دھولیہ پولیس اہلکاروں نے فلمی انداز میں مسلمانوں کا خون بہایا

دھولیہ کا تشدد فرقہ وارانہ فسادنہیں بلکہ یکطرفہ پولیس ایکشن تھا جس میں پولیس نے مسلمانوں کو سیدھے گولیوں کا نشانہ بنایا ،ان کا سامان توڑ پھوڑ ڈالا،گھروں میں آگ لگا دی اور پولیس پر حملہ کی جھوٹی کہانی بنا کر بے قصور مہلوکین اور زخمیوں کو ہی فسادی قرار دے دیا ۔یہ بات آج انہد کے زیر اہتمام پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران مقررین نے کہی۔ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانندن نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ صورت حال کاجائزہ لینے موقع پر جا رہے تھے تو مہاراشٹر کے ایک اعلیٰ پولیس افسر نے ان […]

Continue Reading

طاہر القادری کبھی مودی کے مہمان رہ چکے ہیں

بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ طاہر القادری ہندو مذہبی کتابوں کے جید عالموں میں شمار ہوتے ہیں ۔گیتا کے ہر اشلوک پر انہیں دسترس حاصل ہے۔گزشتہ سال فروری میں وہ گجرات کے خصوصی دور ے پر آئے تھے جہاں انہوں نے گیتا کا درس دیا تھا۔انتہائی قادر الکلام اس مذہبی رہنما نے پاکستان کی سیاست کو نیا موڑ دے دیا ہے ۔کناڈا سے اچانک پاکستان آکر طاہر القادری کا وزیر آعظم راجہ پرویز اشرف کو اقتدار چھوڑنے کا الٹی میٹم دینا اسی سیاست کا کرشمہ ہے ۔ مزے کی بات ہے کہ ایک سیکولر امیج رکھنے والے […]

Continue Reading

قاضی حسین احمدؒ عمل پیہم کی تاب ناک مثال

انجینئر حافظ نوید احمد قاضی حسین احمد ؒ کی رحلت سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا عالم اسلام ایک مخلص اور درد مند رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ اللہ اُن کی دینی مساعی کو نہ صرف شرفِ قبولیت عطا فرمائے بلکہ اُن کے حق میں صدقۂ جاریہ بھی بنائے۔آمین!صدقہ ٔجاریہ اِس طرح کہ ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انتہائی مایوس کن حالات میں بھی امید کی شمعیں روشن کرتے ہوئے دین کے لیے مسلسل اور انتھک محنت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین! قاضی حسین احمد ؒکے محاسن بلاشبہ علامہ اقبال کے اِس شعر کا مصداق تھے […]

Continue Reading

اللہ کے آخری نبی رحمۃللعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺکا ذکر خیر اللہ کی کتاب قرآن مجید میں

۱۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا خانہ کعبہ بیت اللہ کی تعمیر کرتے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل ؑ نے اپنی بہترین ،نیک،پاک دعائیں کی اور دعاؤں کو اللہ پاک نے شرف قبول بخشا۔ان دعاؤں میں اللہ کے اس پہلے گھر مکۃ المکرمہ میں ایک بار رسول کی بعثت کی دعا بھی کی جو ہزاروں سال بعد خاتم النبیین ختم الرسول حضرت محمد ﷺ کی صورت میں قبول کی ۔ ربنا وابعث فیھم رسولاً منھم یتلو علیھم ایاتک ویعلمھم الکتاب و الحکمۃ ویزکیھم انک انت العزیز الحکیم۔ اے ہمارے رب ان میں ،انہیں میں […]

Continue Reading

تحریکِ اسلامی ماضی ، حال اور مستقبل

بر صغیر میں اقبالؒ اور مولانا مودودیؒ کی پیدائش امت مسلمہ میں ایک نئے عہد کے ظہور کی علامت تھی۔ مگر اس دعوے کی دلیل کیا ہے؟ اقبالؒ اور مولانا مودودیؒ کو بڑی شخصیت کہا جاتا ہے، لیکن بڑے آدمی کی تعریف کیا ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جس کا فہم بسااوقات پوری قوم کیا پوری امت کے فہم سے بڑھ جاتا ہے۔ اقبالؒ نے جب اپنی شاعری کا آغاز کیا تو امتِ مسلمہ یورپی طاقتوں کی غلام تھی اور یورپی طاقتوں کا تسلط کمزور ہونے کے بجائے قوی ہو رہا تھا۔ […]

