عالمِ اسلام میں سیاسی بیداری، پان اسلام ازم کی تحریک، سماجی، دینی اور تعلیمی اصلاحات کی پہلی تحریک جمال الدین افغانی اور ان کے شاگرد محمد عبدہ نے چلائی مصر پر فرانسیسی اثرات مسلط رہے اور ۱۸۸۲ئ سے برطانوی سامراج مصر پر قبضہ کرکے اس کی دینی اور سیاسی اور ثقافتی حیثیت کو متغیر کرنے کے فکر میں لگا رہا۔ عُرابی تحریک اور نہضتہ یا بیداری کی تحریکیں چلتی رہیں لیکن وہ یا تو ناکام ہو گئیں یا ضعف کی وجہ سے بے اثر ہو گئیں۔ برطانیہ چونکہ بالفور منشور پر درپردہ عمل پیرا تھا لہذا ہر ایسی اسلامی تحریک […]
شام کے عوام کی بے مثال تحریکِ مزاحمت
اقبال نے کہا تھا: اپنی ملت پہ قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی لیکن سوال یہ ہے کہ قومِ رسول ہاشمی کی خصوصیات کیا ہیں؟ اس کا ایک جواب اقبال نے یہ دیا ہے کہ اہلِ مغرب اپنا تشخص نسل اور جغرافیہ سے متعین کرتے ہیں اور مسلمانوں کا تشخص کلمۂ طیبہ سے برآمد ہوتا ہے ۔ لیکن قوم رسول ہاشمی کی ایک اور بڑی بہت بڑی خصوصیت یہ ہے کہ مسلمان جس طرح خود کو از سرِ نو دریافت کرنے یا Re-Inventکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںاس کی مثال پوری انسانی تاریخ میں […]
مسلمانوں کی حیثیت داعیانہ ہے نہ کہ۔۔۔۔؟
[بخدمت محترم ایڈیٹر صاحب وحدت جدید نئی دہلی(سہ ماہی ر سالہ) امید کہ بخیر ہوںگے۔ آپ کا موقد رسالہ وحدت جدید(سہ ماہی) ہمارے لیے بلکہ ہمارے یہاں تمام قارئین کے لیے ایمان کی تازگی حلاوب اور اضافے کا ذریعہ بن رہا ہے رسالہ کے اندر تمام مضامین اور خبروں کے تعلق سے جو تجربہ واقعی بے لاگ اور دو ٹوک ہے۔ اللہ اعالٰی آپ اور اس رسالہ سے منسلک سبھی افراد کو اچھی صحت دے اور مزید ایمانی فراست سے نوازے آمین۔ گزشتہ دنوں مورفہ ۱۲ ستمبر ۲۰۱۲ کو یہاں کلکتہ کے روزنامہ اخبار مشرق میں ابن حمید چایدانوی کا […]
قرآن اور حدیث کی روشنی میں عورت کا مقام
قرآن مجید میں عورت کے تین اہم کرداروں یعنی ماں ، بیوی اور بیٹی کے بارے میں بارہا الگ سے تاکید بیان ہوئی ہے۔ ماں ماں کے بلند مرتبے اور اس کی خدمت واِطاعت کی ترغیب اور اس کے ساتھ درشت کلامی یا سلوک بد کی وعید میں کئی آیتیں ہیں۔ سورہ نساء میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے معاً بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم بھی موجود ہے۔ اور اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو […]
انوکھا بندھن
یرموک کے میدان پر سناٹا چھایا ہواتھا۔۔۔چاروں طرف لاشیں ہی لاشیں تھیں۔ زمین پر اتنا خون بہا تھا کہ پھسلن ہو گئی تھی اور اس خون میں جگہ جگہ کراہتے ہوئے زخمیوں کی آوازیںبڑی عجیب سی لگ رہی تھیں۔ ابھی ابھی ایرانی فوجوں اور اسلامی فوجوں میں لڑائی ختم ہوئی تھی۔ اسلام اور کفر کی یہ زبردست لڑائی تھی جس میں بالآخر اسلامی مجاہد فتح یاب ہوئے تھے ، لیکن اس فتح یابی کے لیے کتنے سروں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا تھا۔ یرموک کے میدان میں کراہتے ہوئے ان زخمیوں میںمسلمان بھی تھے اور کافر بھی۔ کافروںکے منہ پر […]
شہید بابری مسجد اور میڈیا
