پچاسی سالہ یہودی خاتون اَوی تال بن خورِین ۱۹۲۳ء میں جرمن شہر Eisenach میں پیدا ہوئیں۔ تب اْن کا نام ایرِیکا فاکن ہائیم تھا۔ نو عمری ہی میں انہیں اپنے یہودی مذہب اور صیہونیت کے ساتھ لگاؤ پیدا ہو گیا تھا۔ جرمنی میں نازی سوشلسٹوں کے برسرِ اقتدار آنے کے تین سال بعد ہی اِس یہودی لڑکی نے جرمنی چھوڑنے اور فلسطین جانے کا فیصلہ کیا۔ـ”میں نے تیرہ سال کی عمر میں نقل مکانی کی اور یہاں آ کر فلسطینی شہریت اختیار کر لی۔ یہ۱۹۳۶ء کی بات ہے”۔حائفہ کی بندرگاہ پر اْترنے کے بعد اَوی تال جرمن تارکین وطن کے […]
ذکر الٰہی اور اس کے ثمرات
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو ذکر کرنے والوں کی تلاش میں راستوں اور گلیوں کا چکر لگاتے رہتے ہیں۔ (بالآخر) جب وہ کچھ لوگوں کو اللہ کا ذکر کرتے پا لیتے ہیں تو ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں: ’’ادھر آئو! یہاں ہے وہ چیز جو تم چاہتے ہو‘‘۔ پھر یہ فرشتے اُن کے گرد حلقہ بنا کر ان پر اپنے پروں سے سایہ کرتے ہیں، تا آنکہ یہ سلسلہ آسمان تک جا پہنچتا ہے۔ (پھر جب وہ اپنے رب […]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیتیں
(عربی زبان میں وصیت کا لفظ نصیحت کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے اور وصیت کے معنی میں بھی۔ مولانا ابو مسعود اظہر ندوی نے ایسی سو احادیث کا ایک مربوط مجموعہ ایمانیات و عقائد، عبادات اور دعائیں اور معاملات وآداب کے تین ابواب کے تحت جمع کرکے ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیتیں‘‘ کے عنوان سے ایک مختصر کتاب کی صورت میں مرکزی مکتبہ اسلامی دہلی سے شائع کیا۔ ذیل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چند وصیتیں افادۂ عام اور تذکیر و تزکیہ کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔) ٭ حضرت جابرؓ سے روایت […]
ترک اسرائیل تعلقات کا نیا منظر
ترکی مسلم دنیا کا واحد ملک ہے جو اسرائیل کے ساتھ گہرے سفارتی، تجارتی اور دفاعی تعلقات کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ترکی پر طویل عرصہ تک ایک ایسا سیکولر ذہن حکمران رہا ہے جس کے لیے اسلام اور امت کے کاز کا خیال ہی ازکار رفتہ ہے۔ اس صورت حال کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ترکی امریکا کے زیر اثر رہا ہے اور وہ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم ناٹو کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ گزشتہ پچاس سال سے یورپی اتحاد میں شامل ہونے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ چنانچہ ترکی […]
محمد صلی اللہ علیہ و سلم – سب کے لیے ۔ کیسے؟
اللہ رب کائنات نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا : ’’ہم نے تمہارے درمیان تم میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو تمہیں ہماری آیات سناتا ہے ،تمہاری زندگیاں سنوارتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے‘‘ (البقرۃ:۱۵۱) اللہ تعالیٰ نے تخلیق بنی آدم کے ساتھ ان کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے بھی اسی طرح انتظام فرمایا جیسا کہ اس کے جسمانی تقاضوں بھوک و پیاس ،لباس وغیرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک پورا نظام سورج ،چاند ،ستاروں،ہوا،بادل،پہاڑ،جنگل کی شکل میں پیدا فرمادیا ہے ۔ایک نظام جسمانی وجود کے لیے ضروری ہے اور […]
