مسلم دنیا میں اس وقت بحیثیت مجموعی اسلامی تحریکوں کی پیش قدمی اور عروج اور سیکولر قوتوں کی پسپائی اور زوال کا منظر ہے۔ بہت سے لوگ اس منظرنامے کو ’’اتفاقی بات‘‘ سمجھتے ہیں حالانکہ صورت حال اس کے برعکس ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ صورت حال جو بھی ہے اس کا سبب کیا ہے؟ اسلامی تاریخ اور تہذیب میں مسلمانوں کی پیش قدمی چند اصولوں کے ساتھ مشروط رہی ہے۔ مثال کے طور پر اسلام کا ایک تقاضا یہ ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں مسلمان حق کے علمبردار بنیں۔ دنیا خواہ کچھ کہے وہ حق کی علم […]
دہلی اور اقوام متحدہ کا فروغِ زنا قانون
الگ الگ خو ش نما ناموں سے دو قانونی دستا ویز دہلی اور اقوام متحدہ میں قانونی شکل میں زنا ،بے حیائی و بے لگام آزادی کو تحفظ دینے کے لیے وجود میں آرہی ہیں ۔حالانکہ دہلی والی دستا ویز دہلی اجتماعی عصمت دری کے پس منظر میں زنا مخالف قانون کہلائی جا رہی ہے مگر اس کی خصوصی شق جس پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ زنا با لرضا(رضا مندی سے غیر قانونی جنسی فعل)کی عمر میں لڑکی کی مرضی کی عمر 18سال سے کم کر کے 16سال کر دی جائیگی۔یعنی اب لڑکی […]
روایت پرستوں کو باہم لڑایا جائے پھر بھی اعلائے کلمۃ الحق سے باز نہ آئیں تو قتل کر دیا جائے
ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس ‘‘کا کنونشن سنٹر اسلام آباد میں انعقاد ہو رہا ہے ۔اسلام اور عالم مختلف اور مشکل حالات سے دو چار ہیں حال ہی میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بارے میں توہین آمیز فلم بھی امریکہ میں جاری کی گئی ۔اہل مغرب انصاف پرستی کے نعروں میں بری طرح سے اسلام اوراہل اسلام پر حملہ آور ہیںاور ہر اعتبار سے اس کوشش میں ہیں کہ مسلمانان عالم دست و گریباں رہیں ،ان کا نفسیاتی مورل نیچے رہے ،ان سے حرکت عمل چھین لی جائے ،انہیں مختلف حربوں سے […]
کثیر القومی کمپنیوں کی شکل میں کس کی ہے حکمرانی؟
موجودہ نسل کے لیے بہت سے حقائق صیغہ راز میں ہیں۔درا صل یوروپی اقوام نے اپنے نو آبادیات قائم کرنے کے لیے جو جنگیں لڑیں وہ عام طور پر ان کی سرحدوں سے بہت دور لڑی گئیں ۔ان جنگوں کے تمام تر منفی اثرات تو ایشیا اور افریقہ کی مفتوحہ قوموں نے برداشت کئے جبکہ یوروپ ان جنگوں کے نتیجے میں خوشحالی کی نئی منزلیں سر کرنے لگا ۔یوروپ میں ہونے والی سائنسی پیش رفت کو نوآبادیات سے آنے والی دولت اور غلاموں کی ریل پیل نے بلند معیار زندگی کے اوج پر پہنچا دیا۔اسی کی ایک مثال کوہ نور […]
کیا ظلم کی کو کھ سے امن جنم لے سکتا ہے ؟
تہذیب جدید میں سکہ رائج الوقت کے طور پر لفظ’’ حقیقت پسندی‘‘ یا عملی‘‘(Pragmatic)کے نام پر بد ترین مظالم و انسانی حقوق کی پا مالی اور بے انصافیوں کو جائز اور حلال کر لیا جا رہا ہے اس کو Realisticکا بھی نام دیا جا رہا ہے اس کے عملی مظاہرے دنیا بھر میں ظاہر ہیں ۔جمہوریت او رانسانی حقوق کے دعویدار اپنے مفادات کے لیے ہر اصول کو طاق پر رکھ کر کہتے ہیں یہ’واقعیت پسندی‘ہے آج29/03/13کے اخبارات میں پر اسرار طور پر نمایاںانداز میں امریکی سینیٹروں کے 24رکنی وفد کے دورہ ٔگجرات کی خبر شاہ سرخیوں کے ساتھ شائع […]
’’برق گرتی ہے تو بیچاری مسلماں بن کر‘‘
روح اقبال سے معذرت کے ساتھ ……یہ مصرعہ کچھ یوں ہی میری زبان سے ادا ہوا جب میں نے اچانک ہی محترم شفیق الرحمن برقؔ صاحب کو تیزی سےپارلیامینٹ کے سنٹرل ہال سے نکلتے دیکھا۔ اول تو یہ خیال آیا کہ شاید تقاضہ بشری و عمری کی شدت نے اس بوڑھے جسم میں برقی رو دوڑادی ہے اور وہ سرپٹ بھاگے چلے جارہے ہیں……مگر تبھی ایک خیال اور بھی کوندا ۔ دراصل اس وقت برق صاحب عین وسط مرکزی ہال میں تھے……اور چونکہ ہندوستانی سیاست میں اقلیتی فرد ہونے کے ناطے برسوں سے حاشیہ پر رہنے کی عادت تھی اور […]
بھائی بھائی بن کر رہو!
