مودی سرکار کے وجود میں آتے ہی جن طاقتوں کو اپنا اثر و روسوخ بڑھانے کی ازحد امید ہو گئی ہے، ان میں اسرائیل سرِ فہرست ہے، چندر شیکھر اور نرسمہا راء کے دورِ حکومت میں اسرائیل کو جو موقع ملا تھا، اس کا دائرہ گزرے دنوں کے ساتھ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا، اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ہندوستان کی سیکولر، غیر سیکولر کہی جانے والی پارٹیوں میں سے کسی کو اسرائیل کی توسع پسندانہ عزائم خصوصاً مسلم اقلیت کے متعلق اس کے دورِ قدیم سے دورِ جدید تک دشمنی و عداوت اور کمزور کرنے کی […]
ربانی ہدایت بمقابلہ عجزانسانی
اس عظیم کائنات میں خالقِ کائنات کے عظیم الشان پیچیدہ اور رنگا رنگ مظاہر اور توانائیوں کی مختلف شکلوں کے درمیان کمزور سے حضرت انسان کی موجودگی بذات خود ایک معجزہ ہے۔ خالق کائنات کی مخلوقات ہوا، پانی، آگ، شمسی و قمری توانائی زیر زمین و زیر سمندر پائے جانے والی معدنیات پر غور کرنے سے انسان اپنی حقیقت کو بخوبی سمجھ سکتا ہے اگر وہ غور و فکر سے کام لے مگر یہ حضرت تاریخ کے ہر دور میں عقل و دانش کی بد ہضمی اور طاقت و دولت کے نشہ کا شکار ہوکر خود خالق کائنات کے خلاف […]
وسطی جمہوریہ افریقہ ایک خوفناک صورتحال!
عیسائی دہشت گرد تنظیم: خطرات کی تمازت کے باعث تادم تحریر وسطی افریقہ سے 8لاکھ مسلمان ہجرت کرکے ہمسایہ ممالک چاڈ، کیمرون اور دوسرے مقامات کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عیسائی دہشت گرد تنظیم اینٹی بالا کا حملوں کے نتیجہ میں وسطی افریقہ سے مسلمانوں کا تاریخی انخلا دیکھنے میں آیا۔اس نے خبردار کیا کہ ایسی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب وسطی افریقہ سے مسلم اقلیت کا نام و نشان مٹ جائے گا، عیسائیوں کی طرف سے مسلمانوں پر حملوں کا […]
امن کے پیامبر یا ہتھیاروں کے سوداگر
اسٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سال گزشتہ میں ساری دنیا میں فوجی مصارف پر جو مجموعی لاگت صرف کی گئی ہے اس میں سے صرف ایک ملک (ملکوں کا ملک) امریکہ کا حصہ 48فیصد ہے۔ اگر مزید واضح الفاظ میں ضبط تحریر میں لایا جائے تو آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ صرف ایک سال کے عرصے میں ساری دنیا نے فوج پر 1.34ٹریلین امریکی ڈالر یعنی ایک لاکھ 34ہزار کروڑ ڈالر صرف کئے جس میں امریکہ بہادر نے 25.55لاکھ کروڑ خرچ کئے۔ میرے حساب سے یہ دنیا […]
اعلیٰ ذات ہندو کی کابینہ میں بادشاہت
وزیر اعظم کابینہ میں وزراء کی ذات برادری کی بنیاد پر اعداد و شمار نہایت تلخ حقیقتوں کی طرف رہنمائی کر رہے ہیں۔ 46رکنی کابینہ میں کابینہ درجہ کے 24وزیروں میں 12اعلیٰ ذات 5بیک ورڈ2دلت اور ایک قبائلی وزیر ہے۔ اس سے نیچے کے درجہ میں 10وزراء میں سے 5اعلیٰ ذات 4بیک ورڈ کوئی دلت نہیں 1قبائلی ہیں۔ سب سے نیچے کے وزراء میں تناسب بالکل بدل گیا ہے۔ 12وزراء میں قبائلی 4بیک ورڈ 4اور اعلیٰ ذات صرف 3وزیر ہیں۔ ایک دلت بھی ہے۔ پوری 46رکنی کابینہ میں صرف 3دلت ہیں۔اور 3غیر ہندو ہیں۔ مینکا گاندھی اور اسمرتی ایرانی کے […]
سیا سی دین، سعودی ملوکیت اور اخوان المسلمین