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤگے
بغداد پر قبضے کے بعد ہلاکو خان نے معتصم باللہ کے سامنے برتنوں میں سونا ،چاندی اور ہیرے جواہرات رکھ دیئے جواس کی فوج نے معتصم باللہ کے محلات ہی سے اتارے تھے اور کہا ،جو کچھ جمع کر رکھا تھا اب اسے تناول فرمایئے ۔معتصم باللہ نے تعجب سے ہلاکو خاں کی طرف دیکھا اور کہا بھلا میں یہ کیسے کھا سکتا ہوں ؟اس پر ہلاکو نے شرارت آمیز لہجے میں کہاتو پھر اسے اتنی حفاظت کے ساتھ کیوں رکھا تھا؟ہلاکو نے محل کے کمرے میں چاروں طرف نظر دوڑائی اور پھر سونا چاندی اور ہیرے جواہرات سے لبریز […]
مالی ۔۔ مغربی طاقتوں کی نئی رزم گاہ
۱۱؍جنوری ۲۰۱۳ء کو شمال مغربی افریقہ کے ملک ’مالی‘کے شمال علاقے میں فرانس نے اسلامی جہادی قوتوں کے خلاف اپنی زمینی فوجیں اتار دیں اور بے تحاشا بم باری کی ۔گزشتہ سال،اپریل ۲۰۱۲ء میں مالی کے شمالی حصے میں جہادی قبائل جنوب کی مرکزی حکومت سے علیحدگی اختیار کر کے ملک کے ۶۰ فیصد حصے پر قابض ہو گئے اور ۶؍اپریل کو ’مملکت ازداد‘کے قیام و آزادی کا اعلان کر دیا ۔اس مملکت میں اہم شہر ٹمبکٹو ،کداراور مویٹی شامل ہیں ۔مجاہدین نے جنوب میں بھی مزید علاقے پر قبضہ کر لیا ۔ اس طرح اہم شہر ’کوٹا‘اور چاول کے […]
مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں میڈیا کی دخل اندازی ناقابل برداشت
مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کی میڈیا کوعادت سی پڑ گئی ہے ۔وہ کسی نہ کسی بہانے سے مسلمانوں کو ایک الگ تھلگ قوم بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے لیے انہیں اسلام دشمن طاقتوں سے فنڈ حاصل ہورہے ہیں یا نہیں اس بات کی تحقیقات کی جاسکتی ہے،مگر حالیہ عرصہ کے دوران ایسے جتنے بھی واقعات جس میں ہندوستانی مسلمانوں یا ان کی مذہبی اور سیاسی قیادت کے خلاف پروپگنڈہ کیا گیا اس سے ظاہر یہی ہوتا ہے کہ ایک منظم اور منصوبہ بند ایجنڈے کے تحت میڈیا مسلمانوں کو ہراساں اور پریشان کرنا چاہتا […]
ہندوستان میں فلسطین کی حمایت جرم
بابائے قوم مہاتما گاندھی نے اپنی پوری زندگی عدم تشدد کا نعرہ لگاتے ہوئے گزاری وہ چاہتے تھے کہ دنیا میں پیا ر و محبت اور انسانیت کے مذہب کوفروغ ملے اور ان کی پیروی کرنے والوں میں پنڈت نہرو ،مولانا ابو الکلام آزاد ،رفیع احمد قدوائی،سردار بلبھ پٹیل وغیرہ اور بعد میں اندرا گاندھی سے راجیور گاندھی تک عدم تشدد کا نعرہ بلند کرتے رہے،مہاتما گاندھی اور ان کے رفقاء کو تشدد سے نفرت تھی۔وہ تشدد کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہیں ان کا ماننا تھا کہ تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔یہ حقیقت بھی ہے […]
ہم ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے
ہماری یہ جماعت جس غرض کے لیے اٹھی ہے وہ یہ ہے کہ پوری دنیا میں …ایسی سوسائٹی منظم کی جائے ،جو اسلام کے اصلی اصولوں پر شعور واخلاص کے ساتھ خود عامل ہو ،دنیا کے سامنے اپنے قول و عمل سے اس کی صحیح نمائندگی کرے اور بالآخر جہاں جہاں بھی اس کی طاقت جڑ پکڑ جائے ،وہاں کے افکار ،اخلاق و تمدن،معاشرت ،سیاست اور معیشت کے نظام کو موجودہ دہریت اور مادہ پرستی کی بنیادوں سے اکھاڑ کر سچی خدا پرستی،یعنی توحید کی بنیاد پر قائم کردے۔اس جماعت کو یہ یقین ہے کہ موجودہ تہذیب اور اس کا […]