اندلس/اسپین ایک تاریخی وتجزیاتی مطالعہ

(اندلس اسلامی تاریخ کا ایک عجیب و غریب باب ہے۔ اس کی ابتداء ایسی ولولہ انگیز ہے جو رگوں میں خون کی گرمی کو دو چند کر دیتی ہے لیکن اس کا انجام ایسا الم ناک ہے کہ جس کو پڑھتےہوئےشرم، ندامت، بے بسی، بے چارگی، اور حیرت و استعجاب کا ایک ایسا درد انگیز منظر ابھرتا ہے جو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیتاہے۔ اس جہانِ رنگ و بو میں سنت اللہ ایک ہی رہی ہے۔ مسلم آئیں ہوا کافر تو ملے حور و قصور۔ چنانچہ غیروں نے مسلمانوں کے عروج کا بھی بغور مطالعہ کیا اور خوبیوں کو […]

Continue Reading

ورنداون کی بیواؤں کو عزت کی موت بھی نصیب نہیں

ورنداون (متھرا، یوپی) کی سرکاری پناہ گاہوں میں بیواؤں کے جسم کو ان کی موت کے بعد بھنگی اٹھا کر لے جاتے ہیں اور پھر ٹکڑوں میں کاٹنے کے بعد بوری میں بھر کر ٹھکانے لگا دیتے ہیں۔ کیونکہ ادارے کے پاس آخری رسومات کے لئے مناسب ذرائع موجود نہیں ہیں۔ یہ بھی اس وقت ہوتا ہے جب وہاں رہنے والے دوسرے لوگ بھنگیوں کو اس کام کے لئے پیسے دیتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے ایک سروے میں یہ چونکا دینے والا واقعہ روشنی میں آیاجو کہ ورنداون اور اس کے اطراف میں پناہ گزیں تنہا بوڑھی عورتوں […]

Continue Reading

اکشر دھام مندر حملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پردھان منتری نریندر دامودر بھائی مودی کے منھ پر طمانچہ؟

پیراگراف 135:ریکارڈ میں درج شہادتوں اور حقائق کی بنیاد پر اوپر ہم نے جن امور کو سلجھا کر اس کا جواب دیا ہے اس بنا پر نیز اس عدالت کے ذریعہ قائم کردہ اصولوں کی بنیاد پر ہم اس بات پر کلی طور سے مطمئن ہیں کہ ملزمان اپنے خلاف لگائے الزامات کے تعلق سے بالکل بے قصور ہیں۔ ہماری رائے میں اسپیشل پوٹا کورٹ اور گجرات ہائی کورٹ کا حکم اس قابل ہے کہ اسے درکنار کر دیا جائے۔ چنانچہ ملزم اے2،اے4 اور اے6کو دی جانے والی پھانسی کی سزا، ملزم اے3 کو دی جانے والی عمر قید کی […]

Continue Reading

فکو العانی (دوسری قسط) آج کے یوسف صفت اسیران بلا

استاذ محترم ڈاکٹر تابش مہدی صاحب نے بہت پیارے انداز میں بڑی اہم بات کہی۔ سارے یوسف صفت دار پر چڑھ گئے ہر گنہ گار دامن بچا لے گیا حضرت یوسف ؑبے قصور تھے۔ اس کے بعد بھی فَلَبثَ فِی السِّجن بِضْعَ سنین (۴۲:یوسف ) اور یوسف ؑنے کئی سال قید خانے میں کاٹے۔ بِضْعَ کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا جونا گڑھی ؒصاحب نے لکھا ہے حضرت یوسفؑ قید خانے میں سات سال رہے۔ بعض کے نزدیک بارہ سال اور بعض کے نزدیک چودہ سال قید خانے میں رہے۔ واللّٰہ اعلم ( حاشیہ تفسیر، مولانا جوناگڑھی ؒ) حضرت یوسف ؑ […]

Continue Reading

عزیمتوں کے چراغ

اندھیرے کر نہیں سکتے مری نظر کو اسیر میں مشکلوں میں جلاتا ہوں ہمتوں کے چراغ بفیض عشق ہمارے قلوب روشن ہیں ہوا نے لاکھ بجھائے ہیں محفلوں کے چراغ وہ کہہ رہے ہیں اجالا کریں گے راہوں میں بجھا دئیے ہیں جنہوں نے بہت گھروں کے چراغ ستم گروں سے یہ کہہ دو کہ سر جھکا کے چلیں ہتھیلیوں میں دھرے ہیں یہاں سروں کے چراغ فسردہ شب ہے تو کیا، آرزو تو زندہ ہے سحر قریب ہے، روشن ہیں آنسوؤں کے چراغ حصولِ حق کے لئے احتجاج کرتے ہیں بجھے بجھے سے جو رہتے ہیں مفلسوں کے چراغ […]

