جیسنڈا آڈرن۔۔امن کی سفیر
نیوزی لینڈ کی فرض شناس خاتون وزیر اعظم محترمہ جیسنڈاآڈرن نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پہلا کام یہ کیا کہ اسلامی لباس زیب تن کیا سر پر دوپٹہ بھی اوڑھااور موقعہء واردات پر پہونچ گئیں۔وہاں خواتین کو لپٹا لپٹا کر آنسو بھی بہائے اور انھیں دلاسہ بھی دیا۔یہاں انھوں نے جوکام کیا وہ عام بات تھی ۔خاص بات انھوں نے یہ کی کہ نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کی سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کروایا۔یہ وہ عمل ہے جس کے لئے انھیں دنیا کی کوئی طاقت مجبور نہ کر سکتی تھی۔