February 2019

دشمنان دین و ملت کے بڑھتے ہوئے عزائم

دین وملت کے دشمنوں پر مسلمانوں کا رعب طاری رہنا ایک ایسی بات ہے جو ہر حالت میں مطلوب ہے۔ اس پر قرآن میں بھی زور دیا گیا ہے اور رسول اللہ کا طریقہ کار اور ارشاد ات بھی اسی کی ترغیب دیتے ہیں۔ مگر آج ملت اسلامیہ کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس نے اپنا رعب طاری رکھنے کی خواہش اور پالیسی ہی ترک کردی ہے اور عاجز رہنے کو پسند کر لیا ہے۔ یہ عام بے دین یا بے علم لوگوں کی بات نہیں ہے بلکہ ملت کی دینی قیادت کرنے والے علماء کے گروہ کا حال ہے۔خود کو انبیاء کی وراثت کے درجہ پر باور کرنے والے علماء کو جاگنے اور مستعد ہونے کی ضرورت ہے اور پوری ملت اسلامیہ کو دشمنان دین و ایمان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا کر کھڑا کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جانے کی ضرورت ہے۔

Read More

دین میں غلو

قلْ یٰٓاَھْلَ الکِتَابِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سَوَآ السَّبِیلِ (سورۃ المائدہ ۷۷) (کہواے اہل کتاب! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرواور ان لوگوں کے تخیلات کی پیروی نہ کروجو تم سے پہلے خود گمراہ ہوئے اوربہتوں کو گمراہ کیااور سَوَآئِ السَّبِیلِ سے بھٹک گئے) یٰٓاَھْلَ الکِتٰبِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وَکَفٰی بِاللہِ وَکِیلاً (سورہ النساء ۱۷۱) (اے اہل کتاب! اپنے دین میں غلو نہ کرواور اللہ پر حق کے سوا کوئی اور بات نہ ڈالو، مسیح عیسٰی ابن مریم ؑ تو بس اللہ کے ایک رسول اور اس کا ایک کلمہ ہیں جس کو اس نے مریم کی طرف القا فرمایااور اس کی جانب سے ایک روح […]

Read More

بابری مسجد کی شہادت کا المیہ! لہو پکارے گا آستیں کا

۶؍دسمبر ۱۹۹۲ء؁ کو تاریخی بابری مسجد ظلم و جبر کے ذریعہ شہید کر دی گئی، جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ یہ سب کچھ قانونی طور پر ہندو جارحیت کے نام پر ہوا۔ یہ لڑائی ہندو جارحیت کے نام لیوا مقامی عدالتوں سے لیکر پریوی کونسل تک بہت پہلے ہار چکے تھے اور بابری مسجد پر دست درازی کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ بات تاریخی سطح پر بھی تسلیم شدہ تھی کہ بابری مسجد صدیوں پہلے شہنشاہ بابر کے سپہ سالار میر باقی کے ذریعہ تعمیر کی گئی تھی اور اس میں مسلمان نماز(باجماعت) ادا کرتے چلے آرہے […]

Read More