روزنامہ منصف کے جمعہ ایڈیشن ’مینارہ نور‘ میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے مضمون کا عنوان ’عصر حاضر کا جہاد!‘ پڑھ کر حیرت کا جھٹکا لگا۔ فوری طور پر ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ اگر مولانا ’عصر حاضر کے جہاد‘پر روشنی ڈال رہے ہیں تو کیا ’دور نبویؐ ‘ کا جہاد کچھ اور تھا؟ کیا اسلامی اصطلاحات کی بدلتے ہوئے دور میں مزاجِ زمانہ کے اعتبار سے تعبیر پیش کی جانی چاہئے یا پھر دور نبویؐ کے پس منظر میں ان کی تشریح کی ضرورت ہے۔ مولانا نے مضمون کے آغاز میں یہ تو کہہ دیا کہ […]
ہندو راشٹر ۔ ناقابل تسلیم
تصریحات کے زیر عنوان ہم نے دسمبر ۲۰۱۴ کے شمارہ میں تحریر کیا تھا کہ پارلیمانی الیکشن کے بعد ملک کے سیاسی افق پر نمودار ہونے والا منظر یہ بتا رہا ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت دستوری تحفظات،بنیادی حقوق اور سیاسی رجحانات میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں۔ مراکز اقتدار پر ان لوگوں کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے جو نہ تو متحدہ ہندوستانی قومیت پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پر راضی ہیں۔۔۔۔ تقسیم ملک کے بعد نئی سیاسی حد بندیوں اور دستوری دائرے میں تشکیل پانے والی متحدہ ہندوستانی قومیت کا رشتۂ […]
النَّبِیُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ أَنفُسِہِمْ
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’النَّبِیُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ أَنفُسِہِمْ۔۔۔۔۔‘ (سورہ احزاب۔ ۶) ’نبی مومنوں کے لئے ان کی جان سے زیادہ کے حق دار ہیں۔‘’ کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو اللہ اور اُس کے رسول سے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ عزیز ہوں تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا […]
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
یو این آئی کے حوالہ سے 20/02/2015کے اخباروں میں مسٹر اوبامہ کے لاس اینجلز ٹائم میں شائع شدہ مضمون اور اس کے بعد واشنگٹن میں انسداد ہشت گردی سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں دئیے گئے بیان کے نمایاں حصے شائع کئے گئے ہیں۔ الفاظ کی جادوگری جس کے وہ ماہر ہیں اس کے ذریعہ سارا الزام ’دہشت گردوں‘ کے سر مڑھ دیا۔ سارا مغرب اور اس کے تمام مشرقی حکمراں سب بری الذمہ قرار پائے۔ فرمایا کہ ’داعش اور القاعدہ جیسے گروہ غصہ اور مایوسی کو ابھار کر ہمدردیاں سمیٹتے ہیں جو بے انصافی اور بدعنوانی کے نتیجہ میں […]
محمد رسول اللہ ﷺ
حضرت محمد ؐ سارے انسانوں کے لئے رسول بناکر بھیجے گئے ہیں۔ (۱) آپ ؐ پر سلسلۂ نبوت و رسالت ختم ہو چکا ہے۔ (۲) محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک کے لئے انسانوں کے سردار قائد ہیں۔ آپ ؐ کو رب العالمین نے سارے عالمین کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے۔ (۳) ساتھ ہی اخلاق کے اعلیٰ درجے پر آپ کو مبعوث فرمایا ہے۔ (۴) آپ کو شاہد، گواہی دینے والا، ڈرانے والا اور خوشخبریاں دینے والا بناکر بھیجا گیاہے۔ (۵) اللہ کی طرف بلانے، اپنی اطاعت پر راضی کرنے اور طاغوت سے اجتناب اللہ کے ہر نبی و […]
