کاوینٹری ،برطانیہ کا ایک شہر ہے جس کا رقبہ تقریبا لندن کے پندرہویں حصہ کے برابر ہے ۔یہاں گرو دواروں کی ایک بڑی تعداد ہے اور یہ زیادہ عجیب اس لئے نہیں کیونکہ سکھ یہاںپر آباد سب سے بڑی نسلی اقلیت ہیں ۔لیکن یہاں بھی ذات کی بنیاد پر تقسیم کی لکیریں ان مذہبی عبادت گاہوں کے اندر اور باہر کھینچ دی گئی ہیں ۔ پچھلے مہینہ برطانیہ کے ہائوس آف لارڈس نے’’ـــ قانون مساوات ۲۰۱۰ء‘‘ کے حق میں ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ باضابطہ طور پر اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ذات کی بنیا پر تفریق یہاں […]
یہ اندھا ،بہرہ انصاف!
بچپن سے سنا کرتے تھے کہ انصاف اندھا ہوتا ہے اور مختلف مقامات پر انصاف کی دیوی کو ہاتھوں میں ترازو لیے آنکھوں پر پٹی باندھے دیکھا بھی تھا ،چونکہ دیوی جی نے ساڑی پہن رکھی تھی اس لیے گمان یہی تھا کہ انصاف کا یہ ہندوستانی تصور ہو سکتا ہے ۔وگرنہ اسلام کا تصور تو یہ ہے کہ اگر تمہارے پاس کوئی شخص اس حال میں آئے کہ اس کی ایک آنکھ پھوٹی ہو تو اس معاملہ میں فیصلہ مت کرو جب تک کہ دوسرے شخص کو نہ دیکھ لو ۔ہو سکتا ہے یہ اس کی دونوں آنکھیں پھوڑ […]
مسئلۂ فلسطین اور امریکی صدر محض ایک صہیونی مہرہ!
امریکی صدر براک اوباما کے ۲۰ سے ۲۲ مارچ۳ٍ۲۰۱ءتک ہونے والے اسرا ئیل اور فلسطین کے پہلے سرکاری دورہ نے اس خطے میں ایک صاف و شفاف اور منصفانہ امن کے حصول کے لئے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کسی بھی اہم شراکت کی ناکامی کی تصدیق کی ہے۔اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ صدر اوباما کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ متعلقہ بات چیت میں بھی دونوں اطراف کی جانب واشنگٹن کے عمومی رویہ میں واضح فرق دیکھنے کو ملا۔جہاں صدر اوبامہ نے اپنے آدھے گھنٹہ کی تقریر […]
روسی مسلمان، نئے طوفان کا سامنا
روس میں شمالی قفقاز۔کوہ قاف کے ایک اسکول میں پچھلے ہفتہ ہیڈ ٹیچر نے پانچ لڑکیوں کے حجاب پہن کر اسکول آنے پر پابندی عاید کر دی ہے اور اسکول میں حجاب کوممنوع قرار دے دیا ہے ۔ اسکول کے ہیڈ ٹیچر کے فیصلہ پر ان لڑکیوں کے والدین نے اس علاقے کے گورنر سے سخت احتجاج کیا ہے ۔ہیڈ ٹیچر کا یہ موقف ہے کہ اسکول میں حجاب پہننے سے اسکول کے لباس کی خلاف ورزی ہوتی ہے اس لیے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،لیکن مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں حجاب پہننے پر کوئی […]
ندامت کا بوجھ
احد کی گھمسان لڑائی میں حمزہؓ کسی شیر کی طرح آگے بڑھتے جا رہے تھے۔ جدھر ان کے قدم بڑھ جاتے دشمن اس طرح دائیں بائیں پھٹ جاتے جیسے کسی غضب ناک لہر کی مار سے کائی پھٹتی چلی جاتی ہے۔ جہاد کے جذبے سے سرشار ہو کر حمزہؓ ہر خطرہ سے بے نیاز ہو کر لڑ رہے تھے۔ خود اپنے ہی بھائی بند۔۔۔۔۔۔۔ اپنے ہی دوست اپنے ہی رشتہ دار۔۔۔۔ان کی آنکھوں کے سامنے تھے۔ لیکن ان کی برہنہ تلوار جیسے آج سارے رشتے بھول گئی تھی۔ آج ایک رشتہ کے سوا کوئی بھی رشتہ ان کی آنکھو ں […]
یہ ترقی ہے یا خود فریبی!
