March 19, 2019

مغرب کی وادیوں میں گونجی اذاں ہماری

نیوزی لینڈکی حکومت نے جوا قدامات کیے ساری اسلامی دنیا اور انصاف کے علم بردارووں نے اس کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعظم جیسنڈا نے جس طرح زخموں پر مرہم لگایا ہے اس سے درد کی شدت کم ہوئی ہے۔ انھوں نے دل جوئی کے سارے اقدامات کیے۔ جائے حادثہ کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی، مسجد کی حفاظت کے انتظامات کیے، اسلحہ قانون میں تبدیلی کی، پارلیمنٹ میں قرآن کریم کی تلاوت کرائی، جمعہ کی اذان، خطبہ اور نماز سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے نشر کرائی، خود بھی نماز کے مقام پر شریک ہوئیں، اپنی گفتگو میں سلام کے ساتھ نبی اکرمؐ کی حدیث پاک کوڈ کی، اپنے شہریوں کو بھی ان تمام کا موں پر آمادہ کیا۔ شہریوں نے بھی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی و اظہار یک جہتی کے دل نشیں مناظر پیش کیے، جو نعرے لگائے گئے وہ دلوں کو جیتنے کے لیے کار گر تھے۔

Read More