جنوبی کیلی فورنیا کی یونیورسٹی کے محققین نے راک فیلر فاؤنڈیشن کے تعاون سے اقوام متحدہ کے لئے ’’بین الاقوامی کمرشیل سنیما میں خواتین کی حیثیت‘‘ پر کرائے گئے مطالعہ میں بتایا گیا ہے کہ ویسے تو بین الاقوامی طور پر فلموں میں خواتین کو جنسی آئٹم کی طرح پیش کیا جاتا ہے۔ مگر بھارت میں فلموں میں خواتین جنسی /جسمانی کشش کو ہی ابھارا جاتا ہے ۔ خوبصورت اداکاراؤں کی تعداد بھارت میں ہی سب سے زیادہ ہے۔ اور یہاں دنیا میں سب سے زیادہ خواتین کو عریاں، شہوانی انداز میں دکھایا جاتا ہے۔ اس معاملہ میں بھارتیہ سنیما […]
’’جے ہند ‘‘ نہیں ’’رام رام‘‘ اور ’’جے ماتا دی‘‘ کہہ کر سیلوٹ مارئیے
فوج کے مذہبی ٹیچر کا کام جوانوں میں حب الوطنی ، جوش اور اتحاد کا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔ جے ہند بولنے سے مذہبی منافرت اور شدت پسندی کا پیغام جاتا ہے۔ اگر آپ نے تنگ ذہنی سے اوپر اٹھ کر بٹالین کے اصول کے مطابق ’’رام رام‘‘ اور ’’جے ماتا دی‘‘ کہکر سیلوٹ نہیں کیا تو آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ یہ نوٹس فوج کے ایک اعلیٰ افسر کے ذریعہ صوبہ دار عشرت علی کو جاری کیا ہے۔ جو گذشتہ 22سال سے فوج میں مولوی کے عہدہ پر تعینات ہیں۔ صوبہ دار عشرت علی کی اہلیہ […]
داعش اور القاعدہ کے خلاف ہند میں مقدمہ کی کارروائی
ملک میں مبینہ دہشت گردی کا جال پھیلانے ، ISISاور القاعدہ کے منصوبوں کے پیش نظر ہندوستان نے دونوں تنظیموں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت NIAقومی تحقیقاتی ایجنسی دونوں تنظیموں کے خلاف Open Caseدرج کرانے جا رہی ہے۔ اس بارے میں اسے وزارت داخلہ سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ (صحافت دہلی، 21/10/14)
سُنی ہے موصل و غزہ میں وہ اذاں میں نے موصل سے شروع ہونے والی ہلچل کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، تاریخ کا اعادہ ہے
۱۹۱۸ء میں یوروپ کی پہلی جنگ عظیم ترکی کی شکست پر ختم ہوئی۔ یوروپ، ایشیا اور افریقہ میں پھیلی ہوئی عظیم ترک سلطنت کو فاتحین نے بانٹ لیا۔ شام فرانس کے حصہ میں آیا تو فلسطین کے عرب بھی ’ترکان جفا پیشہ‘ کے پنجہ سے نکل کر ’تہذیب کے پھندے میں ‘ گرفتار ہو گئے۔ پھر تو تاریخ انسانی کی مظلومیت کا بڑا حصہ ان کے لئے مخصوص ہوکر رہ گیاہے۔ فلسطین پر تسلط ہوتے ہی برطانیہ نے اپنا رسوائے زمانہ ’ اعلان بالفور‘ کر دیا اور دنیا بھر سے یہودیوں کو لاکر فلسطین میں بسانے کا جو سلسلہ شروع […]
عیسائی دہشت گرد 8لاکھ مسلمان شکار
عیسائی دہشت گرد تنظیم :خطرات کی تمازت کے باعث تادم تحریر وسطیٰ افریقہ سے 8لاکھ مسلمان ہجرت کرکے ہمسایہ ممالک چاڈ، کمیرون اور دوسرے مقامات کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عیسائی دہشت گرد تنظیم اینٹی بالا کا حملوں کے نتیجہ میں وسطی افریقہ سے مسلمانوں کا تاریخی انخلا دیکھنے میں آیا۔ اس نے خبردار کیا کہ ایسی صورت حال رہی تو وہ دن دور نہیں جب وسطی افریقہ سے مسلم اقلیت کا نام و نشان مٹ جائے گا، عیسائیوں کی طرف سے مسلمانوں […]
یہ سیکولر رہنما کے خیالات ہیں
