تحریک نہضت تیونس کے سربراہ الشیخ راشد الغنوشی دار الحکومت کے اہم میدان ’قصبہ‘ میںملین مارچ سے خطاب کر رہے تھے۔ جیسے ہی انہوں نے کہا کہ :’’ہاں، اپوزیشن کوہماری حکومت گرانے کاپوراحق حاصل ہے۔‘‘ تو چند لمحے کی حیرت کے بعد پورا مجمع نعروں سے گونج اٹھا۔ شور تھما تو انہوں نے اپنا جملہ دہراتے ہوئے کہا:’’ہاں، اپوزیشن کو ہماری حکومت گرانے کا پورا حق حاصل ہے لیکن دیکھو قرآن کیا فرماتا ہے:’واتوا البیوت من ابوابہا(البقرۃ:۲:۱۸۹)’’گھروں میں ان کے دروازوں کے راستے آیا کرو۔‘‘ حکومت میں آنے کادروازہ، انتخابات ہیں۔ہم نے طویل جدوجہد اور لا تعداد قربانیوں کے بعد […]
بلاتبصرہ
مسلم دنیا کی اکثریت شرعی قوانین کے حق میں اسلامی ملکوں میں عوام کی اکثریت شریعت کا نفاد چاہتی ہے: امریکی تھنک ٹینک نیویارک(رائٹر)مسلم دنیا کی اکثریت چاہتی ہے کہ ان کے ملکوں میں اسلامی قانون اور شرعی اخلاقی ضابطے نافذ ہوں تاہم کئی ضابطوں کے نفاذ پر ان لوگوں کے درمیان اختلاف بھی ہے۔ یہ بات ایک نئے وسیع سروے سے سامنے آئی ہے۔ واشنگٹن کے پی ای ڈبلیو فورم نے یہ سروے کیا ہے، اس میں بیشتر لوگوں نے خودکش بمباری کو مسترد کیا ہے تاہم فلسطینی علاقوں میں 40فیصد ،افغانستان میں39فیصد، مصر میں29فیصد اور بنگلہ دیش میں […]
پاک اسرائیل رابطے؟
خبر، قاری،سامع اور ناظر کی امانت ہوا کرتی ہے، لکھنے والے کا فرض ہے کہ وہ یہ امانت جتنی جلدی ممکن ہو حقدار تک پہنچائے،سویہ خبربھی میرے پاس امانت کے طور پر سنبھال کر رکھی ہوئی تھی، واقعہ پرانا ہو گیا۔ رمضان المبارک، پھر عیدالفطر، یوم آزادی، آئے روز دہشت گردی، اردگرد تیزی سے پیش آتے واقعات، غرض، خبروں کی ایسی بھرمار کے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والا یہ واقعہ آپ تک پہنچانے میں کوتاہی یا تاخیر ہوتی رہی، ایک خیال یہ بھی تھا کہ واشنگٹن میں پاک اسرائیل تعلقات کے حوالے سے ایسی ٹریک ٹو […]
مصر:ہے تیرے گلستاں میں ابھی فصل خزاں کا دور
انسانوں کے بارےمیں خالقِ کائنات کا ارشاد ہے کہ وہ جلدباز مخلوق ہے ۔ اس کی جلدبازی کا اظہار اس طرح سے بھی ہوتا ہے کہ وہ حالات و واقعات سے نتائج کو اخذ کرنے میں جلدی کرتا ہے اور اپنی کوتاہ نظری کے سبب مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے ۔مصر کے اندر اخوان پر ابتلاء و آزمائش کوئی نئی چیز نہیں لیکن اس میں شک نہیں کہ کامیابی کے بعد ہاتھ آنے والی ناکامی بہت زیادہ کھلتی ہے اور کبھی کبھار انسان اس سے بوکھلا بھی جاتا ہے۔ اہلِ ایمان مکہ مکرمہ میں یکے بعد دیگرے شدید سے […]
فقہ الاقلیات دل میں لندن کی ہوس لب پہ ہے ذکرحجاز
پچھلے شمارے میں میں نے فقہ الاقلیات پر اصولی گفتگو کی تھی اور اپنی حد تک یہ ثابت کر دکھایا تھا کہ دین میں اس طرح کی خصوصی اور مستقل فقہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اب ذیل میں مولانا محمد عیسیٰ منصوری صاحب، چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کے خیالات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے جن کی تحریر پڑھ کر ہی میرے دل میں اس موضوع پر قلم اٹھانے کا خیال پیدا ہوا تھا۔ مولانا کی یہ تحریر ’’دینی جامعات اور عصری تقاضے‘‘ کے عنوان سے موقر جریدے ’ماہ نامہ افکار ملی‘ کے اپریل ۲۰۱۳ء کے شمارے […]
وَکَذٰلِکَ اَخذُ رَبِّکَ ایسی ہوتی ہے تیرے رب کی پکڑ!
