اسلام میں عورت کا مقام

قبل طلوع اسلام عورت کی تاریخ مظلومی اور محکومی کی تاریخ تھی۔ اسے سماج میں کم تر اور فرو تر سمجھا جاتا تھا۔ اسے سارے فساد کی جڑ سمجھا جاتا تھا۔ سانپ و بچھو کی طرح اس سے بچنے کی تلقین کی جاتی تھی۔ بازاروں میں جانوروں کی طرح اس کی خرید وفروخت ہوتی تھی۔ اس کی مستقل کوئی حیثیت نہ تھی، وہ مرد کی محکوم و تابع تھی۔ اس کا کوئی حق نہ تھا وہ مرد کے رحم و کرم پر جیتی تھی۔ یورپ ہو کہ برطانیہ، یونان ہو کہ روم یا ایشیا ہر جگہ عورت مظلوم، مقہور، مجبور […]

Continue Reading

نہ سمجھوگے تومٹ جاؤگے ( ۲)

آنحضورﷺ کا ارشادِ گرامی ہے : مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا۔اس حقیقت کو مزید اس طرح واضح فرمایا گیا ہے: ’’ مومن کی فراست سے ڈرو، بلاشبہ وہ اللہ کے عطاکردہ نورِ بصیرت سے غوروفکر کرتا ہے‘‘۔ ‘…………………………….. مومن کی فراست کا ایک طرف یہ اعلیٰ معیار ہے، دوسری طرف آج کے مسلمانوں اور ان کےامراء کا یہ حال ہے کہ وہ ایک ہی سوراخ سے سو سو بار ڈسےجاتے ہیں۔ایک طرح کے حالات سے باربار سابقہ پڑتا ہے۔ ناقابلِ فراموش حادثات کا سامنا ہوتا ہے مگر وہ ان سے کوئی درسِ عبرت حاصل نہیں کرتے بلکہ […]

Continue Reading

عصمت انبیاء علیہم السلام قرآن مجید کے آئینے میں

عصمت انبیاء کا مسئلہ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل رہاہے۔ آج بھی یہ مسئلہ پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انبیاء پر طعن وتشنیع ، ان کی شخصیات کو ، ان کی عزت ووقارکو مجروح کرنا اور اس حوالے سے اللہ کے دین کو نشانہ بنانا ، عام لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنا، قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرنا اورقرآن کی بے حرمتی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی ، ان کی عزت وناموس پہ حملے، یہ آج کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اعتبار سے اللہ نے اپنے نبیوں کی عزت وناموس […]

Continue Reading

درس و تدریس : تنقید کی کسوٹی پر خامیاں کہاں نقائص کدھر؟

علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا زندہ رہنے کے لیے ہوا، پانی اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ دین اسلام نے شروع سے ہی اشرف المخلوقات انسان کو ظلمت سے نکل کر روشنی کی اور آنے کے لیے راہنمائی کی ہے اور جب تلک مسلمانوں نے اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے تعلیم حاصل کی انھیں اخلاقی سطح سے لے کر میدان کارزار تک کسی نے شکست سے دور چار نہیں کیا۔ اخلاقیات کا معاملہ ہو یا پھر جنگی اصول، سماجیات کی الجھنیں ہو یا پھر معاملات کی سخت ترین آزمائشیں، […]

Continue Reading

امیر وحدت اسلامی کا خط علماء کرام کے نام

محترم علماء و ائمہ کرام ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ اللہ ربّ العلمین نے حضرت آدم ؑ کی نسل کو شیطان کے ہتھکنڈوں اور نفس کی خرابیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر دور میں آسمانی ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا۔ جسکی آخری کڑی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ آپ کو دیا گیا نسخۂ ھدایت قرآن کریم آخری کتاب ہے اور خانۂ کعبہ تا قیامت مکمل انسانیت کے لئے امن و اتحاد کا ذریعہ ہے۔ اور امّت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری امت ہے۔ اس اُمت کی تعلیم ،تربیت اور تزکیہ کے لئے اللہ کے پیارے […]