امت مسلمہ کا متحد رہنا دینی و عقلی دونوں پہلوؤں سے ازحد ضروری ہے۔ سابقہ امتیں انتشار و تشتُّت کا شکار ہوکر برباد ہوگئیں۔ ان کی بربادی کی داستانیں ہمارے لئے زبردست سامانِ عبرت ہیں۔ قرآن کریم میں بڑی تفصیل کے ساتھ اہلِ ایمان کے باہم متحد رہنے اور تفریق و انتشار سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ فرمایا گیا: ـ’’آپس میں جھگڑا نہ کرو ،ورنہ تم میںبزدلی پیدا ہوجائے گی اور تمہاری ہوا اُکھڑ جائے گی۔ ۔۔۔۔۔’’اہلِ ایمان باہم بھائی بھائی ہیں۔ تم اپنے بھائیوں کے مابین تعلقات کو درست رکھو۔‘‘ (القرآن) دربارِ رسالت مآب ﷺ سے بھی […]
نقصان اور گھاٹے کی سیاست
جب جب ہمارے اکابرین اور قومی رہنما کانگریس کے حق میں بولتے ہیںیا پھر ان کے حمایتی بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں تو میرےسینے پر سانپ لوٹنے لگتا ہے ۔میں پریشان ہو جاتا ہوں اور میرے ذہن میں ایک کے بعد ایک سوال اٹھنے لگتے ہیں جو مجھے اور پریشان کرنے لگتے ہیں۔ ہندوستان میں ہمارا اور قوم کامستقبل تو تابناک دکھائی دیتا ہے مگر موجودہ سیاست خسارے میں نظر آتی ہے۔جب جب کانگریس پارٹی اور زیادہ مضبوطی کے ساتھ سیاست کے افق پر چمکتی ہے، مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم میں اضافہ کرتی ہے ۔کانگریس کے […]
دنیا بھر میں جرائم کا سیلاب
سیکولر معاشروں میں یہ خیال عام ہے کہ جرائم کے محرکات اخلاقی نہیں سیاسی، سماجی، نفسیاتی، معاشی اور قانونی ہوتے ہیں۔ لیکن اس حوالے سے دیکھا جائے تو مسلم اور سیکولر معاشروں کا فرق ایک معنی خیز اور دلچسپ صورت حال کو سامنے لاتا ہے۔ سیکولر معاشروں بالخصوص مغربی معاشروں کا سیاسی نظام انتہائی مستحکم اور منظم ہے۔ اس کے برعکس مسلم معاشروں میں نہ سیاسی نظام مستحکم اور منظم ہے اور نہ حکمرانوں کا معیار بلند ہے۔ مسلم معاشروں کو بادشاہ اور فوجی آمر کیا جمہوری حکمران بھی اچھے دستیاب نہیں۔ معاشی اعتبار سے دیکھا جائے تو مسلم اور […]
عصمت انبیا علیہم السلام قرآن مجید کے آئینے میں
عصمت انبیا کا مسئلہ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل رہاہے۔ آج بھی یہ مسئلہ پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انبیا پر طعن وتشنیع ، ان کی شخصیات کو ، ان کی عزت ووقارکو مجروح کرنا اور اس حوالے سے اللہ کے دین کو نشانہ بنانا ، عام لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنا، قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرنا اورقرآن کی بے حرمتی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی ، ان کی عزت وناموس پہ حملے، یہ آج کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اعتبار سے اللہ نے اپنے نبیوں کی عزت وناموس […]