مصر،بنگلہ دیش،تیونیشیا اور شام کے حالات میں مشترک پہلو یہ ہے کہ امتِ مسلمہ کے مختلف مصنوعی گروہ آپس میں ان اسلام دشمنوں کے ذریعہ لڑائے جا رہے ہیں جو صدیوں سے اسلام دشمنی کی راہ پرگامزن ہیں۔امریکی تھنک ٹینک رینڈ کی 2006ءکی گایئڈلائن کیمطابق’’ دنیا بھر کے مسلم ممالک میں سماج میں مغربی فکر اور تہذیب کے غلام مسلمانوں کی تنظیم کی جائے اور دنیا بھر میں ان کو مغربی ممالک اور ان کی این جی او اور ثقافتی نظام کے ذریعہ مضبوطی دی جائے‘‘۔یہ حیران کن بات نہیں ہے کہ بنگلہ دیش میں این جی اوزکی تعداد ہزاروں […]
اسرائیل نواز مسلم دانشور!!
مکرمی! دہلی کے ایک مؤقر روزنامے میں ایک خبر پڑھ کر میری غیرت ایمانی کو شدید ٹھیس لگی اور میں دل پکڑ پکڑ کر رہ گیا۔ اخبار میں موٹے موٹے حرف میں سرخی لگی تھی ’’عالمی یوم قدس‘‘ کے موقع پر ملت فروش مسلم رہنماؤں کی اسرائیل کی دعوت افطار میں شرکت۔‘‘ یہ سرخی میرے اعصاب پر ایٹم بم بن کر گری اور میں بری طرح مضمحل ہوگیا۔ اضمحلال کی حالت میں دل کو چیرتے ہوئے یہ احساسات نکلے… افسوس یہ کیسے مسلمان ہیں جو ایسے ملک کی دعوت افطار میں شریک ہوئے جس نے اپنے حامیوں کے ساتھ فلسطین، […]
ذی شولوم (سلام کا یہودی تلفظ)
ہمارے یہاں ایک دقیانوسی روایت ہے۔ حالانکہ دقیانوس کے زمانے میں ٹی وی نہیں تھا۔ مگر اسی نام کی روایت سے ہمارے یہاں ماہ رمضان المبارک میں ٹی وی بالکل بند رہتا ہے۔ یہاں تک کہ حرم مکی و مدنی کی تراویح تک کے لیے ٹی وی نہیں کھلتا۔ یہ بات ہمارے ڈی ٹی ایچ سرو س فراہم کرنے والےپر خاصی شاق گزری۔ مسلسل SMSسے ریمائنڈ کراتے رہنے کے بعد بالآخر فون آگیا کہ جناب آپ نے اپنا ٹی وی کیوں بند کر رکھا ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو ہم اس کو حل کراسکتے ہیں۔ ہم نے ہونقوں کی […]
عصمت انبیا علیہم السلام قرآن مجید کے آئینے میں
عصمت انبیا کا مسئلہ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل رہاہے۔ آج بھی یہ مسئلہ پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انبیا پر طعن وتشنیع ، ان کی شخصیات کو ، ان کی عزت ووقارکو مجروح کرنا اور اس حوالے سے اللہ کے دین کو نشانہ بنانا ، عام لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنا، قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرنا اورقرآن کی بے حرمتی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی ، ان کی عزت وناموس پہ حملے، یہ آج کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اعتبار سے اللہ نے اپنے نبیوں کی عزت وناموس […]
سمرتھ کا نہیں دوش گوشائیں ) طاقتورکا جرم، جُرم نہیں ہوتا)
(پوری ملی قیادت جب بیک زبان ہو کر یہ نعرہ لگا رہی تھی کہ ہم بابری مسجد کےمعا ملہ میں عدالت کا فیصلہ قبول کرلیں گےاس وقت صرف چند نوجوان تھے جنہوں نے کھل کر اس وقت تک کی عدالتی کارروائی کی روشنی میں عدالتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ وہ تو بےچار ےدرجہ شہادت کو پہونچ گئے لیکن۳۰؍ ستمبر ۲۰۱۰ ء کو الہ آباد ہائی کورٹ نے قانون کی دھجیاں اڑاکر جس طرح بند ر بانٹ کی وہ شنیع حرکت بھی رہنمایانِ قوم کےعدالتی اعتماد کو ہلا نہ سکی۔ بد عملی کی حد تک بے عملی کا […]
تن ہمہ داغ داغ شُد