Continue Reading

یورپ کی مسلم کمیونٹی ‘ چیلنج اور جواب

یورپ روایتی اور تاریخی طور پر اسلام کا حریف رہا ہے۔ صلیبی جنگوں کی تاریخ طویل بھی ہے اور صلیبیوں و مسلمانوں دونوں کے لیے سبق آموز بھی۔ اسپین کے ساحلوں پہ ساتویں صدی عیسوی میں مسلمان فوجوں کے اترنے اور اس پورے علاقے کو فتح کرلینے میں بھی ایک سبق پنہاں ہے۔ پھر چھ سات سو سال کی حکومت اور اس عرصے میں مثالی علمی و سائنسی پیش رفت، جامعات کے قیام، لائبریریوں اور علمی مراکز کی بہار، سائنسی علوم و فنون اور علوم کی تمام شاخوں میں اعلیٰ درجے کے ارتقا کے بعد مسلمانوں کا زوال اور سقوطِ […]

Continue Reading

وجود امت کی واحد راہ

امت مسلمہ کا وجود خطرے میں ہے۔ آج ملکی و بین الاقوامی حالات پر نگاہ ڈالیے تو صاف نظر آئے گا کہ طاغوتی و شیطانی قوتیں امت مسلمہ کے خلاف متحدہ محاذ بنا چکی ہیں اور چارو ں طرف سے گھیر رہی ہیں۔ ہمیں ذلیل و خوار کرنے اور ہمارے وجود کو مٹانے کے لیے ہر حربے آزما رہی ہیں۔ وہ مغرب کی سامراجیت ہو ،اسرائیل کی صہیونیت ہو یا ہندتو کا فاشزم ہو۔ کہیں تو وہ آمنے سامنے برسر پیکار ہیں جیسے افغانستان اور عراق میں۔ جھوٹے جواز کے سہارے فوج کشی کر چکی ہیں۔ اور ان دو ملکوں […]

Continue Reading

بی جے پی،کانگریس اور مسلمان

ہندوستان میں آزادی کے بعد دو بڑی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئیں۔ایک کانگریس اور دوسری بھارتیہ جنتا پارٹی۔ان دونوں پارٹیوں کا مقصد ایک ہی تھا ،وہ یہ کہ مسلمانوں کو ہر لحاظ سے تباہ و برباد کرنالیکن دونوں کا طریقہ کار الگ ہے۔بی جے پی جہاں مسلمانوں کی کھلی دشمن ہے وہیں کانگریس بھی اس سے کسی لحاظ سے کم نہیں ہے البتہ اس نے سیکولرزم کا پرفریب مکھوٹا پہن رکھا ہے۔اسی وجہ سے کچھ سادہ لوح مسلمان بی جے پی کو اپنا دشمن اور کانگریس کو ہمدرد سمجھتے ہیں۔دونوں میں فرق بس اتنا ہے کہ اول الذکر پارٹی […]

Continue Reading

وحدتِ اسلامی ہند

کسی بھی تحریک اور جماعت کو اس سوال کا شافی جواب دینا پڑتا ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے ؟اور کیوں چاہتی ہے؟ اسی لئے وحدتِ اسلامی اور اس سے وابستہ افراد کو یہ سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اس کا مقصد اور نصب العین کیا ہے ؟ وہ کیا کرنا چاہتی ہے اور کیوں کرنا چاہتی ہے؟ فی الوقت وہ کیا کام انجام دینا چاہتی ہے اور اس کے کام کرنے کے اصول کیا ہیں؟ یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات ہیں جن کو سامنے رکھ کر حسبِ ذیل سطور قلم بند کی جا […]

Continue Reading

ظلم کی ایک اور کہانی

دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں جو لوگ پکڑے جاتے ہیں اور برسوں جیل میں بند رہنے کے بعد رہا ہو جاتے ہیں، ان کا مستقبل کیا ہے؟ برطانیہ میں اس قسم کا قانون موجود ہے کہ اگر کسی شخص کو مقدمے میں ماخوذ کیا جائے اور الزام ثابت نہ ہونے پر اسے چھوڑ دیا جائے تو Malicious Prosecutionکا مقدمہ قائم کر سکتا ہے۔ ہندوستان میں بظاہر اس قسم کا کوئی قانون نہیں ہے۔ یہ ہے تو خالص انسانی مسئلہ لیکن سنگ دل حکومتیں اس قسم کی کسی تلافی کی بات سوچنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔جو تنظیمیں مظلوموں کی […]

Continue Reading