ہم نے مضمون کی پہلی قسط میں خوارج کے متعلق احادیث رسول اللہﷺ اور ان میں صفات خوارج کا تذکرہ کیا تھا، اس کے بعد محسوس ہوا کہ ان عوامل کا بھی تذکرہ ہونا چاہیے جن کی بنا پر ’الاخوان المسلمون ‘کو خوارج کہا جا رہا ہے،چنانچہ حرمین شریفین کی عظمت، وقار اور دینی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مضمون محض ان لوگوں کی نکیر کی کوشش ہے جو ان مقدس مقامات کے خادم ہونے کے باوجود کہیں نہ کہیں کفر و طاغوت کے مکر کا شکار ہو کر غلبہ اسلام اور جہاد و شہادت کے عمل کو […]
صیہونی پہاڑی سنیما سے دیکھتے ہیں فلسطینیوں کی موت کا تماشا
مقبوضہ یروشلم (ایجنسی) صدیوں پہلے جفا و جبر کے عادی بادشاہ ہاتھیوں اور شیروں کے آگے غلاموں کو ڈال کر ان کے تڑپنے پھڑکنے کے وحشتناک مناظر دیکھ کر جس طرح خاموش ہوتے، قہقہے برساتے اور تالیاں پیٹتے تھے آج ان کی جگہ جدید تعلیم یافتہ اسرائیلی شہریوں نے لے لی ہے۔ اس لئے اسرائیل سے اڑ کر غزہ پر بمباری کرکے عورتوں اور بچوں سمیت بڑے بوڑھوں کو خون میں نہلانے والا شاید ہی کوئی جنگی طیارہ ہو گا جس کی پرواز اور غزہ پر بمباری کے موقع پر عالمی سطح پر لاڈلی قوم اسرائیلیوں نے تالیاں نہ پیٹی […]
الجزائری فٹ بال ٹیم بونس رقم اہل غزہ کو عطیہ کرے گی
الجزائر، 4جولائی (پی ایس آئی) برازیل میں ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی الجزائر کی ٹیم نے بونس میں ملنے والی رقم کو اسرائیلی فوج کے محاصرے کا شکار اہل غزہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی کپ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں روس کے خلاف میچ میں گول اسکور کرکے الجزائر کو فتح دلانے والے کھلاڑی اسلام سلیمانی نے ایک بیان میں کہا کہ ’غزہ کے محصور فلسطینی ہم سے زیادہ اس رقم کے حقدار ہیں۔‘ واضح رہے کہ الجزائر واحد عرب ملک ہے جس کی ٹیم نے برازیل میں ہونے […]
سنگھ پریوار کو امریکہ سے خطیر رقومات کی امداد کا سنسنی خیز انکشاف!
نئی دہلی، ۶ جولائی (صحافت بیورو) ساؤتھ ایشیا سٹیزن ویب (ایس اے سی ڈبلیو) نے سنگھ پر یوار کو امریکہ سے خطیر رقومات کی امداد کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سنگھ پریوار سے منسلک امریکہ کے سماجی خدماتی اداروں کے متعلق عوامی سطح پر دستیاب 2001سے 2004تک کس طرح امداد حاصل کی گئی ہے، رپورٹ ٹیکس ادائیگی دستاویزات اور اخباری رپورٹس وغیرہ پر مشتمل ہے، جس میں امریکہ میں ہندو قومی اداروں کی سرگرمیوں اور ان کی پالیسی کے مکمل تجزیہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گز شتہ تین دہائیوں سے ہندوستان […]
مدنی یتیم کی عید
آسمان کے کنارے سے عید کے چاند نے جوں ہی ذرا سا جھانکا مدینہ کی گلیوں میں خوشیوں کی ہل چل سی مچ گئی۔ ہر ایک کی آنکھوں میں خوشی کے دئیے جھلملانے لگے۔ پورے سال کے انتظار کے بعد تو خوشی کا دن دیکھنے کو ملتا ہے۔ ہر من کلی کی طرح چٹخ اٹھتا ہے۔ خوشیوں کی اس گہما گہمی میں دوسروں کی آنکھوں کے آنسو دیکھنے کی فرصت ہی کس کو ملتی ہے۔ خوشیوں کے اس ہجوم میں ایک طرف ایک ننہا منا سا بچہ اُداس اُداس کھڑا تھا۔ اس کی گیلی آنکھیں محرومیوں کی ایک خاموش کہانی […]