اہل حق کا اتحاد وقت کی ضرورت بھی ہے اور مجبوری بھی، اگر انہوں نے اتحاد نہ کیا تو اہل باطل انہیں ایک ایک کرکے ختم کر ڈالیں گے۔ کبھی ایک جماعت پر ہاتھ ڈالا جائے گا کبھی دوسری پر، کبھی ایک مدرسہ کو طوق سلاسل سے جکڑ دیاجائے گا اور کبھی دوسرے کو۔ اتحاد و اتفاق وقتی مجبوری ہی نہیں بلکہ اسلام کا دائمی حکم بھی ہے۔ دین اسلام نے اگر اتحاد و اتفاق کی تعلیم دی ہے تو اختلاف سے بچنے کی تلقین بھی کی ہے۔ اتحاد طاقت کا راز ہے اور اختلاف کمزوری کا سبب و علامت […]
امت کا انتشار کوئی معشوق ہے اس پردۂ ژنگاری میں
قرآن نے جس گروہ کو امت خیر اور امت وسط کہا ہے اس کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ بھی وہیں کر دیا گیا ہے۔ الحمد للہ امت میں وحدت کے لیے ضروری عوامل محض اللہ تعالی کے فضل و کرم اور دلوں میں اس کی ڈالی ہوئی الفت و محبت کے مرہون منت ہیں۔ جب جب اپنوں کی سادگی کا بھرم کھلا اوروں کی عیاری نے بھر پور ضربیں لگائیں اور امت کوپارہ پارہ کرنے کی کوشش کی۔ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایسے واقعات سیرت کی کتابوں میں تحریر ہیں جس میں دشمنان اسلام […]
مسلمانوں کوکس طرح متحد کیا جاسکتاہے؟
یہ جتھا جو رسول اللہ علیہ وسلم نے قائم کیا تھا،اس کی بنیاد کسی مادر وطن کی فرزندی،کسی نسل انسانی کے انتساب،کسی سیاسی ومعاشی مفاد کے اشتراک پر نہ تھی، بلکہ ایک مخصوص عقیدے اورایک مخصوص طرز عمل پر تھی اس کو جوڑ نے والی طاقت خدا کی محبت اور بندگی تھی نہ کہ اغراض کی محبت اور مادی مقاصد کی بندگی۔اس کی طرف لوگوں کو بلانے والا نعرہ اذان کا نعرہ تھا،نہ کہ وطنیت کا نعرہ اس کے اجزاء کو سمیٹ کر بنیان مرصوص بنانے والی چیز ایک ان دیکھے خدا کی محبت تھی،نہ کہ کوئی محسوس مرئی علامت۔اس […]
آستین کے سانپ
(ذیل میں چند ان لوگوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہوں نے تاریخ کے کسی نہ کسی موڑ پر ملت میں تفرقہ پیدا کیا اور مختلف عوامل کو کام میں لاکر کے ملت اسلامیہ میں انتشار پیدا کیا۔ یہ فہرست بہت طویل ہے۔ لیکن صرف چند کرداروں کو پیش کیا گیا ہے تاکہ اس طرح کے کردار جو ہمارے آس پاس ہیں، ان تصویروں کے ذریعہ انہیں پہچاننے میں آسانی ہو اور عند الضرورۃ اس کا تدارک بھی ممکن ہو۔ ہمارے نزدیک ان سب میں لارنس آف عربیہ اس اعتبار سے سرِ فہرست ہے کہ اس نے تاریخ اسلام کا […]
علامہ اقبالؒ کا تصوراتحاد
علامہ اقبال نےامت اسلامیہ کوہمہ گیرسطح پرجھنجھوڑنےکی کوشش کی ہے۔ان کی شاعری امت اسلامیہ کی تاریخ میں جامعیت کے لحاظ سےعدیم المثال شاہکار ہے۔انہوں نےمسلمانوں کومختلف جہات سےاتحادویگانگت کاسبق دیا۔وہ اپنی نظم “بزم انجم”میں باہمی اتحاد کوستاروں سےتشبیہ دیتے ہوئےکہتےہیں کہ : ایک عمرمیں نہ سمجھےجسکوزمیں والے وہ بات پاگئےہم تھوڑی سی زندگی میں ہیں ربط باہمی سےقائم نظام سارے پوشیدہ ہےیہ نکتہ تاروں کی زندگی میں علامہ اقبال امت اسلامیہ کےاتحادمیں مغربی تصورقومیت کونہایت تباہ کن خیال کرتےہیں۔وہ کہتےہیں کہ رنگ ،نسل،وطن،ذات اوربرادری اسلامی اتحادقائم کرنےمیں رکاوٹ بنتےہیں۔امت اسلامیہ کااتحادوحدت مذہب وتمدن پرقائم ہے۔ اس سلسلہ میں علامہ اقبال […]
قتل مومن اسلامی تعلیمات و ملی اتحاد کےتناظرمیں