آج ہندوستان کا شمار ترقی پزیر ملکوں میں کیا جاتا ہے اور یہ عنقریب ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ اس خوش گمانی کا اظہار بہت سے لوگ کرتے رہتے ہیں۔ کون نہیں چاہتا کہ اس کا ملک ترقی کرے؟ اگر ہمارے کسی حلقے کی طرف سے ا س خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ البتہ اگر یہی بات دعوے کے طور پر کہی جائے تو پھر دلیل کی ضرورت پڑتی ہے۔ کیونکہ دعویٰ بے دلیل تسلیم نہیں کیا جاتا۔ کسی ملک کے بڑے بڑے شہروں میں فلک بوس […]
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
اللہ کے رسول ﷺ نے قرب قیامت کی جو بے شمار نشانیاں بیان کی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس زمانے میں زلزلوں کی کثرت ہوگی۔ کسی زمانے میں جب کہیں سے یہ اطلاع آتی تھی کہ فلاں جگہ زلزلہ آیا ہے اور اتنے لوگ اسکے نتیجے میں لقمۂ اجل بن گئے ہیں تو دیندار اور خوفِ خدا رکھنے والے لوگ توبہ استغفار کرنے لگتے تھے کہ اللہ کے نبی ﷺ کی احادیث مبارکہ کی رو سے یہ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ مگر آج کل روزانہ ہی کہیں نہ کہیں زلزلے نمودار […]
اسلام اور سیکولر ازم کی کشمکش‘ چند بنیادی پہلو
اسلام اور سیکولرازم کی کشمکش عصر حاضر میں مسلم دنیا کے لیے ایک بہت بڑے فکری چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مسلم دنیا میں اس کشمکش کے بنیادی پہلوئوں کا شعور عام نہیں ہے۔ اس پر طرہ یہ ہے کہ مسلم معاشروں میں سیکولرازم کے حوالے سے طرح طرح کے فکری مغالطے موجود ہیں۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ پاکستان میں صحافت کے ایک اہم مؤرخ ضمیر نیازی مرحوم نے کئی سال پہلے فرائیڈے اسپیشل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکولرازم کو لامذہبیت کہا جاتا ہے، اور اس کی وجہ […]
بلا تبصرہ
اسلامک بینکنگ کا اثاثہ 1.8ٹریلین ڈالر کاتخمینہ دبئی ،(پی ٹی آئی)عالمی سطح پر کمرشیل بینکوں کے ساتھ اسلامی بینکنگ کے اثاثے بڑھ کر 2011ء میں 1.3ٹریلین امریکی ڈالر ہو گئے اور موجودہ حالات میں 2013ء میں اس اثاثہ کے بڑھ کر 1.8ٹریلین امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے ۔یہ اوسطاً سالانہ ۱۷؍فیصد اضافہ ہے ۔یہ بات ایک رپورٹ میں کہی گئی ۔’ارنسٹ اینڈ ینکس ورلڈ اسلامی بینکنگ کمپٹیٹوینس رپورٹ 2013ءکے مطابق عالمی سطح پر کمرشیل بینکوں کے ساتھ اسلامک بینکنگ کا اثاثہ میں بڑھ کر 2011ء میں 1.3ٹریلین ہو گیا۔اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ ۴ سال کے […]
مغرب کی جنگ ہمیں لڑنے کے لیے کون اکسا رہا ہے ؟
۱۵ ؍فروری نئی دہلی میں’اکیسویں صدی میں ہندوستان اور مسلم دنیا‘کے موضوع پر منعقد ہ کانفرنس میں مرکزی وزیر محترم ہریش راوت نے بڑی خوش کن تقریر کی جس میں مسلمانوں کو خوش کرنے والا سارا مسالہ تھا۔ سنگھ پریوار کو شیطان کہا ؛بی جے پی کو ہلّا گلاّ بریگیڈ کہا ؛بے گناہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر بھی آنسو بہائے ؛پروہت، پرگیا کا بھی ذکر کیا ؛مسلمانوں کی ہمہ جہت تنزلی کا بھی ذکر ہوا ؛ ہندوستانی مسلمانوں کی وفاداری پر بھی مہر تصدیق لگائی۔مگر یہ سب تو پچھلے ساٹھ سالوں سے ہوتا آرہا ہے۔ محترم وزیر نے ارشاد […]