کرۂ ارض پر انسان اشرف المخلوقات ہے ، یہ شجر و حجر ،دریا و پہاڑ، جنگلات و سمندر، ٹھنڈے میٹھے پانی کے چشمے، یہ دلفریب مناظر ، سرد ہوا کے جھونکے، یہ تمام اللہ کی نعمتیں ہیں، یہ اس لئے ہیں کہ انسان ان نعمتوں سے مستفید ہو اور اللہ کا شکر ادا کرے ۔ ۔۔ اور اللہ کی سنت یہ ہے کہ جب تک بندہ ان نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ شکر ادا کرتا ہے تو اللہ ان نعمتوں سے استفادے کی مدت اور افادیت بڑھا دیتا ہے ۔ لَئِن شَکَرْ تُمْ لَازِیدَنَّکُمْ اگر تم شکر […]
مودی ، مدنی اور مسلمان
شاہ نواز حسین کی مودی نوازی تو اس لئے قابلِ فہم ہے کہ نمک خواری بھی دنیا میں کوئی چیز ہوتی ہے لیکن مولانا محمود مدنی کے ذریعہ نریندر مودی کی حمدو ثنا نے بہت سوں کو چونکہ دیا اس لئے کہ جمعیۃ العلماء کا ماضی کانگریس پارٹی کی حمایت سے عبارت ہے۔ جو لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ جمہوری سیاست میں حمایت بھی ایک تجارت ہے اس میں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کیلئےمولانا کے بیان میں کوئی حیرت کا پہلو نہیں ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اپنی […]
تصحیح اغلاط مع معذرت
قارئینِ کرام! السلام علیکم۔ بہت معذرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ستمبر کے شمارےمیں صفحہ 17 اور صفحہ 18 اگست کے شمارے کا سہواً شائع ہوگیا۔ جس کے باعث میراثِ ابراہیمؑ والے مضمون کے دو صفحات شائع ہونے سے رہ گئے اور اگست کے شمارے کا ادھورا مضمون شائع ہوگیا۔ ہم مضمون نگار اور قارئین سے دل سے معذرت خواہ ہیں کہ لاعلمی میں اتنی بڑی خطا ہوگئی۔ اب ہم ستمبر کے شمارے کے باقی دونوں صفحات شائع کررہے ہیں اس امید پر کہ قارئین مضمون کے باقی حصہ کو اس سے ملاکر پورا کرلیں گے اور […]
متاعِ فقر
مصروفِ عمل رہنا، مشغولِ دُعا رہنا جس حال میں رہنا ہو ،راضی بہ رضا رہنا رستے کا بدلنا بھی منزل سے بھٹکنا ہے فتنوں کا زمانہ ہے ،پابند وفا رہنا توہینِ تعلق ہے، عبرت کی کہانی ہے غیروں میںمِلا رہنا، اپنوں سے جُدا رہنا ہر پھول کی پتی ہے ایک نقش لب خنداں ہےمحو ِ سخن کوئی، خاموش ذرا رہنا پھردیدۂ بینا ہے حیرانی کے عالَم میں آئینہ بہ آئینہ تم جلوہ نُما رہنا اس فصلِ بہاراں کا ماحول مکدر ہے تم صحن گلستاں میں ہمدوشِ صبا رہنا ہر گام بدلتا ہے احساس سفر یارو! ہرسانس میں لازم ہے یادوں […]
سیکولرزم ،انصاف اور مسلمان
دور حاضر کے شیطانوں نے پروپگنڈہ کے بل بوتے پر ’’اسلامی دہشت گردی‘‘ اور ’’جہادی اسلام‘‘ جیسی اصطلاحیں وضع کرکے اپنے انسانیت سوز مظالم، جبر اور ہر طرح کے استحصال پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ نئی دہلی میں 29ستمبر کو راجندر بھون میں شام کی ظالم حکومت کی حمایت میں ایک کانفرنس ’’یواکرانتی سنگٹھن‘‘ کی روداد روزنامہ جدید میل دہلی کی30/9/13کی اشاعت میں شائع ہوئی ہے۔لاکھوں انسانوں کو قتل، زنا، تباہی و بربادی سے دوچار کرنے والی قاتل ظالم حکومت کی نمائندگی کرنے والےشامی سفیر ریاد کامل عباس نے بھی اس سکۂ رائج الوقت کی مدد سے اپنی […]