دور نہ جائیں صرف ماضی قریب کے سو سال تک ہی نظر کو محدود رکھیں تو بھی یہ جاننے اور سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہے کہ دُنیا کی بہت سی قوموں اور ملکوں کے ما بین اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی ایک قدرِ مشترک بنی ہوئی ہے۔ اس کی ایک مثال غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور ہندوستان کی سرکاری سطح پر بڑھتی ہوئی دوستی میں پائی جاتی ہے۔ ہندوستان کے معاشی مفادات اور سیاسی اور تہذیبی تعلقات عرب ممالک اور مسلم دنیا سے وابستہ ہیں اور یہ بات کہ ہندوستان کی جنگِ آزادی کی قیادت کرنے والوں نے کھل […]
خاندان کا ادارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں ہے؟
ایک وقت تھا کہ خاندان ایک مذہبی کائنات تھا۔ ایک تہذیبی واردات تھا۔ محبت کا قلعہ تھا۔ نفسیاتی حصار تھا۔ جذباتی اور سماجی زندگی کی ڈھال تھا… ایک وقت یہ ہے کہ خاندان افراد کا مجموعہ ہے۔ چنانچہ جون ایلیا نے شکایت کی ہے ؎ مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا ٹوکنے کا عمل اپنی نہاد میں ایک منفی عمل ہے۔ مگر آدمی کسی کو ٹوکتا بھی اسی وقت ہے جب اُس سے اس کا ’’تعلق‘‘ ہوتا ہے۔ جون ایلیا کی شکایت یہ ہے کہ اب خاندان سے ٹوکنے کا عمل بھی رخصت […]
اِنَّ لِکُلِّ قَوْمٍ عِیْداً وَ ھَذا عِیْدُناَ (حدیث) ہر قوم کی ایک عید ہوتی ہے اوریہ ہماری عید ہے ۔
خوش ہونا۔۔خوشیاں بانٹنا۔۔اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا انسانی فطرت کا حصہ ہے ۔دنیا کے مختلف مذاہب میں تہواروں کی روایت اسی انسانی فطرت کا مظہر ہے ، دنیا جب سے قائم ہے انسانوں نے اپنے اپنے لحاظ سے ایام کو مخصوص کر رکھا ہے جس دن وہ اپنے انداز میں خوشیوں کا اظہار کرتے ہیں ؛ خوش ہوتے ہیں ؛ جشن ونشاط کی محفلیں سجاتے ہیں؛ الگ الگ انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔کوئی اس دن کیچڑ پھینک کر، غلاظت پوت کر، کپڑے، جسم و بدن خراب کرکے خوش ہوتا ہے ۔ ۔ سڑک سے گذرنے […]
نقصان اور گھاٹے کی سیاست
جب جب ہمارے اکابرین اور قومی رہنما کانگریس کے حق میں بولتے ہیںیا پھر ان کے حمایتی بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں تو میرےسینے پر سانپ لوٹنے لگتا ہے ۔میں پریشان ہو جاتا ہوں اور میرے ذہن میں ایک کے بعد ایک سوال اٹھنے لگتے ہیں جو مجھے اور پریشان کرنے لگتے ہیں۔ ہندوستان میں ہمارا اور قوم کامستقبل تو تابناک دکھائی دیتا ہے مگر موجودہ سیاست خسارے میں نظر آتی ہے۔جب جب کانگریس پارٹی اور زیادہ مضبوطی کے ساتھ سیاست کے افق پر چمکتی ہے، مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم میں اضافہ کرتی ہے ۔کانگریس کے […]
موسیقی اور مذہب اسلام
غیر محرم سے موسیقی سننا ،غیر محرم کے سامنے گانا اور مروجہ بینڈ کی حرمت قرآن و احادیث کی روشنی میں علماء سے صراحتاًمنقول ہے۔جس میں کسی کا بھی کوئی اختلاف نہیں ۔قرآن و احادیث کے ذخیرے سے اس کی حرمت واضح طور پر معلوم ہوتی ہے ۔چنانچہ قرآن مجید میں مقام مذمت میں بیان فرمایا:مفہوم’’اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو ان چیزوں کو اختیار کرتے ہیں جو اللہ سے غافل کرنے والی ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے بے سمجھے بوجھے گمراہ ہو جائیں(پ۲۱س،لقمٰن آیت ۶)اس آیت میں مذکور’’لھو الحدیث ‘‘کی تفسیر عبد اللہ بن مسعود ؓنے یوں […]