غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اسرائیل کے دفاعی؛سیاسی؛سماجی ابلاغی حلقوں میں جاری بحث میں اسرائیل کے تمام اہم طبقات اور ریاستی ادارے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ناکامی اور مزاحمت کاروں کی غیر معمولی اور ناقابل یقین صلاحیت کا کھل کر اعتراف کرنے لگے ہیں۔ اسرائیلی محکمہ دفاع کے ہیڈ کواٹر میں ہونے والی نیوز کانفرنس میں اعلیٰ اسرائیلی فوجی عہدیدار نے رپورٹ میں بتایا کہ ’’غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کو جس نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ ناقابل یقین ہیں ۔ اسرائیلی فوج کی انجینئرنگ کور نے غزہ کی پٹی میں […]
ہندو ۔ہندواستھان اور مسلمان
یوں تو آر ایس ایس کا ایجنڈا ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ بھارت کا رام راجیہ کرن کرنا اور یہاں کی اقلیتوں کو بلخصوص مسلمانوں کو تکثریتی کلچرل میں ضم کرنا ہے۔ لیکن NDAکی سرکار بننے سے حوصلوں کو جلا ملی ہے کیونکہ یہ سنگھ پریوار کی سرکار ہے۔ موہن بھاگوت ہی کیا، پروین تگڑیا اور تگڑیا ہی کیا پونہ کے ڈیسائی جیسے چھوٹے موٹوں کو بھی حوصلہ ملا ہے۔ محسن شیخ کا قتل اسی احساسِ برتری اور جرأت جاہلانہ کا مظہر ہے جو بی جے پی (سنگھ پریوار) کے سرکار بنانے سے پیدا ہوا ہے۔ سنگھ پریوار ایسا کنبہ ہے […]
کیا آزادی نام ہے فطرت سلیم سے بغاوت کا؟
انسانوں کی فطرتیں مختلف النوع اور گوناگوں اوصاف کی حامل ہوا کرتی ہیں اور کار زارِ حیات میں درپیش مسائل کے تئیں ان کے طریق کار اور لائحہ عمل میں بھی فرق ہوتا ہے، چنانچہ کچھ افراد تو ایسے ہوتے ہیں جن کے اندر فکر و تدبر، بصیرت و آگہی اور اسباب و محرکات کی تہ تک پہنچنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو دوسروں کے حالات و کوائف سے درس عبرت لے کر اپنی اصلاح کرتے ہیں، جو فلاح ابدی اور خیر سرمدی کی راہوں کی جانب رہنمائی کرتے اور دعوت دینے والوں کو احترام و اکرام کی نگاہوں سے […]
کفارہ
تبوک جانے کی تیاری مکمل ہو گئی تھی۔ ہر صحابیؓ کا جو کچھ مقدور تھا وہ اس نے مسجد نبوی میں لا کر ڈال دیا تھا۔ لوگ جوق در جوق تبوک جانے کے لیے بھرتی ہو رہے تھے۔ باتوں ہی باتوں میں ۳۰ ہزار کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا لشکر تیار ہوگیا۔ نوجوان مجاہدین اپنی ماؤں اور بہنوں سے الوداع لے رہے تھے۔ ایک عجیب جوش وخروش کی فضا سارے مسلمانوں میں پھیلی ہوئی تھی۔ کعبؓ ابن مالک کے باغ خوب پھل رہے تھے، گھر میں دولت کی ریل پیل ہو رہی تھی، دروازے پر عمدہ قسم کی ا ونٹنیاں کھڑی […]
مصر کا فرعون جدید السیسی
قرآن ایک بے مثال اور بے بدل اور معجزاتی کتاب ہے، آج تک کسی نے نہ اس کا مثل پیش کیا ہے اور نہ ہی کسی نے اپنے کلام میں اس کی ہم سری اور ہم آہنگی کا دعویٰ کیا ہے، قرآن کریم نے ببانگ دہل یہ چیلنج کیا ہے کہ ’’کہو کہ اگر سارے انسان اور جن مل کر بھی اس قرآن جیسا کوئی کلام لانا چاہیں تو (ہر گز) نہیں لا سکیں گے، اگر چہ وہ سب ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں‘‘ (الاسرائ:۸۸) اور ایک جگہ اس قرآن کے مثل ہی نہیں بلکہ اس کی ایک […]
تصوف : اہمیت وافادیت