اکتوبر ۱۹۹۱ئ میں اڈوانی کی رتھ یاترا جاری تھی۔ میں ایک ہائی کلاس میٹنگ میں تھی جہاں بڑے مرکزی وزراء اور گورنر موجود تھے۔ اس بات پر بحث تھی کہ کیا یاترا کو روکنا چاہئے؟ میں نے رائے دی کہ یاترا کو یوپی میں داخل ہونے سے پہلے روک دینا چاہئے۔ کافی حاضرین نے میرے خیال کی تائید کی تھی۔ مگر سفاری سوٹ پہنے ایک شخص بہت غصہ میں آ گئے اور میرے طرف تخاطب کرتے ہوئے بولے ’’آپ لوگ ملک میں صرف 13%ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ ہم پر حکم چلائیں گے۔ میں نے جواب دیا میں تو […]
بھارتیہ سماج کو توڑنے کی سازش
ورنداون متھرا میں جس طرح BJPنے ایک حساسی موضوع کو گھٹیا سیاست کا موضوع بنا دیا وہ انسانی اور قانون و انتظام کے نقطۂ نظر سے انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ گھٹیا ذہنیت کس حد تک ووٹوں اور اقتدار کے لئے گر سکتی ہے یہ اس پارٹی کی عاملہ کی میٹنگ کی کارروائی سے ظاہر ہے۔ ـ’’لو جہاد‘‘ کے گمراہ کن، فرضی اور نفرت انگیز اصطلاح کی آڑ میں سماج میں نفرت اور انتشار پھیلانا حد درجہ قابل نفرت ہے۔ اقتدار کے لئے اپنے ہی فرقہ کی بہو بیٹیوں کو گندے الزامات کی بھینٹ چڑھا دینا خود اپنے فرقہ کی […]
پٹرول سستا کرکے روس اور ISکی کمر توڑ دو
امریکی یہودی کالم نگار تھا مس فریڈ مین نے اپنے مضمون میں امریکی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے بش کے زمانہ کے نائب وزیر توانائی اینڈی کاسز کا قول دہرایا ہے کہ دشمن کو شکست دینے کے لئے تمہیں ایک لومڑی کی طرح چالاک ہونا ہوگا۔ ہمارے پاس ایک گولی ہے جس سے یہ دونوں روس اور ISزخمی ہوں گے ۔ہم پٹرول برآمد کرکے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرا دیں ۔پھر ان دونوں کے پاس اپنے مقاصد پورا کرنے کے لئے سرمایہ نہیں رہے گا۔ اور یہ دونوں راتوں رات گھڑیاں بنانے کی صنعت نہیں قائم کر […]
صحابہ کرامؓ کا قرآن سے تعلق نقش ہے صفحۂ ہستی پہ صداقت اُن کی۔ !!
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے رفقائے ذی مرتبت کو، جنہیں ہم صحابہؓ کے مبارک نام سے یاد کرتے ہیں، بفضل خدا وندی یہ اعزاز حاصل تھا کہ اُن کی نظروں کے سامنے نہ صرف نزول قرآن کا منظر موجود تھا، بلکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں، قرآن شریف ایک چلتا پھرتا نمونہ بھی ان کے سامنے تھا۔ اگر ہم ’صحابہ کے قرآن سے تعلق‘ کی بات کرتے ہیں تو دراصل ہم قرآن سے تعلق کی بات ہی نہیں کررہے ہوتے ہیں، بلکہ ہم صاحب قرآن سے صحابہؓ کی گہری محبت و اطاعت […]
کالے دھن پر دیسی ناگ
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اینڈ پالیسی کی ایک ہزار صفحات کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 400-500ارب ڈالر کے بیرونی بینکوں کے سرمایہ کے مقابلہ خود ملک میں کالا دھن کی قیمت 1400ارب ڈالر کے برابر ہے۔ ملک کی کل 120لاکھ کروڑ کی معیشت کے مقابلہ 83لاکھ کروڑ کا کالا دھن ہے۔ ملک کی کل پیداوار کا 71%کالا دھن پر مشتمل ہے۔ اس کا سب سے بڑا ذریعہ زمین اور مکان کی خرید و فروخت کا کاروبار ہے۔ دوسرے نمبر پر سونا، ہیرا، کان کنی کا حصہ ہے۔ 90کی دہائی میں کالے […]