Continue Reading

عصمت دری : جرائم کا سدباب کیا ہے؟

اگرچہ دہلی میں ۱۶؍دسمبر کو ہونے والا اجتماعی آبروریزی اور زدوکوب کا واقعہ پہلا نہیں ہے جس کے نتیجہ میں متاثرہ لڑکی کی سنگاپور میں موت ہوگئی۔ اس سے قبل ۲۰۰۶ئ؁ میں دھننجئے سنگھ کو پھانسی دی گئی تھی وہ بھی ۱۶؍ سالہ لڑکی ہیتل پاریکھ کی عصمت دری اور قتل کا مرتکب تھا۔ نہ جانے اس نوعیت کے اور کتنے واقعات پیش آ چکے ہیں اور کتنے اُن میں سے درج بھی نہیں کرائے جا سکے۔ تازہ ترین خبروں میں کیرالہ میں ایک شخص کے ذریعہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ۹؍سالہ پوتی کی عصمت دری کا واقعہ […]

Continue Reading

محمد رسول اللہﷺ

حضرت محمدؐ سارے انسانوں کے لیے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ (۱) آپؐ پر سلسلۂ نبوت و رسالت ختم ہوچکا ہے (۲) محمدرسول اللہ ﷺ قیامت تک کے لیے انسانوں کے سردار و قائد ہیں۔ آپؐ کو رب العالمین نے سارے عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔(۳) ساتھ ہی اخلاق کے اعلیٰ درجے پر آپؐ کو مبعوث فرمایا ہے۔ (۴) آپؐ کو شاہد، گواہی دینے والا، ڈرانے والا اور خوشخبریاں دینے والا بنا کر بھیجا گیا ہے۔ (۵) اللہ کی طرف بلانے، اپنی اطاعت پر راضی کرنے اور طاغوت سے اجتناب اللہ کے ہر نبی و رسول […]

Continue Reading

قرآن اور سنت رسولﷺ

ایک صاحب تحریر فرماتے ہیں: ’’میں متواتر ضرورت حدیث کے سلسلہ میں آپ کے مضامین دیکھ چکا ہوں۔ میں نہ تو ان غالی مخالفین احادیث میں سے ہوں کہ کسی قول رسول ﷺ کو ٹھکرا دوں اور نہ کورانہ رویات کو تسلیم کرنے کے لیے تیارہوں۔ آپ سے ان دو اصولی مسائل کے بارے میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ میری اور میرے احباب کی تسلی فرمائیں: (۱) آیا قرآن مجید نجات کے لیے کافی ہے یا نہیں؟ اگر کافی ہے تو تفصیلات نماز وغیرہ جو غیراز قرآن ہیں، کیوں فریضۂ اولین قراردی جائیں: مزید قابل غور امریہ ہے کہ […]

Continue Reading

حضرات! کچھ تو بولیے

گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دو خبر ایسی آئیں کہ جن پر زبردست ردعمل کا اظہار ہونا چاہئے تھا۔ لیکن کم سے کم میری نظر سے کوئی ایک بیان بھی ایسا نہیں گزرا۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ کانگریس کے جنرل سیکٹری دگ وجے سنگھ مسلمانوں کی محبت میں اتنے آگے بڑھ گئے تھے کہ موقع ہو یا نہ ہو وہ ہندو دہشت گردی اور زعفرانی دہشت گردی کولعن طعن کئے بغیر نہیں رہتے تھے؟ کبھی کبھی تو صرف سن کر ہی خود مسلمانوں کو تکلف ہونے لگتا تھا۔ تمام قرآئن و آثار کے باوجود خدا کا شکر ہے […]

Continue Reading

بابری مسجد —- شہادت کے بیس سال بعد

بابری مسجد کی شہادت المیہ بھی ہے اور عبرت آموز داستان بھی۔ چھ دسمبر ۱۹۹۲ئ؁ کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم نے علی الاعلان وعدہ کیا تھا کہ بابری مسجد کی تعمیر نو کی جائے گی۔ مگر ابھی تک یہ وعدہ نہ تو وفا ہوا اور نہ دور تک اس کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ ہر سال بابری مسجد کا مطالبہ دہرایا جاتا ہے۔ اور مسجد کے انہدام کے خلاف ’یوم سیاہ‘ منایا جاتا ہے، پارلیمان میںبھی اس کی گونج سنائی دیتی ہے، مگر ارباب اقتدار کچھ نہ سننے اور کچھ نہ کرنے پر قائم ہیں۔ گویا […]

Continue Reading