تصوف انسانی زندگی کا ایک اہم اور مفید طریقہ ہے۔ اِس کی اہمیت وافادیت ہمیشہ مسلّم رہی ہے۔ لیکن یہ ایک عجیب المیہ ہے کہ یہ اِصطلاح مذہبی حلقوں میں ہمیشہ سے سخت متنازع رہی ہے۔ لوگ اِسے مختلف عینکوں سے دیکھتے اور اِس کی تعبیریں کرتے ہیں۔ اس کے مخالفین اور موافقین دونوں تذبذب کا شکار ہیں۔ موضوع کے ساتھ ہم دردی کا فقدان نظر آتا ہے۔ کوئی اِس کا مفہوم ’صوف‘ سے نکالتا ہے؛ جس کے معنی اُون یا بکری کے بال سے بُنے ہوئے کپڑے کے ہوتے ہیں تو کسی نے ’صُفّہ‘ سے اس کا مفہوم نکال […]
امن کے پیامبر یا ہتھیاروں کے (بے رحم ) سوداگر
(کچھ اعداد و شمار) 21؍ ستمبر 2014امن کا 33یومِ امن آج کی تاریخ میں 33مسلح کاروائیاں دنیا بھر میں جاری عالمی دفاعی خرچ 1765کھر ب ڈالر 875ملین (ایک ملین برابر 10لاکھ) چھوٹے اسلحہ 20500نیو کلیائی اسلحہ 1765کھرب ڈالر کے مقابلہ پوری دنیا میں امن، حفاظت، حقوق انسانی، انسانی حمدردی کے معاملات اور بین الاقوامی قوانین کو یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ UNOکا کل بجٹ ہے صرف 2.7کھرب ڈالر۔ یعنی تباہی کے لئے 1765کھرب ڈالر اور امن و سلامتی کے لئے 2.7کھرب ڈالر ہر سال 80-70لاکھ چھوٹے اسلحہ کیا تیاری ہم نے بہت کافی عرصہ تک امن بنانے کے لئے […]
میڈیا کے چہیتے ’’مسلمان‘‘
15اکتوبر کے انڈین ایکسپریس دہلی کی اشاعت میں “Love Jehad”سلسلہ کی پہلی قسط میں سیف علی خان نے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جو باتیں لکھی ہیں اس میں کچھ بلکہ اکثر انتہائی گمراہ کن اور شاید اسلام سے خارج قرار دینے کے لئے کافی ہیں۔ کچھ نمونہ اسکی گستاخیوں کے اس طرح ہیں:۔ ’’اللہ ایک ہے اس کے نام بہت ہیں ‘‘ مذہب کیا؟ یقین کیا؟ کیا ان کی کوئی متفقہ تعریف موجود ہے؟ مجھے نہیں معلوم ’’مذہب کو بہت سی چیزوں سے الگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے مذاہب کی بنیاد خوف پر ہے۔ میں جانتا ہوں […]
تا خلافت کی بناء دنیا میں ہو پھر استوار
گذشتہ دو شماروں میں تصریحات کے زیرِ عنوان ہم اسلامی اجتماعیت کے تکمیلی مظہر ،خلافت علی منہاج نبوۃ (اسلامی خلافت )کی اہمیت و ضرورت پر توجہ دلا چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ خلافت کے تاریخی تسلسل اور اس کے واجب الوقوع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے خلافت کے قیام پر اتفاق ہونے کی جانب بھی واضح اشارہ کر چکے ہیں اور یہ بھی بتایا ہے کہ خلافت و امارت کے واجباتِ دین کا حصہ ہونے میں بھی کوئی اختلاف نہیں ہے ، اختلاف رائے اس منصب جلیل کے مستحق ہونے میں تو رہا ہے، اور وہ اس بات کا ثبوت […]
غزہ کا سبق
تقریباً ستر سال پہلے جب یہ طے ہو چکا تھا کہ اب چند ہی مہینوں میںوطن عزیز غلامی سے نجات پا جائے گا اور یہ بات بھی نمایاں ہو چکی تھی کہ وطن کی تقسیم عمل میں آئے گی تب مولانا مودودیؒ نے ہندوستان میں رہ جانے والے مسلمانوں کو خصوصاًافراد جماعت کو کچھ نصیحتیں کی تھیں کچھ ہدایات دی تھیں۔تقسیم وطن کے زمانے میں جب ہجر ت وسیع پیمانے پر شروع ہو چکی تھی تو مسلمانوں کے لیڈران و علمائے کرام انھیں روکنے کے لئے آئینی ضمانتوں و دستوری تحفظات کے لالی پاپ دے رہے تھے۔مگر تمام پروپگنڈے کے […]