(مظفر نگر فساد کے بعد وحدت اسلامی کے وفد نے امیر محترم مولانا عطا الرحمن وجدی کی قیادت میں علاقے کا دورہ کیا۔ بالخصوص تھانہ بھون، شاملی، کاندھلہ، جولہ، شاہ پور کے پناہ گزیں عارضی کیمپ کا مشاہدہ کیا، ذمہ داران کیمپ سے تفصیلی گفتگو رہی، ضرورتوں اور ترجیحی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس پر مشتمل ایک رپورٹ) ’’لوگوں نے ایک ساتھ ہی حملہ کر دیا، گھر کو آگ لگا دی، تلواروں ڈنڈوں بھالوں سے حملہ کیا۔ امی، باجی، باؤجی سب کے سب خون میں نہائے ہوئے تھے۔ میرے چہرے پر بھی حملہ کیا۔‘‘ یہ دیکھو! سوجے ہوئے چہرے،بجھی […]
مصر: ہے تیرے گلستاں میں بھی فصل خزاں کا دور
انسانوں کے بارے خالقِ کائنات کا رشاد ہے کہ وہ جلدباز مخلوق ہے ۔ اس کی جلدبازی کا اظہار اس طرح سے بھی ہوتا ہے کہ وہ حالات و واقعات سے نتائج کو اخذ کرنے میں جلدی کرتا ہے اور اپنی کوتاہ نظری کے سبب مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے ۔مصر کے اندر اخوان پر ابتلاء و آزمائش کوئی نئی چیز نہیں لیکن اس میں شک نہیں کہ کامیابی کے بعد ہاتھ آنے والی ناکامی بہت زیادہ کھلتی ہے اور کبھی کبھار انسان اس سے بوکھلا بھی جاتا ہے۔ اہلِ ایمان مکہ مکرمہ میں یکے بعد دیگرے شدید سے […]
مظفر نگر المیہ- نہ سمجھوگے تو مٹ جائوگے۔؟
گذشتہ مہینہ کے آخر میں یوپی کے ضلع مظفر نگر اور شاملی میں ظلم وبربریت کا جو خونیں رقص ہوا اسکی کچھ تفصیل اخبارات میںشائع ہوچکی ہے۔وہ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ ہر انصاف پسند انسان کے لئے حددرجہ المناک اور دل دہلانے والا ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہیے کہ جان و مال کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مثلاً مقتولین کی کل تعداد سرکاری حوالہ سے ۶۴ تک پہونچتی ہے جبکہ غیر سرکاری طور پر یہ تعداد دو سو سے کم نہیں ہے۔ نقل مکانی کرنے والے کم وبیش پچاس ہزار سے بھی زیادہ ہیں۔ ان میں […]
مظفرنگر ہر شاخ پہ مودی بیٹھا ہے؟
ملائم سنگھ کو بی جے پی والے ملاّ ملائم سنگھ کے نام سے پکارتے رہے ہیں اور اس خطاب پر ملائم کا سر فخر سے اونچا ہو جاتا تھا لیکن مظفرنگر فساد کے بعد چودھری اجیت سنگھ نے ملائم سنگھ کو اتر پردیش کا مودی کہہ کر جو گالی دی ہے تو ملائم کا سر شرم سے جھک گیا ۔ ملائم سنگھ نے آگرہ میں اجیت سنگھ کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا مظفرنگر کا گجرات کے گودھرا سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔گجرات میں فساد زدگان کوانصاف نہیں ملا مگر اترپردیش میں ان کے ساتھ انصاف ہوگا اور […]
فقہ الاقلیات دل میں لندن کی ہوس لب پہ ہے ذکرحجاز
علامہ اقبالؒ نے ایک بار کہاتھا ہوئے کس درجہ فقیہانِ حرم بے توفیق خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں اسی طرح ایک دوسرے موقعہ پر کہا؎ ان غلاموں کا مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب کہ سکھاتی نہیں یہ ان کو غلامی کے طریق علامہ اقبالؒ جس دور میں موجود تھے وہ مسلمانوں کے ادبار کا دور تھا۔ نو آبادیاتی نظام جس کی باگ ڈور برطانیہ، فرانس، اٹلی وغیرہ عیسائی یورپی ممالک کے ہاتھ میں تھی، انہوں نے دنیا کے ایک بڑے حصے کو اپنی کالونی بنا لیا تھا۔ مسلم دنیا کے بڑے حصہ کی انہوں نے آپس […]
اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے!
