود یوں تو دیکھنے میں کالے تھے۔ لیکن اندر سے بے انتہا خوبصورت تھے، اسلام پر جان چھڑکنے والے۔ خدا اور اس کے رسولؐ سے بے پناہ پیار کرنے والے۔ اسی لیے تو ان کے سیاہ فام چہرے پر بھی حضورؐ کو بے پناہ پیار آتا تھا۔ دیکھتے ہی مسکرا اٹھتے تھے۔ ’کیا بات ہے سعد؟ حضورؐ نے […]
عالمی منظر نامہ اور اُمّتِ مسلمہ
’’یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں، اور اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پورا پھیلاکر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو۔ وہی تو ہے جس نے اپنے رسول ؐکو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اسے پورے کے پورے دین پر غالب کر دے خواہ مشرکین کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو۔ اے لوگوں !جو ایمان لائے ہو، میں بتاؤں تم کو وہ تجارت جو تمہیں عذاب الیم سے بچا دے ؟ ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسولؐ پر، اور […]
دستور تو شراب بندی بھی چاہتا ہے؟
مہاراشٹر کی نئی بھگوا حکومت کے ذریعہ ذبیحہ گاؤ کو ممنوع کرنے والے قانون کو بیل وغیرہ تک بڑھا دینے کے بعد عوام کا احتجاج جاری ہے۔ اسی تناظر میں پرائم منسٹر آفس PMOکے ذریعہ تمام وزراء اعلی کے نام ارسال کئے گئے خط کو جوڑ کر دیکھیں جس میں دستور کے رہنما اصول کا حوالہ دیکر دودھ دینے اور کھیتی میں کام آنے والے جانوروں کے ذبیحہ کو روکنے کی بات کہی گئی ہے۔ جبکہ اسی دستور میں سب کو صحت اور تعلیم لازماً دینے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ اور اسی رہنما اصول میں ملک میں شراب […]
متفرقات
صدر جمہوریہ کا بڑا فیصلہ صدر پرنب مکھرجی کو مرکزی سرکار کی جانب سے 6ممالک کا سرکاری دورہ کرنے کی تجویز بھیجی گئی تھی۔ مگر صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل کا دورہ کرنا ہے تو اس میں فلسطین کو بھی شامل کیا جائے۔ ایسا نہ ہونے پر وہ اسرائیل کا دورہ نہیں کر سکتے۔ (ہمارا سماج دہلی 5/03/15) چین۔ ائمہ مساجد کو رقص کرنے پر مجبور کیا گیا چین کے ورلڈ بلیٹن کی 9؍فروری کی اشاعت میں بتایا گیا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقہ نکیانگ کے ارمکی میں ائمہ مساجد کو شہر کے چوراہے پر رقص کے لئے مجبور […]
ذرا غور سے پڑھیں!
کاروباری مصروفیات کی بنا پر ہفتہ میں تین دن مجھے دہلی میں قیام کرنا ہو تا ہے اور اسکے بعد جیسے ہی میں گھر پہونچتا ہوں تو میرے مخلص، باہوش کرم فرما دوست و احباب میرا استقبال اس طرح کی خبروں، تجزیوں اور واقعات سے کرتے ہیں کہ جنکو سن کر مجھے معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور زیادہ شدت سے ہو نے لگتا ہے جیسا کہ آج بھی ہوا ایک با ضمیر انسان کو ہلا کر رکھ دینے والا واقعہ مو بائل اسکرین پر میرے سامنے ہے۔ پڑھتے پڑھتے آنکھیں ہیں کہ آبدیدہ ہیں، دل ہے […]
ہندو راشٹر ناقابل تسلیم(۲)
بحالات موجودہ ہندوستان (بھارت) کسی مخصوص فرقہ کی ریاست نہیں بن سکتا۔ اس کے ضمن میں ہم نے کچھ تمہیدی نوعیت کی باتیں گذشتہ شمارے میں تحریر کی تھیں۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم مزید چند نکات پیش کرنا چاہتے ہیں جو حسب ذیل ہیں۔ ٭ ہندو راشٹر کا دعویٰ ایک بے دلیل دعویٰ ہے۔ جدید ہندوستان ۱۵؍اگست ۱۹۴۷ئ کو وجود میں آیا،اس وقت کسی نے ہندو راشٹر کا دعویٰ نہیں کیا اور اس کے برعکس اس کی بنیاد وطنی قومیت پر رکھی گئی اور یہاں کے جملہ باشندوں (شہریوں) کے مساوی حقوق تسلیم کئے گئے ہیں۔ عوامی […]
نماز اور یوگا
روزنامہ ’انقلاب‘ نئی دہلی (وارانسی) مورخہ ۲۴؍فروری ۲۰۱۵ء کے مطابق: ’پانچ وقت کی نماز ایک بہترین یوگا‘۔بی جے پی کی سینیر لیڈر مرلی منوہر جوشی نے کہا کہ اگر پابندی سے یوگا کرایا جائے تو اس سے عصمت دری کے واقعات میں کمی واقع ہوگی اور نئی طرز فکر بھی جنم لے گی۔ نئی دہلی (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما مرلی منوہر جوشی نے کہا ہے کہ اگر پابندی سے یوگا کرایا جائے تو اس سے عصمت دری کے واقعات میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے اس سلسلے میں اسلام کے اہم فریضہ کا خصوصی طور پر ذکر […]