اپنے ہی ہاتھوں نا کاٹو شجر سایہ دار کو
’’ قدیم نصاب درس اور طریقہ تعلیم و تدریس کی وجہ سے ان مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کے سامنے پڑھتے وقت ملک و ملت کے لئے کوئی تعمیری یا انقلابی پروگرام نہیں ہوتا۔ وہ اسلئے پڑھتے ہیں کہ پڑھنا ہی ایک کام ہے اور بس( اگرچہ آج کل وہ صحیح معنوں میں پڑھتے بھی نہیں بلکہ مدرسہ میں رہتے ہیں اور دن گزاررتے ہیں) یہ تصور نہیں ہوتا کہ مدرسہ کے اس نصاب کو پڑھکر اور ’’ فارغ التحصیل‘‘ ہو کر جب ہم باہر نکلیں گے تو اپنی خداداد صلاحتیں اور عملی و علمی طاقتیں کسی ایسے میدان میں […]
رسول اکرم ﷺ کی عالمی نبوت
خالق کائنات نے انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی اس کی تمام ضروریات اور ہدایت کا پورا انتظام کیا اسے مقصد زندگی سے آگاہ کیا ۔ کامیابی اور ناکامی کی راہ بتائی ۔ اس کے لئے اُس نے اپنی کتابیں اور نبی اور رسول بھیجے جنہوں نے ہر عہد اور ہر علاقے میں اِلٰہی تعلیمات کو عام کیا اور اُن کے مطابق خود عمل کرکے دکھایا اور لوگوں کے لئے بہترین عملی نمونہ پیش کیا۔ انسان اپنے بارے میں خواہ سب سے زیادہ جانتا ہو مگر اُسے معلوم ہونا چاہئے کہ اُس کا خالق اُس کے بارے میں اُس سے […]
تشدد کی وجہ مذہب یا بے اصول نظام زندگی!
پشاورکے خوفناک قاتلانہ حملہ کے بعد پردہ کے پیچھے سے ڈور ہلانے والوں نے اپنے دوسرے محاذوں کو پوری طرح حملہ آور کر کے نفس مذ ہب اور مذہب اسلام دونوں کی تشبیہ مسخ کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ حملہ اتنا ہمہ گیر ہے کہ بڑے بڑے علماء و فضلاء کی عقلیں گم اور حواس پراگندہ ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا میں تو مذہب کو لے کر ہی وبال اٹھا ہواہے کہ مذہب ہی دنیا میں تمام فتنہ وفساد کی جڑہے۔ امت مسلمہ کے دانشوروں کے خریدے ہوئے ضمیر اور قلم اپنے آقائوں کے ادا کی گئی قیمت کا […]
بنی اسرائیل کادور غلامی اسباب اور نتائج
انسانی تاریخ میں غلامی کا رواج قریب قریب ہر بڑی تہذیب میں پایا گیا ہے ۔اس میں چاہے سلطنت روما ہو یا پھر عرب،ایران ،ہندوستان ہوں یا دنیا کے دیگر ممالک ہر جگہ یہ روایت نہ صرف یہ کہ موجود رہی ہے بلکہ انسانی معاشرہ کا ایک لازمی جز رہی ہے۔غلاموں کی زندگی جانوروں سے زیادہ بدتر ہوا کرتی تھی نہ ان کے کوئی حقوق ہوتے تھے اور نہ ہی انہیں انسانی مراعات حاصل تھیں۔ غلامی کا یہ رواج انفرادی بھی اور اجتماعی بھی۔ تاریخ کی بعض جابر اقوام نے اپنی رعایا کو اس لیے بھی غلام بنایا کہ اس […]
دہشت گردی۔ بنام۔ دہشت گردی
دہشت گردی ، غنڈہ گردی ، آوارہ گردی اور کوچہ گردی جیسے الفاظ ہمیشہ ہی ناپسندیدہ مفہو م کے حامل رہے ہیں۔ اس لئے کوئی بھی سلیم العقل اور شریف آدمی ان الفاظ کو پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھتا مگر جب کوئی لفظ لغت کے دائرے سے باہر نکل کر محاورہ و اصطلاح کے طور پر استعمال ہونے لگتا ہے تو اس کا ایک خاص مفہوم لیا جانے لگتا ہے۔ یہی حال ’’دہشت گردی ‘‘ کا بھی ہے۔ مغرب کے شاطر سیاست دانوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں لفظ ’’دہشت گردی‘‘ کو بطور […]