2014میں دہلی کے تخت کی جنگ مظفرنگر سے شروع ہو گئی ہے۔ اس جنگ کو فتح کرنے کے لیے عرصہ سے پلاننگ اور کوشش کی جارہی تھی۔ ذات برادری اور مذہب وزبان ہر اعتبار سے سماج میں تقسیم کو خونی کشمکش میں بدلنے کی پوری تیاری ہے۔ اور NDTV کے مشہور اینکر رویش کمار کے مطابق ’مظفرنگر میں سب کچھ ویسا ہی ہورہا ہے جیسا کہا جا رہا تھا‘۔ غلط فہمیاں، پروپگنڈہ اور دہشت پیدا کرنے والی افواہیں پھیلانے کا کام عرصہ سے چل رہا تھا۔ کم سے کم گذشتہ ایک سال سے لگاتار اکسانے والی کارروائیاں شرپسند عناصر خصوصاً […]
وی ڈی ساورکر: گاندھی جی کا قاتل
20جنوری 1948کو مدن لال پاہوا ؔنے گاندھی جی کو قتل کرنے کی پہلی ناکام کوشش کی۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ اس جرم کے پیچھے وی ڈی ساورکرؔ کا دماغ کام کر رہا تھا۔ تحقیقات نے الزام کی مزید تصدیق کر دی۔ ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ شہادتوں سے پتہ چل گیا کہ ساورکرؔ اس میں شامل تھے۔تاہم وہ صاف بری ہو گئے۔ نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل کو یقین ہو گیا تھا کہ وہی مجرم ہے۔ 22مارچ 1965کو ایک انکوائری کمیشن قائم کیا گیا جو سپریم کورٹ کے ایک جج جے کے کپور پر مشتمل تھا۔ 1969میں اس […]
تم میراثِ ابراہیم ؑکے امین ہو
اللہ پاک نے مسلمانانِ عالم کو دو عظیم خوشی کے دن دئیے ہیں، ’ عید الفطر ‘جو ماہ ِ رمضان کے روزوں کی تکمیل پر بطور انعام کے ملتا ہے اور دوسرا خوشی کا دن عید الاضحی جو حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسمٰعیل ذبیح اللہ کی جانب سے اللہ کے حضور پیش کی گئی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرنے کے لئے ملتا ہے۔ اس دن مسلمانانِ عالم اللہ کے حضور قربانیاں پیش کرتے ہیں، خوشی کے ان دونوں مواقع پر ( عید الفطر اور عید الاضحیٰ )روزہ رکھنا حرام ہے۔ ان رسول اللہﷺ قد نھا کم عن […]
سنگھ پریوار: راہ زن کو قافلے کا رہنما کس نے کیا؟
عوام کی ایک بڑی اکثریت اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ نریندر مودی صرف مسلمانوں کیلئے خطرناک ہے یا کم از کم سنگھ پریوار کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس خوش فہمی کے شکار لوگوں کو چاہئے کہ وہ گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پنڈیا کا عبرتناک انجام دیکھ لیں۔ ہرین براہمن تھا اس کا گہرہ تعلق نہ صرف ہندو سماج بلکہ سنگھ پریوار سے تھا۔ وہ کیشو بھائی کی بی جے پی سرکار میں وزیر داخلہ رہ چکا تھا مگر نریندرمودی کی مخالفت اسے لے ڈوبی۔ ہرین پنڈیا چونکہ مودی کے لئے خطرہ بن گیا […]
فلسطینی بچوں کی سنگ باری یہ غاصب کے خلاف مزاحمت، سن بلوغ کی علامت ، خاندانی روایت اور تہذیبی شعار بن چکی ہے
۱۷ سالہ محمد ابو ہاشم بغیر آستین کا بنیان پہنے سورہا تھا تبھی اچانک ۸؍ جولائی کو اسرائیلی فوجی صبح چار بجے اس کے گھر میں زبردستی گھس پڑے۔ جب وہ اس کو گرفتار کرکے لے جانے لگے تو اس کی ماں ان کے پیچھے ایک لمبی آستین والی شرٹ لے کر اسے دینے کو دوڑی۔ دونوں کو خوب اچھی طرح معلوم تھا کہ تفتیش کے کمرے میں بہت ٹھنڈ ہوگی۔ اسرائیلی فوجیوں اور قابض اسرائیلیوں پر سنگ باری کے نتیجہ میں تین سال میں یہ اس کی چوتھی گرفتاری تھی۔ اس کے تین بڑے اور دو چھوٹے بھائی بھی […]