انسان خیروشرسےمرکب ہے،تاریخ بتاتی ہےکہ زیادہ ترانسان پرشرکاغلبہ رہاہے، خير کوپانےکےلیےشعور،قربانی،جفاکشی اورعمل پیہم درکارہوتاہے۔اورہربلندی یہی چاہتی ہے۔ جبکہ شرکےلیےمن مانی،خواہشات کی غلامی،سستی وکاہلی اوربےمقصدیت کی ضرورت ہوتی ہے۔یہی زوال اورڈھلان ہےاوراسی کانام فسادوضلال ہے۔اگرانسان کوروکنےکےاسباب و محرکات معاشرہ میں ناپیدہوں توانسان شرپسندی کی کسی بھی کھائي میں گرسکتاہے۔یہ معاشرتی روایات اورقوانین ہی ہیں جوانسان کوبہت ساری قبیح برائيوں سےروکتے ہیں۔ گرچہ انسان کے اخلاقی سیاق مضبوط ہوں مگرپھربھی شرکی شرمناک صورتیں رونماہوتی رہتی ہیں۔اسی لئےبرائیوں کےناسورکوختم کرنالازمی ہوتاہے،تاکہ وہ دوسرےلوگوں تک درازنہ ہواورانسانی معاشرہ امن و عافیت کےساتھ باقی رہےاورجوشخص براہے،وہ اچھےافرادکونقصان نہ پہنچاسکے اوراچھےلوگ اپنی صحیح حالت پرقائم رہیں […]
امت محمدیہﷺ میں نفرتوں کی آبیاری نہ کرو
حضور خاتم النبیین رحمۃ للعالمین حضرت محمد ﷺ کی ولادت مبارکہ کا مہینہ ایسے حالات میں آیا ہے کہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنےپرائے سب کی سازشوں اور اپنی تن آسانیوں کا شکار ہو گئی ہے۔ اس وقت باطل طاقتوں نے پورا زور امت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں لگا رکھا ہے۔ ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ محاذ امت محمدیہ کا سب سے کمزور محاذ ہم نے بنا دیا ہے۔ ہمارے یہاں جو علمی فقہی، تاریخی اختلاف رائے تھا اس کو باطل طاقتوں نے ایک طاقتور ہتھیار میں بدل دیا ہے او ریہ ابلیسی طاقتیں […]
تحفظ عقیدۂ ختم نبوت اور امت مسلمہ
کسی بھی مذہب کی شناخت کیلئے اس مذہب کے بانی کی راہنمائی، اس مذہب کی سب سے بڑی شناخت ہے۔ اس بنا پر ہر مذہب کے پیرو کار ان تعلیمات کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو اس مذہب کے بانی کی طرف سے براہ راست دی جاتی ہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام کی زندگی سے ہمیں انکے مذہب کی تعلیمات ملے گی۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی اپنی تعلیمات کو حضرت موسٰی کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اگر آج ان مذہب والوں سے کہے کہ آپ کی تعلیمات حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات […]
وحدت امت اہل قبلہ کی تکفیر اور فقہی اختلافات کی بنا پر ملت میں محاذ آرائی کے خلاف ایک مدلل اور مستند تحریر
کسی انسانی گروہ کو اس کی شامت اعمال کی بنا پر اللہ عزوجل گوناگوں طریقوں سے عذاب میں مبتلا کرتا ہے۔ عذاب کی بد ترین شکل کی طرف اشارہ سورہ انعام کی آیت نمبر ۶۵ کے ایک حصہ میں یوں کیا گیا ہے: اویلبسکم شیعا و یذیق بعضکم باس بعض ترجمہ:’یا تمہیں فرقہ فرقہ کر دے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس کی)لڑائی کا مزہ چکھا دے۔‘ (ترجمہ مولانا فتح محمد صاحب جالندھری) اس فرمان الٰہی کی تفسیر میں علامہ پیر محمد کرم شاہ صاحب الازہری حفظ اللہ تحریر فرماتے ہیں: ’اس کے علاوہ سخت تر عذاب یہ […]
عصمت مسلم احادیث رسول ﷺکی روشنی میں
رسول اللہ ﷺ کو جس وقت منجانب اللہ نبوت و رسالت سے سرفراز کیا گیا، عالم انسانیت مختلف گروہوں،جماعتوں ،قبیلوں اور خاندانوں میں بٹی ہوئی تھی۔خصوصاً عرب دنیا کی حالت سب سے زیادہ افتراق وانتشار کا شکار تھی۔ایک عربی کی محبت،انسیت،تعلق ِوفاداری،آپسی اکرام، الغرض اس کے تمام معاملات محض قبیلہ اور خاندان کی عصبیت میں مستغرق تھے۔اس قدر منتشر انسانیت کو ایک جگہ اور ایک عَلم کے نیچے جمع کرناکسی انسان کے بس کی بات نہ تھی۔انسانیت کے اس انتشار نے اسے اشرف المخلوقات کے درجہ سے گرا دیا تھا۔چنانچہ اس صورت حال کی تبدیلی کے لیے اللہ نے اپنے […]