Continue Reading

برونائی میں شرعی نظام کانفاذ مسلم دنیامیں بیداری کی لہر نے حکمرانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیاہے

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک برونائی دار السلام کی جانب سے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کے اعلان نے پوری دنیا کے اسلام مخالف عناصر کو مضطرب کر دیا ہے۔ یہ قوانین تین مرحلوں پر مشتمل ہیں۔ پہلے مرحلہ میں جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی جائیں گی، جب کہ دوسرے مرحلہ میں اعضا کاٹنے کی سزائیں شامل ہیں۔ تیسرے مرحلہ میں زنا اور ہم جنس پرستی پر سنگ ساری کی سزائیں دی جا سکیں گی۔ برونائی ایک مسلم ملک ہے اور اس کے ۶۷ سالہ حکمران حسن البولقیا کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ […]

Continue Reading

فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدوجہد جاری رہےگی

دوحہ (ایجنسیاں):اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطنی قوم نے بےاتفاقی اور انتشار کا باب بندکر دیاہے۔قوم کے پاس مفاہمت اور اتحاد کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہاہے۔قومی مفاہمت اور مسلح جدوجہد آزادی کے لیے دوموثر ہتھیار ہیں۔ حماس مسلح جدوجہد سے فلسطین کی آزادی تک دستبردار نہیں ہوگی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے66سال مکمل ہونے اور فلسطینی یوم نکبہ کی یاد میں دوحہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو قومی […]

Continue Reading

اسلام کا تصورجہاد اورمومنین کی صفات

(حضرت مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی مالیرکوٹلہ کے منبرسے نمازجمعہ سے پہلے ’درس قرآن‘ دیتے ہیں، ان کی تفسیر روح القرآن سات جلدوں میں شائع ہوچکی ہے…تفسیر روح القرآن کی روشنی میں ان کا درسِ قرآن دلچسپی سے سناجاتا ہے۔ سورۂ انفال کی ابتدائی آیات کی تفسیر کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔) ٭ اسلام میں جہاد کی تصور اسلام میں جہاد اور جنگ کا تصور سب سے الگ ہے۔ جنگ نہ تو مادی فائدوںکے لئے ہے اور نہ ملک گیری کے لئے بلکہ جنگ کا مقصد اس زور اور قوت کو توڑنا ہے جس کے بغیر آزادی باقی نہیں […]

Continue Reading

انتخابی نتائج کیوں وساوس دل کو دھڑکاتے ہیں یوں انجام سے

انتخابی نتائج کو مختلف زاویوں سے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک مسلم نکتہ نظر ہے دوسرے ہندتووادی نظریہ۔ اس کے علاوہ ایک ایسے عام ہندوستانی شہری کی نظر سے جسے دین دھرم میں کوئی دلچسپی نہ ہو اور پھر ذرائع ابلاغ و کارپوریٹ کی دنیا۔ اس بار کارپوریٹ کی دنیا نے مودی کے ذریعہ سے ذرائع ابلاغ پر خوب دولت لٹائی اس لئے بی جے پی کی زبردست کامیابی میں مودی کی محنت و جدوجہد کے ساتھ وہ بھی برابر کا شریک ہے۔ نتائج کے بعد میڈیا نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ ملک کی عوام کا موروثی […]

Continue Reading

ایک عالم دین کی خدمت میں

(یہ خط مولانا عطاء الرحمان وجدیؔ صاحب نے بڑودہ جیل سے اس وقت لکھا تھا جب گودھرا کانڈ سے چند ماہ پہلے ایک تعلیمی مذاکرہ سے قبل انہیں 124 لوگوں کے ہمراہ قید کرلیا گیا تھا۔ یہ خط جہاں مولانا کے عزم و حوصلہ اور بصیرت کا غماز ہےوہیں اس کے پڑھنے سے یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ مولانا نے جس فتنہ کا اس وقت چھوٹی سطح پر ذکر کیا تھا وہ اب ایک عفریت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ گویا حالات ایک دم سے تبدیل نہیں ہوئے بلکہ دیکھنے والی نگاہیں اس بہت پہلے تاڑ چکی تھیں۔ […]

Continue Reading