کیا آپ نے کبھی بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالا ہے؟ پھر آپ کیسے اس کیفیت کو محسوس کرسکتے ہیں جس سے پچھلے دنوں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ ملک رحمن گزرے۔ بے چارے اپنے سابق ولاحق آقاؤں کے لباس میں اور انہیں کی زبان میں (اور شاید انہیںکے اشاروں پر) دست بستہ پڑوسی کے ہاں تشریف لائے تھے اور اپنے اقوال، افعال، انداز، اطوار بہر طور یہ باور کرانے میں لگے ہوئے تھے کہ ان کا ملک کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرسکتا خواہ وہ اپنے ملک میںہو یا دیگر کسی ملک میں۔ خواہ […]
جمہوریت اور خلافت :صلاحیت و صالحیت
ملوکیت کا سب سے بڑا عیب یہ ہے کہ اس میں شاہی خاندان کے افراد کو اقتدار وراثت میں منتقل ہو جاتا ہے ۔اقتدار کے حصول میں ان کے اندر پائی جانے والی صلاحیتوں کا کوئی کردار نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی نااہلی اس راہ میں حائل ہوتی ہے۔جمہوریت کا دعویٰ ہے کہ اس کے یہاں یہ کمزوری نہیں پائی جاتی ۔نظری سطح پر اگر یہ بات درست بھی ہو تب بھی عملاً اس میں کس قدر سچائی ہے یہ تحقیق طلب موضوع ہے ۔مثلاً پاکستانی جمہوریت کے اندر بعد از انتخاب اکثریتی جماعت کا ایک بدنام زمانہ […]
صہیونی جیلوں میں فلسطینی خواتین
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے فلسطین میں اسرائیلی فوجوں کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور مظالم پر ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۱۹۴۸ء کے بعد سے اب تک فلسطین، اسرائیل تنازعہ بڑھتا ہی چلا گیا ہے۔ کشمکش کے ان چھ عشروں میں آٹھ لاکھ فلسطینیوں کو حوالۂ زنداں کیا گیا۔ ان میں ۱۰ ہزار خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں حراستی مراکز میں منتقل کیے جانے کے بعد طرح طرح کے مظالم اور زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی جیلوں میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے ایسے چند واقعات منظر عام پر آئے […]
سرگزشت عاشقان رسولﷺ مرکز عشق و محبت
حضور ختمی مرتبتﷺ کی ذات گرامی سے عشق و محبت ہر مسلمان کی رگ و پے میں اس طرح سرایت کیے ہوئے ہے جس طرح شاخ گل کے ریشہ ریشہ میں باد نسیم صبح کا نم رچا اور بسا ہوتا ہے جو اسے زندگی اور ترو تازگی بخشتا ہے۔ یہی وہ نقطۂ پر کار عشق ہے جس کے گرد اس کی ساری کائنات گھومتی ہے۔ آپ سے والہانہ عقیدت ہی ایک مسلمان کا اصل سرمایہ حیات ہے۔ بلا شبہ فطری طور پر اسے اپنی جان و مال اپنے ماں باپ اور اولاد سے پیار ہوتا ہے لیکن ایک ہستی ایسی […]
اسپین میں تحریک توہینِ رسالتﷺ
[یورپ میںجب مسلمانوں کی حکومت ا سپین میں قائم ہوئی تو وہاں کے عام شہریوں کو کلیسا اور پادریوں کے خود ساختہ نام نہاد مذہبی قوانین کی سخت گیری سے نجات ملی اور اس کے بجائے اسلام کے عادلانہ اور فلاحی نظام کی بدولت انہیں خوش حالی ،تعلیم و تمدن اور امن وسلامتی نصیب ہوئی۔لیکن چونکہ اہل کلیسا کے ہاتھوں سے اقتدار جاتا رہا ،اس لیے ان کے دلوں میں اسلام اور مسلمان حکمرانوں کے خلاف آتش انتقام بھڑک اٹھی،جس نے انہیں پاگل کر دیا۔اگر وہ مسلمانوں کی حکومت یا ان کے نظام حکومت پر تنقید کرتے یا اس کے […]